Tag: اوتار 3

  • اوتار 3 کیسی فلم ہوگی؟ جیمز کیمرون نے سب کی غلط فہمی دور کردی

    اوتار 3 کیسی فلم ہوگی؟ جیمز کیمرون نے سب کی غلط فہمی دور کردی

    ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اوتار 3 کے بارے میں اہم اشارے دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاید یہ وہ فلم نہ ہو جس کا شائقین انتظار کررہے ہیں۔

    فلمساز جیمز کیمرون نے اوتار 3: فائر اینڈ ایش جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے اس کے بارے میں نئے انکشافات کیے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ اوتار فرنچائز میں اب تک کی سب سے زیادہ حیران کن اور انوکھے مناظر والی فلم ہو سکتی ہے۔

    حالیہ انٹرویو میں جیمز نے اشارہ دیا ہے کہ یہ فلم سامعین کی توقعات کے خلاف بھی ہو سکتی ہے، انھوں نے خبردار کیا کہ شاید یہ وہ نہیں ہو جس کے لیے ناظرین نے ’سائن اپ کیا‘ ہو۔

    اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر نے اوتار 3 کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک مشکل چیز ہے، ہم یہاں خود اپنی پراڈکٹ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اور شاید ہر وہ شخص جو اس فلم کو دیکھے وہ سوچے میں نے اس کی امید تو نہیں کی تھی۔

    جیمز کیمرون نے کہا کہ اگر آپ بہادری اور ہمت کے ساتھ انتخاب نہیں کر رہے ہیں، تو آپ سب کا وقت اور پیسہ ضائع کر رہے ہیں۔ یہ اکیلے کامیابی کے لئے کافی نہیں ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس واقعی کچھ بہترین ایکشن سیٹ پیسز ہیں، اس فلم میں آپ اپنا بہترین دے سکتے ہیں۔ میں ایک فنکار کے طور پر پرجوش ہوں حالاں کے 70 سال کا ہو گیا ہوں۔

  • اوتار 3 کب ریلیز ہوگی؟ ہدایت کار جیمز کیمرون نے راز سے پردہ اٹھا دیا

    اوتار 3 کب ریلیز ہوگی؟ ہدایت کار جیمز کیمرون نے راز سے پردہ اٹھا دیا

    مشہور زمانہ فلم اوتار جس نے دنیا بھر میں شائقین کے دل موہ لیے ہیں، اس کا تیسرا پارٹ کب ریلیز ہوگا تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

    جیمز کیمرون اوتار یونیورس کو شائقین کے لیے توسیع دینے جارہے ہیں، اوتار دی وے آف واٹر کی دنیا بھر میں شاندار کامیابی کے بعد فلم میکرز نے ڈی 23 ایکسپور میں فلم کے تیسرے سیکیوئل اوتار 3 کی ریلیز کی تاریخ بتائی ہے جب کہ اس تیسرے پارٹ کو ’فائر اینڈ ایش‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے فلم کے ٹائٹل ’اوتار: فائر اینڈ ایش‘ کی نمائش کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ’پینڈورا‘ میں پھر سے سفر کے لیے تیار ہوجائیں، 19 دسمبر 2025 جو اوتار تھر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    فلم کے ہدایت کار نے ڈی 23 ایکسپور کے دورن بتایا کہ آپ نئی فلم میں بہت سارا ’پینڈورا‘ دیکھیں گے جو اس سے پہلے آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

    جیمز نے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین ایڈوانچر ہوگا اور آنکھوں کے لیے ایک تحفہ ہوگا، تاہم اس میں کافی جذباتی مناظر بھی شامل ہونگے اور یہ بھی آپ نے پہلے نہیں دیکھے ہونگے۔

    اوتار تھری کے فلمساز نے بتایا کہ فلم کے وہ کریکٹرز جنھیں آپ جانتے ہیں اور پسند کرتے ہیں ہم انھیں ایک نہایت مشکل دنیا میں لے جائیں گے۔