Tag: اوباش نوجوان

  • کراچی :  لڑکی کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کون تھا ؟  پولیس کے لئے ایک چیلنج

    کراچی : لڑکی کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کون تھا ؟ پولیس کے لئے ایک چیلنج

    کراچی : پولیس گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو تلاش کرنے میں ناکام ہے، پولیس نے انکشاف کیا ملزم نے منصوبہ بندی سے خاتون پر حملہ کیا، اس کے پاس موبائل فون بھی نہیں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایسٹ شعبہ تفتیش کے لیے کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں لڑکی کو ہراساں کرنے کے واقعے کے ملزم کی گرفتاری چیلنج بن گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملزم کو اس کی غلطی کی وجہ سے پکڑا جاتا ہے، ملزمان چہرے اور نمبر پلیٹ کی وجہ س شناخت ہوتے ہیں اور ہائی پروفائل کیسز میں جیوفینسنگ کی جاتی ہے۔

    ،پولیس نے انکشاف کیا ملزم نے منصوبہ بندی سے خاتون پر حملہ کیا، اس کے پاس موبائل فون بھی نہیں تھا جبکہ ماسک کی وجہ سے نادرہ کا سافٹ وئیر بھی چہرہ شناخت نہیں کرسکتا اور نمبرپلیٹ نہ ہونے کی وجہ سے نام اورایڈریس نکالنا ناممکن ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چند نشانیوں کی بنا پر تین دن سے ملزم کو تلاش کر رہے ہیں،علاقے میں موجود کوئی شخص ملزم کو نہیں پہچانتا، پوری کوشش ہے ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے۔

    یاد رہے گلستان جوہر بلاک 4 میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ 4 روز کے بعد سرکار کی مدعیت میں درج کر لیاگیا تھا، ایف آئی آر میں وقوعہ کا روز 3 جولائی دکھایا گیا ہے۔

    مدعی مقدمہ اے ایس آئی کے مطابق وائرل ویڈیو موبائل پر دیکھی، ویڈیو میں نامعلوم شخص کالی شرٹ اور سفید شارٹ پہنے ہوا تھا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ فیس ماسک پہنے شخص نے لال کلر کی 70 موٹر سائیکل کو روکا، قریب سے پیدل گزرتی ہوئی لڑکی کا پیچھا کیا، لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی لڑکی نے مزاحمت کی تو موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔

  • برطانیہ میں اوباش نوجوانوں کا معذور خاتون پر مبینہ تشدد

    برطانیہ میں اوباش نوجوانوں کا معذور خاتون پر مبینہ تشدد

    لندن : برطانیہ میں تصاویر بنانے کے لیے معذور خاتون پر آٹا ڈالنے اور انڈوں سے مبینہ تشدد کرنے والے اوباش نوجوانوں کو عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی پولیس نے گذشتہ روز معذور خاتون پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے جرم میں 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے، جنہوں نے متاثرہ خاتون پر آٹا ڈال کر انڈے مارے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اوباش نوجوانوں کی جانب سے پارک میں بیھٹی بزرگ خاتون پر مبینہ تشدد کرنے کی تصاویر بناکر سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر شائع کردی گئی تھی، جس میں 4 نوجوانوں کو خاتون کے پیچھے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون پر حملہ کرنے والے 2 نوجوانوں کی عمر 17 برس جبکہ دیگر دو نوجوانوں کی عمر 15 برس ہے، جنہیں مبینہ حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی مذکورہ حملہ آور ضمانت پر رہا ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے چالیس سالہ خاتون کو جمعے کی شام ساڑھے 5 بجے زبانی تشدد کرنے کے بعد آٹا ڈال کر انڈوں کا نشانہ بنایا تھا، جس کے تنیجے میں خاتون کو شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے تاہم کوئی جسمانی چوٹ نہیں آئی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اوباش نوجوانوں کا بزرگ شہری کے ساتھ ناروا سلوک کرنے اور واقعے کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سایٹ پر شیئر کرنے کے بعد لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں