Tag: اوتار

  • ہالی ووڈ  فلم ’اوتار 3‘ کے مداحوں کیلئے خوشخبری

    ہالی ووڈ فلم ’اوتار 3‘ کے مداحوں کیلئے خوشخبری

    (23 جولائی 2025): ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں تاریخ رقم کرنے والی فلم ’اوتار‘ کی تیسری سیریز کا انتظار کرنے والوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔

    ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں تاریخ رقم کرنے والی فلم اوتار 3 ’ فائر اینڈ ایش‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے والا ہے تاہم میکرز نے فلم کا فرسٹ لُک پوسٹ کیا ہے جو آتے ہی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

    ’اوتار: فائر اینڈ ایش‘ اوتار سیریز کی تیسری فلم ہے، اس میں اداکارہ اونا چیپلن ویلن کے کردار میں نظر آئیں گی ان کے کردار کا نام ورَنگ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/avatar-3-fire-and-ash-reveals-director-james-cameron/

    میکرز نے سوشل میڈیا پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’اوتار: فائر اینڈ ایش میں ورَنگ سے ملیے۔‘‘ نئے ویلن کی انٹری کے ساتھ شائقین کی فلم میں دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

    ورَنگ کو منکوان قبیلے یا ایش پیپل کی لیڈر بتایا گیا ہے، ’امپائر‘ کو دیے انٹرویو میں فلم کے ہدایت کار جیمس کیمرون نے بتایا کہ ’’ورَنگ ان لوگوں کی لیڈر ہے، جنھوں نے مشکلات کا سامنا کیا ہے، اس سے وہ مزید سخت ہو گئی ہے۔‘‘

    میکرز نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بتایا کہ اس فلم کا ٹریلر 25 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، فلم شائقین کو اس ٹریلر کا بے صبری سے انتظار ہے، اور یہ انتظار 3 دنوں میں ہی ختم ہو جائے گا جبکہ فلم  رواں سال کے آخر میں 19 دسمبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

  • واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر متعارف

    واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر متعارف

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے 3 ڈی اوتارز متعارف کروا دیے جو پروفائل پکچرز کے لیے اور چیٹ کے دوران استعمال کیے جاسکیں گے۔

    میٹا نے چند ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ واٹس ایپ کے لیے اوتار کے فیچرز پر کام کر رہا ہے، اب یہ فیچر لانچ کردیا گیا ہے جو جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

    واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ آپ کی ڈیجیٹل تصویر ہوگی جو پروفائل پکچر پر استعمال کی جاسکے گی، جبکہ چیٹ کے دوران بھی اسے استعمال کیا جاسکے گا۔

    چیٹ کے درمیان استعمال کے لیے یہ اسٹیکر پیک کی صورت میں دستیاب ہوگا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیچر میں پہلے سے 36 اوتار موجود ہیں جبکہ آپ اپنی پسند کا اوتار بھی بنا سکیں گے۔

  • اوتار 2 کا اسکرپٹ ردی کی ٹوکری کی نذر ہوگیا

    اوتار 2 کا اسکرپٹ ردی کی ٹوکری کی نذر ہوگیا

    بے شمار ایوارڈز جیتنے والی ہالی ووڈ فلم اوتار کے فلم ساز جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک سال لگا کر فلم کا دوسرا حصہ لکھا، لیکن پھر اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

    برطانوی جریدے ٹائمز یو کے کو ایک انٹرویو میں کیمرون نے بتایا کہ 2009 میں اوتار اور 2022 کی دی وے آف واٹر فلم کے درمیان 13 سال کے وقفے کے دوران انہوں نے اوتار 2 کی کہانی لکھنے پر کم از کم ایک پورا سال لگایا تھا تاہم یہ کبھی پردے کی زینت نہیں بن سکی۔

    کیمرون نے بتایا کہ جب وہ اوتار 2 شروع کرنے کے لیے اپنے مصنفین کی ٹیم کے ساتھ بیٹھے تو انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک اگلا پروجیکٹ شروع نہیں کر سکتے جب تک ہم یہ نہ سمجھ لیں کہ پہلی فلم کی اس قدر کامیابی کی کیا وجوہات تھیں۔ ہمیں اس راز کو کھوجنا ہوگا کہ کیا ہوا ہے۔

    کیمرون نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم اس نتیجے پر پہنچی کہ تمام فلمیں مختلف سطح پر ہی کامیاب ہوتی ہیں۔ پہلی سطح فلم کا کردار ہوتا ہے۔ یہ ایک مسئلہ ہے اور اس کا حل بھی۔

    دوسرا فلم کا موضوع ہے، فلم کیا کہنا چاہ رہی ہے؟ لیکن اوتار نے تیسری سطح پر بھی کام کیا اور وہ ہے لاشعور۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اس کے سیکوئل کے لیے ایک مکمل اسکرپٹ لکھا، اسے پڑھا لیکن میں نے محسوس کیا کہ یہ لیول تھری تک نہیں پہنچ سکتی۔ یہ پھر سے شروع کرنا پڑے گا۔ اس میں ایک سال لگا۔

    گزشتہ سال ایک نمائش کے دوران کیمرون نے اس تیسری سطح کی مزید وضاحت کی کہ ان کے خیال میں یہی اوتار کو دنیا بھر میں باکس آفس پر اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنانے کی وجہ بنی۔

    کیمرون نے کہا کہ ایک تیسرے درجے کا لیول بھی تھا۔ یہ ایک خواب جیسا احساس تھا کہ اس الگ دنیا میں رہنا، اس جگہ جانا کیسا احساس ہے جو ایسی جگہ ہے جو محفوظ ہو اور جہاں آپ رہنا چاہتے ہوں۔

