Tag: اوبر ٹیکسی سروس

  • سعودیہ عرب : اوبر کا خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت اور روزگار دینے کا اعلان

    سعودیہ عرب : اوبر کا خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت اور روزگار دینے کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد اوبر ٹیکسی سروس نے بڑی تعداد میں خواتین ڈرائیورز کو تربیت دینے اور اوبر سے منسلک کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں کام کرنے والی اوبر ٹیکسی سروس نے سعودی حکام کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ خواتین کو گاڑی چلانے کی تربیت دے گی جس کے بعد مردوں کی طرح خواتین بھی ان کے ساتھ اپنی گاڑی منسلک کرکے ٹیکسی چلاسکیں گی۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اوبر کمپنی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اوبر کی ٹیکسیوں میں سفر کرنے والے 80 فیصد خواتین ہیں، خواتین کو ڈرائیور بنانے کے لیے کمپنی ایک خصوصی مرکز قائم کرے گی جہاں انہیں مکمل تربیت دی جائے گی۔

    اوبر کمپنی کے مطابق سعودی عرب میں اس وقت ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ڈرائیور اپنی گاڑیوں کے ذریعے اوبر کے ساتھ شراکت داری کے تحت کام کررہے ہیں جس میں سے 65 فیصد جز وقتی اور 35 فیصد کل وقتی طور پر کام کرتے ہیں۔

  • اوبر ٹیکسی سروس نے خفیہ معاشقے کا بھانڈا پھوڑ دیا

    اوبر ٹیکسی سروس نے خفیہ معاشقے کا بھانڈا پھوڑ دیا

    پیرس: دنیا بھر کی معروف ٹیکسی سروس ’اوبر‘ ہنستے کھیلتے شادی شدہ جوڑے کے درمیان طلاق کا باعث بن گئی جس کے بعد شوہر نے کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی فرانس کی معروف کاروباری شخصیت نے محبوبہ سے ملاقات کے لیے ٹیکسی بک کروائی تھی لیکن یہ غلطی کر بیٹھے کہ اوبر ایپ اپنی اہلیہ کے موبائل فون سے استعمال کیا۔

    گو کہ انہوں نے اپنی سفری تفصیلات کو اہلیہ سے چھپانے کے لیے ایپ سے سائن آؤٹ کر دیا تھا لیکن اس کے باوجود ان کی تمام سفری معلومات اہلیہ کے موبائل پر بھیجی جاتی رہیں اور یوں اہلیہ اپنے شوہر کی محبوبہ سے ملاقات کے لیے جانے کی خبروں سے آگاہ ہوتی رہیں۔

    uber-post

    شوہر کی سرگرمیوں کو پہلے ہی شک کی نگاہ سے دیکھنے والی بیوی کا اندازہ اوبر ایپ سے ملنے والی تفصیلات کے سبب درست ثابت ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق بیوی نے شوہر کے معاشقے کی معلومات ملنے کے بعد طلاق لے لی جس کے بعد مذکورہ کاروباری شخصیت نے ٹیکسی سروس کے خلاف 4 کروڑ 80 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

    uber-post2

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شوہر کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کی ذاتی زندگی میں جو مسائل پیش آئے اس کی وجہ اوبر سروس کی ایپ ہے جو سفری تفصیلات ان کی اہلیہ کے موبائل پر بھیجتی رہی۔

    وکیل کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ان کے موکل کی سفری تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے بجائے عام کیا حالانکہ وہ بعد میں ٹیکسی بک کروانے کے لیے ہمیشہ صرف اپنا موبائل ہی استعمال کیا کرتے تھے اس کے باوجود کمپنی ان کے موبائل کے ساتھ ساتھ اہلیہ کے موبائل پر بھی سفری تفصیلات بھیجتے رہی جو کہ انتہائی غلط ہے۔

  • عوامی احتجاج کے بعد کریم اور اوبر کی بندش کا اعلان واپس

    عوامی احتجاج کے بعد کریم اور اوبر کی بندش کا اعلان واپس

    کراچی: لاہور اور کراچی میں عوامی ردعمل کے بعد حکومت پنجاب نے پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا، کریم ٹیکسی سروس نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہمارے سروس بند نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور اور کراچی میں عوامی احتجاج کے بعد ٹیکسی سروسز پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا،انفارمیشن و ٹیکنالوجی بورڈ پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ کریم اور اوبر سروس کو بند کرنے کےلیے حکومت نے کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ نے بھی کمپنی کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

