Tag: اوباما

  • دوران حمل نشہ کرنے والی خواتین کے بچے بدترین مسائل کا شکار

    دوران حمل نشہ کرنے والی خواتین کے بچے بدترین مسائل کا شکار

    واشنگٹن: کیا آپ جانتے ہیں امریکا میں 23 ملین افراد منشیات کے عادی ہیں اور الکوحل یا دوسری منشیات استعمال کرتے ہیں۔

    یہ صورتحال اس وقت اور بھی خراب ہوجاتی ہے جب خواتین دوران حمل بھی منشیات کا استعمال جاری رکھتی ہیں نتیجتاً ان کے پیدا ہونے والے بچے پیدائشی طور پر منشیات کے عادی ہوتے ہیں اور بچپن ہی سے بے شمار سنگین طبی مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق امریکا میں ہر سال 1 لاکھ 30 ہزار بچے ایسے پیدا ہوتے ہیں جو منشیات کے مضر اثرات کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ وہ بچے ہوتے ہیں جن کی مائیں دوران حمل منشیات کا استعمال کرتی ہیں۔

    ماہرین ایسے بچوں کو پیدائشی شکار بچوں کا نام دیتے ہیں۔

    ان بچوں کو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ یہ بچے غیر فطری طور پر کانپنا شروع ہوجاتے ہیں جبکہ انہیں شدید پیٹ میں درد اور ڈائریا بھی ہوتا ہے۔ ان بچوں کے رونے کی آواز بھی دیگر بچوں کی نسبت بلند ہوتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ شدید تکلیف میں ہوتے ہیں۔

    کمزور بچے ان بیماریوں سے نبرد آزما نہیں ہو پاتے اور موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ امریکا میں 2010 سے اب تک 110 نومولود بچے منشیات کا شکار ہونے کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

    منشیات کی عادی خواتین کا دوران حمل بحالی مراکز میں علاج بھی کیا جاتا ہے لیکن ان خواتین کی بڑی تعداد ان مراکز میں جانے سے انکار کردیتی ہے۔ وہ اپنی منشیات کی لت پر قائم رہنا چاہتی ہیں۔

    امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اسے سنگین بحران قرار دیتے ہوئے اس کے حل کے لیے اقدمات کرنے پر زور دیا۔

  • بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کے بارے میں دلچسپ حقائق

    بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کے بارے میں دلچسپ حقائق

    کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکی صدر باراک اوباما لیفٹ ہینڈر ہیں یعنی وہ اپنا ہر کام بائیں ہاتھ سے سرانجام دیتے ہیں؟

    صرف اوباما ہی نہیں دنیا کے کئی مشہور افراد بائیں ہاتھ سے کام کرنے کے عادی تھے۔ امریکا کے اب تک کے آخری 7 صدور میں سے 4 بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے تھے۔ آج بائیں ہاتھ والے افراد کے عالمی دن کے موقع پر ان کے بارے میں کچھ حیرت انگیز حقائق جانتے ہیں۔

    :بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کے بارے میں دلچسپ حقائق

    دنیا کی کل آبادی میں سے 10 فیصد افراد بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔

    lefty-2
    برطانوی شہزادہ ولیم

    پرانے دور میں بائیں ہاتھ والوں کو جادو ٹونے کرنے والا سمجھا جاتا تھا۔

    الٹے ہاتھ سے مصافحہ کرنا بدتہذیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

    بایاں ہاتھ استعمال کرنے والوں کو زیر آب ڈوبنے کا خطرہ کم ہوتا ہے کیونکہ سیدھے ہاتھ والوں کے مقابلے میں وہ الٹے ہاتھ سے زیادہ تیزی سے تیر سکتے ہیں۔

    بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افرا ملٹی ٹاسکنگ یعنی بیک وقت کئی کام سرانجام دے سکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل بائیں ہاتھ والے افراد میں کامیاب اور دولت مند بننے کے امکانات، سیدھے ہاتھ والے افراد سے کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

    یہ سیدھے ہاتھ سے کام کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تخلیقی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔

    lefty-3
    ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی

    :بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے دنیا کے چند مشہور افراد

    مشہور سائنسدان آئن اسٹائن

    مشہور مصور لیونارڈو ڈاونچی

    ریڈیم ایجاد کرنے والی نوبل انعام یافتہ سائنسدان میری کیوری

    مشہور فسلفی ارسطو

    چاند کو سر کرنے والا پہلا خلا نورد نیل آرم اسٹرونگ

    برطانوی شاہی خاندان کی ملکہ وکٹوریہ اور شہزادہ ولیم

    lefty-4
    پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم

    فورڈ موٹر کمپنی کے مالک ہنری فورڈ

    مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس

    امریکی صدر بارک اوباما

    مشہور فٹ بالر پیلے

    آسکر ایوارڈ یافتہ مشہور ہدایت کار جیمز کیمرون

    ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز

    ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی

    بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن

    lefty-5
    مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس

    پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم

    مشہور امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے

  • امریکی صدر اوباما اور ہیلری کلنٹن داعش کے بانی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکی صدر اوباما اور ہیلری کلنٹن داعش کے بانی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

    فلوریڈا: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اور ہیلری کلنٹن داعش کے بانی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق رپپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دولت اسلامیہ والے اوباما کا احترام کرتے ہیں،انہون نے الزام صدر اوباما پر الزام عائد کیا کہ وہ دولتِ اسلامیہ کے بانی ہیں.