    کیمرون نے مزید کہا کہ وہ اڑ سکتے تھے، وہاں آزادی اور خوشی کا احساس تھا یا چاہے وہ جنگل میں ہو جہاں آپ زمین کو سونگھ سکتے ہوں۔ یہ ایک احساس پر مبنی چیز تھی جس نے اتنی گہری سطح پر بات کی۔ یہ پہلی فلم کی روحانیت تھی۔

    کیمرون نے اسی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اوتار کے سیکوئل کے مصنفین کو تقریباً برطرف کر دیا کیونکہ وہ ابتدائی طور پر نئی کہانیاں تخلیق کرنے کے لیے تو تیار تھے لیکن وہ پہلی فلم کی کامیابی کا ڈی این اے کا پتہ لگانے میں ناکام رہے۔

    ان کے بقول جب میں سیکوئل لکھنے بیٹھا تو مجھے معلوم تھا کہ اس وقت ٹیم میں تین سکرپٹ رائٹرز ہوں گے اور آخر کار یہ ٹیم چار میں بدل گئی۔ میں نے لکھاریوں کے اس گروپ کو اکٹھا کیا اور کہا کہ میں کسی کے نئے خیالات یا نئی پچز نہیں سننا چاہتا جب تک کہ ہم یہ جاننے میں کچھ وقت نہیں لگا لیتے کہ پہلی فلم میں کیا کام ہوا؟ اس سے کیا منسلک ہے اور وہ کیوں اتنی کامیاب ہوئی۔

  • کیا یہ ایپلیکیشن آپ کا ڈیٹا جمع کر کے روس بھیج رہی ہے؟

    کیا یہ ایپلیکیشن آپ کا ڈیٹا جمع کر کے روس بھیج رہی ہے؟

    سائبر سیکیورٹی کمیونٹی میں‌ ڈیجیٹل پروفائل پکچر بنا کر دینے والی ایک ایپلیکیشن کے حوالے سے خوف پھیل گیا ہے۔

    ذرائع ابلاغ پر روس کے خلاف ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ ایک نئی اسمارٹ فون ایپلیکیشن، جو صارفین کو مفت ڈیجیٹل اوتار بنا کر دے رہی ہے، چہرے کی پہچان کے معیار کی تصاویر لے کر ماسکو بھیج رہی ہے۔

    اس ایپلیکیشن کا نام ہے ‘نیو پروفائل پِک’ جس سے متعلق خبروں نے سائبر سیکیورٹی کمیونٹی میں بڑے خدشات پیدا کر دیے ہیں، جب کہ ہزاروں لوگ اس نئی پروفائل تصویر کی ایپلیکیشن سے مفت اوتار بنا کر سرورز پر اپنی تصاویر پہلے ہی اپ لوڈ کر چکے ہیں۔

    برطانوی ٹیبلائڈ اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کئی لوگ اس بات سے نا آشنا ہوں گے کہ اس ایپ کی پشت پر موجود کمپنی لائن راک انویسٹمنٹ ایک ایسے اپارٹمنٹ میں قائم ہے جو روس کی وزارتِ دفاع کے پڑوس میں واقع ہے اور یہ ریڈ اسکوائر سے صرف تین میل کے فاصلے پر ہے۔

    ای سیٹ انٹرنیٹ سیکیورٹی کے گلوبل سائبر سیکیورٹی ایڈوائزر جیک مُور کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تصاویر اور نجی معلومات نئی ویب سائٹ پر ڈالتے ہوئے انتہائی احتیاط برتنی چاہیے، انھوں نے کہا کہ یہ ایپ لوگوں کے چہروں کو ہائی ریزولوشن میں عکس بند کرتی ہے۔

    انھوں نے کسی بھی ایپ کی جانب سے اس مقدار میں ڈیٹا کی طلب پر سوال اٹھایا، بالخصوص ایسی ایپ پر جو مشہور و معروف نہیں اور کسی دوسرے ملک میں قائم ہے۔

  • فلم اوتار کی بڑی کامیابی، ایک عرصے بعد اپنا منفرد اعزاز واپس لے لیا

    فلم اوتار کی بڑی کامیابی، ایک عرصے بعد اپنا منفرد اعزاز واپس لے لیا

    ہالی ووڈ کی معروف سائنس فکشن فلم اوتار (Avatar) نے سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا منفرد اعزاز ایک عرصے بعد واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2009 میں ریلیز ہونے اور باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم اوتار نے ایک بار پھر سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق چین میں دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد فلم اوتار نے ایک بار پھر ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے، اور اس بار اوتار نے 2.8 بلین ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    واضح رہے کہ باکس آفس پر ایک دہائی تک سب سے زیادہ کمانے والی فلم اوتار کو ہالی ووڈ کی ایڈونچر فلم ایوینجرز اِنڈ گیم نے ریلیز کے ابتدائی دنوں ہی میں بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کر کے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

    سائنس فکشن فلم “اوتار” نے ایک بار پھر دھوم مچا دی

    تاہم ہالی ووڈ کے معروف فلم ساز جیمز کیمرون کی یہ بڑی فلم جب رواں ماہ چین میں دوبارہ ریلیز ہوئی تو اس نے ایک بار پھر کھڑکی توڑ بزنس کیا، اور اب تک اوتار نے 2.8 بلین ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کیا ہے، صرف جمعے کے روز 4 ملین ڈالرز کے ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔

    اس سے قبل ایوینجرز اِنڈ گیم نے ریلیز کے بعد دنیا کے دیگر ممالک میں 1.2 بلین ڈالرز کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