    ڈاکٹرعمر سیف کا کہنا تھا کہ 2000 سے زائد لوگ یہ ٹیکسی سروس چلا رہے تھے، نئی ٹیکسی سروس کے لیے ضابطہ اور پالیساں لائی جائیں گی، ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ٹیکسی سروس کو نیٹ ورک میں لیا جائے گا اور ان کمپنیز کو ریگولیٹ بھی کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب نے نئی ٹیکسی سروس کی پالیسی کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    یاد رہے کہ صوبائی (سندھ اور پنجاب) حکومتوں کی جانب سے نئی ٹیکسی سروس پر پابندی کرنے کا اعلان سامنے آیا تھا جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لوگوں نے حکومت پر شدید تنقید کی۔

    دوسری جانب وزیرٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ یہ کمپنیاں عوام کو سہولیات فراہم کررہی ہیں اس لیے فوری طور پر حکومتی سطح پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جارہی تاہم حکومت کمپنی کو ایک ماہ کا وقت دے رہی ہے۔

    ہمارے ٹیکسی سروس بند نہیں ہوئی، ایم ڈی کریم

    اسی ضمن میں کریم ٹیکسی سروس کے مینجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال نے کہا کہ ہماری سروس بند نہیں ہوئی عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے سروس تاحال چل رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کریم سروس کے ایم ڈی نے اعلان کیا کہ جو صارفین سہولت استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ اینڈرائیڈ اور اپیل اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے سہولت حاصل کرسکتے ہیں، شیئرنگ اکانومی کا تصور 6 سال سے قبل متعارف کروایا گیا جو آج ترقیاتی یافتہ ممالک میں بہت مضبوط ہے‘‘۔

  • مالی فوائد نہ ملنے پر ٹیکسی سروسز پر پابندی لگی،پی ٹی آئی

    مالی فوائد نہ ملنے پر ٹیکسی سروسز پر پابندی لگی،پی ٹی آئی

    لاہور: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اوبر اور کریم ٹیکسی سروس کو بند کر کے ترکی کی البراق سروس کو لانا چاہتی ہے کیوں کہ البراق سے حکومت کو شیئرز ملتے ہیں۔

    یہ بات تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی مراد داس نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئی بتائی، انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے جاری ٹیکسی سروس کو اچانک سے غیر قانونی قرار دے کر بند کردینا حیران کن بات ہے اور لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے۔


    *اوبر اور کریم ٹیکسی سروس ‌غیر قانونی قرار، کریک ڈاؤن کا آغاز


    انہوں نے کہا کہ حکومت کو اُوبر اور کریم ٹیکسی سروس سے کوئی فائدہ نہیں مل رہا جب کہ البراق سے حکومت پنچاب کو شئیرز حاصل ہوتے ہیں اسی لیے اوبر اور کریم پر پابندی لگا کر البراق کو فروغ دیا جائے گا کیوں کہ جو جیب گرم کرتا ہے حکومت اسی کو فائدہ پہنچاتی ہے۔


    کریم اور اوبر ٹیکسی سروس کو بند نہیں کیا، حکومت پنجاب*


    تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے کہا کہ اُوبر اور کریم ٹیکسی سروس نے آغاز سے قبل 3 جگہ سے کلئیرنس لی تھی اس کے باوجود اس پر پابندی لگانا انصاف نہیں اور اس عمل سے ثابت ہو گیا کہ موجودہ حکومت عوام کو آسانی مہیا کرنے کے بجائے آسانی چھیننےوالی ہے۔

    دوسری جانب چئیرمین پنچاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف اوبر اور کریم سروس کی بندش سے ناواقف نظر آتے ہیں ان کا دعویٰ ہے کہ کریم اور اوبر ٹیکسی سروس کو بند کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا ہے۔