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف ہیلری کلنٹن کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دولتِ اسلامیہ کی شریک بانی ہیں.

    دوسری جانب ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بیان،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسلحہ رکھنے کے حقوق کے حامی ہیلری کو جیتنے سے روک سکتے ہیں.اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ وہ لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں.

    *ہیلری کلنٹن داعش کی بانی اور اوباما بدترین صدر ہیں،ٹرمپ

    یاد رہےگزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مخالف امیدوار ہیلری کلنٹن کو داعش کا بانی جبکہ صدربراک اوباما کو کمزور صدرقرار دے دیا تھا.

  • واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے لیےاہل نہیں،براک اوباما

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے لیےاہل نہیں،براک اوباما

    واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ ریپبلیکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ صدر کے لیےصدر بننے کے لیے نا اہل ہیں،انہوں نےریپبلکن اراکین سے درخواست کی ہے کہ وہ صدارتی انتخاب کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مسترد کریں.

    تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھاکہ ریپبلیکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے لیے نا اہل ہیں، براک اوباما کا کہنا تھا کہ ’ملک کے ایسے حالات نہیں ہیں جن میں آپ مسلسل بے تکی حرکتیں کریں.

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار صدر کے عہدے کے لیے نا اہل ہیں اور وہ مسلسل یہ ثابت کر رہے ہیں۔‘

    انہوں نے کہا کہ انھیں کئی سابق ریپبلیکن صدور اور امیدواروں سے پالیسی اختلافات رہے ہیں لیکن انھوں نے کبھی کسی کے بارے میں یہ نہیں سوچا تھا کے وہ بطور صدر کام نہیں کر سکتے.

    ان کا کہنا تھا ’ایک گولڈ اسٹار خاندان جس نے غیر معمولی قربانی دی ہو اس پر حملے کی حرکت نے ثابت کیا ہے کہ وہ اس کام کے لیے قطعی قابل نہیں ہیں۔‘

    امریکی صدر کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ اور عراق میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نژاد امریکی فوجی کے والد کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں ہمایوں خان کے والد خضر خان نے ایک جذباتی تقریر کی تھی اور اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ نے ملک کے لیے کوئی قربانی نہیں دی.

    انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے لیے بے پناہ قربانی دینے والوں پر حملہ کیا، جبکہ انہیں اہم عالمی مسائل کے حوالے سے بنیادی معلومات بھی نہیں ہے.

    واضح رہے کہ منگل کو نیویاک سے تعلق رکھنے والے پہلی بار کسی ریپلیکن رہنما رچرڈ ہانا نے سرعام کہا ہے کہ وہ ہلیری کلنٹن کو ووٹ دیں گے،انہوں نے کہا کہ خان فیملی کے بارے میں ٹرمپ کے بیان نے ان کے لیے فیصلہ ساز ثابت ہوا.

  • صدراوباماہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم میں سرگرم

    صدراوباماہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم میں سرگرم

    واشنگٹن :امریکی صدر اوباما نےشمالی کیرولینا میں جلسے کےدوران ہلیری کلنٹن پرمکمل اعتماد کااظہار کردیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر اوباما نے شمالی کیرولینا میں جلسےکے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلری تجربے کار،باشعور اور با صلاحیت صدر ثابت ہوں گی.

    امریکی صدر اوباما کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور ہیلری امریکا کے بارے میں مشترکہ نصب العین کے حامی ہیں.

    انہوں نے امریکی وزیرخارجہ کے طور پر اوباما نے ہیلری کلنٹن کے ریکارڈ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کی اعلیٰ ترین سفارت کار کی حیثیت سے اُنھوں نے عمدہ کام کیا،انہوں نے ہیلری کووائٹ ہاؤس پہنچانےکےلیےصدراوبامانےووٹرزسےتعاون بھی طلب کیا.

    ہلیری کلنٹن نے جلسے سےخطاب میں صدراباماکاشکریہ اداکیا اورکہاکے دونوں رہنماامریکا کےمستقبل سےمتعلق پرامید ہیں.

  • اوباما نے کہا ہے کہ امریکی صدارت کوئی ٹی وی پروگرام نہیں

    اوباما نے کہا ہے کہ امریکی صدارت کوئی ٹی وی پروگرام نہیں

    واشنگٹن : امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ماضی کی جانچ پرٹال کی جائے، اوباما کا کہنا تھا کہ امریکی صدارت کوئی ٹی وی پروگرام نہیں ہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر اوباما سے جب ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور امریکی صدارت ایک اہم منصب ہے یہ تفریح نہیں ہے.

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی صدارت کے مقابلے کے امیدواروں کا معیار اور انکی مکمل جانچ پرٹال انتہاہی ضروری ہے اور ہر امیدوار کے لئے صدارتی منصب کےمعیار پر پورا اُترنا انتہائی اہم ہے.

    ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی پارٹی سمیت امریکہ میں لوگوں کی جانب سے ان کی پیش کردہ سخت پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے، انہوں نے اپنی بیشتر تقاریر میں کہا تھا کہ اگروہ امریکی صدر منتخب ہوتے ہیں تو وہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر بابندی عائد کریں گے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک دیوار تعمیر کروائیں گے تاکہ میکسیکو سے ہجرت کرکے آنے والے لوگوں کے داخلے کو امریکہ میں روکا جاسکے.

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ کے ماضی کی جانچ پرٹال کی ضرورت ہے اور ان کی جانب سے ماضی میں دیئے گئے بیانات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا.

  • فرانس کے سانحے پرشدید افسوس ہے، امریکی صدر باراک اوباما

    فرانس کے سانحے پرشدید افسوس ہے، امریکی صدر باراک اوباما

    واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ داعش کوکسی قیمت پربرداشت نہیں کیاجائےگا، فرانسیسی صدر فرانسیسو اولاند کہتے ہیں امریکا اور فرانس مل کردہشت گردی کےخلاف لڑیں گے۔

    واشنگٹن میں مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ فرانس کے سانحے پرشدید افسوس ہے، داعش کوبرداشت نہیں کیا جاسکتا، سانحہ پیرس پرتعاون کےلیےتیارہیں۔

    امریکی صدر کہنا تھا کہ شام میں امن کیلئے روس کا تعاون درکار ہے اور امریکا مزید تیس ہزارشامی باشندوں کوپناہ دےگا،اوباما کا کہنا تھاکہ روسی طیارے کو گرائے جانے کی ترک کارروائی کو درست قرار دیا، ان کاکہنا تھاکہ اس بارے میں روس کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔

    فرانسیسی صدر اولاند کا کہنا تھاکہ امریکاکے ساتھ مل کر دہشتگردی کےخلاف لڑیں گے اور کسی کو اپنی دنیا بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • داعش کو ختم کر کے دم لیں گے، امریکی صدر براک اوباما

    داعش کو ختم کر کے دم لیں گے، امریکی صدر براک اوباما

    کوالا لمپور : امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں مسلمان نہیں بلکہ ایک چھوٹا گروہ ملوث ہے۔ داعش کوتباہ کرنا ہمارا حقیقی مقصد ہے۔ داعش کوسربراہ کوڈھونڈ نکالیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوالاالمپور میں ایشیا پیسیفک سربراہ کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ترکی سمیت داعش کےخلاف کارروائی میں 24ممالک حصہ لےرہےہیں، ہم بالآخرداعش کوتباہ کردیں گے،دنیاکوریسٹورینٹس،تھیٹرزپرحملوں کامعمول قبول نہیں،۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ کی کسی مذہب سے جنگ نہیں، داعش کے خلاف عالمی برادری کو متحد ہوکر کارروائی کرنا ہوگی خوشی کی بات ہے کہ امریکی فوج دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے مٹھی بھر دہشت گرد دنیا کو یرغمال نہیں بناسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ روس کی داعش کےخلاف براہ راست جنگ زیادہ مددگارہوگی، بظاہرروس کےابتدائی حملوں سےشام میں داعش کومددملی،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ داعش کیخلاف ہماراسب سے بڑا ہتھیارہماری دلیری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صدر بشار الاسد کے مخالفین کی مدد کرکے جنگ ختم نہیں کراسکتے بشارالاسد کو اقتدار چھوڑنا ہوگا،شام میں نئی سیاسی حکومت کی ضرورت ہے۔دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے صلاحیت موجود ہے۔

  • جنرل راحیل شریف 7 روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

    جنرل راحیل شریف 7 روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سات روزہ دورےپرواشنگٹن پہنچ گئے،جہاں وہ امریکی عسکری قیادت اوراوباماانتظامیہ میں شامل اہم عہدیداران سےملاقاتیں کریں گے۔

    امریکی فوج کےسربراہ جنرل مارٹن ڈمپسی کی دعوت پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف واشنگٹن پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانےکےعہدیداروں نےاستقبال کیا، آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی ملٹری آپریشن اورڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود ہیں،دورے میں جنرل راحیل شریف فلوریڈامیں امریکی سینٹرل کمانڈ کےہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے، سکے علاوہ پاک فوج کے سربراہ پینٹاگون میں وزیر دفاع چک ہیگل ودیگر سے ملاقات کریں گے۔

    آرمی چیف صدراباماکی قومی سلامتی کی مشیرسوزین رائس اورارکان کانگریس سے بھی ملیں گے،دفاعی تجزیہ نگارلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعودکہتےہیں دورے میں افغانستان سے امریکی انخلاکے بعدکی صورتحال پر بات چیت ہوگی ۔

    دفاعی ماہرڈاکٹرنثارچوہدری کاکہناہےجنرل راحیل شریف کا آرمی چیف کی حیثیت سے امریکاکاپہلادورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے،دفاعی ماہرین کےمطابق دورے میں پاک افغان اور بھارتی سرحد پردرپیش مسائل پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائےگا۔