  • کریم اور اوبر ٹیکسی سروس کو بند نہیں کیا، حکومت پنجاب

    کریم اور اوبر ٹیکسی سروس کو بند نہیں کیا، حکومت پنجاب

    لاہور : چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ کریم اور اوبر سروس کو بند کرنے کےلیے حکومت نے کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا ہے۔

    لاہور آئی ٹی ٹاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ کریم اور اوبر سروس کو بند نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی حکم نامہ جاری ہوا ہے البتہ میڈیا میں محکموں کی آپس کی خط وکتابت کو نوٹیفیکیشن ظاہر کرکے دیکھایا گیا ہے۔


    اوبر اور کریم ٹیکسی سروس ‌غیر قانونی قرار، کریک ڈاؤن کا آغاز*


    ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ اوبر اور کریم ٹیکسی سروس نیٹ صارفین استعمال کر رہے ہیں جو کہ کسی بھی محکمے سے رجسٹرڈ نہیں اور کیوں کہ پاکستان میں یہ کاروبار نیا تھا اس لیے نئی پالیساں وضح کرنا بھی ضروری ہیں۔


    *مشہورِزمانہ ٹیکسی سروس اوبرنے پاکستان میں آپریشن شروع کردیا


    اُن کا کہنا تھا کہ ایک محتاط انداز کے مطابق 2000 سے زائد لوگ یہ ٹیکسی سروس چلا رہے تھے اور یہ تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی تھی اس لیے نئی ٹیکسی سروس کے لیے اصول و ضوابط اور پالیساں مرتب کر رہے ہیں۔


    *کریم ٹیکسی سروس، خواتین ڈرائیور بھی دستیاب ہوں گی


    ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا کہ ٹیکسی سروس کو نیٹ ورک میں لیا جائے گا جس کے بعد ان کمپنیز کو باقاعدہ رجسٹرڈ کیا جائے گا اس حوالے سے وزیر اعلٰی پنجاب نے نئی ٹیکسی سروس کی پالیسی کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    واضح رہے پنجاب اور سندھ میں کریم اور اوبر ٹیکسی سروس کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا گیا تھا جس کے بعد درجنوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

  • مشہورِزمانہ ٹیکسی سروس اوبرنے کراچی میں آپریشن شروع کردیا

    مشہورِزمانہ ٹیکسی سروس اوبرنے کراچی میں آپریشن شروع کردیا

    کراچی: معروف امریکی کمپنی اوبرآج سے کراچی میں اپنی ٹیکسی سروس کا آغاز کر رہی ہے،کمپنی لاہور میں یہ سروس پانچ ماہ قبل ہی شروع کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف امریکی کمپنی اوبرجواپنی ٹیکسی سروس کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے اب کراچی میں اپنی سروس کا آغاز کر رہی ہے.کراچی کے شہری اوبر اپلیکیشن کے ذریعے کمپنی سے رابطہ کرکے معیاری اور سستی ٹیکسی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

    واضح رہے اوبر پانچ ماہ قبل لاہورماہ میں اپنی سروس کا آغاز کر کے پاکستان میں قدم جما چکی ہے جب کہ اب کراچی ملک کا دوسراشہر بن جائے گا جہاں اوبرٹیکسی سروس کی سہولت دستیاب ہو گی۔

    اسی سے متعلق : مشہورِزمانہ ٹیکسی سروس اوبرنے پاکستان میں آپریشن شروع کردیا

    اوبرکے پاکستان میں سربراہ زوہیریوسف کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہزاروں لوگ پہلے ہی اوبر کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں جو اوبر کیکامیابی کی دلیل ہے اور وہ یہ کہنے میں بجا ہیں کہ اوبر شہروں کا نہیں بلکہ شہر اوبر کا انتخاب کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں فوری طور پر ‘اوبر گو’ سروس کلفٹن، صدر ٹاؤن، جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال ٹاؤن، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، ملیر اور کورنگی میں دستیاب ہو گی۔

    کمپنی کے مطابق اوبرکی ایپ آئی او ایس، انڈرائیڈ، بلیک بیری 7 اور ونڈوز سمارٹ فونز پر صارفین کو دستیاب ہے۔