Tag: اوتھل

  • کراچی سے پکنک پر جانے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    کراچی سے پکنک پر جانے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    اوتھل : لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے قریب قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سات افراد جاں بحق، چار زخمی ہوگئے، ہلاک شدگان میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ساحلی شہر  وندر کے قریب قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ میں 7سات افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے، سول اسپتال میں طبی سہولیات کے فقدان کے باعث زخمی درد سے تڑپتے رہے۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب قومی شاہراہ پر کراچی سے پکنک پر جانے والی تیز رفتار ویگن نمبر سی آر0781 سڑک کنارے کھڑ ے مزدا ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں وین میں موجود سات افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ذرائع کے مطابق وین میں گیارہ افراد سوار تھے جو کنڈ ملیر جا رہے تھے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں محمد عظیم ولد حیدر، فرح ناز زوجہ محمد، شاہ زین ولد محمد عظیم، محمد رمضان ولد تاج محمد، فاطمہ بی بی زوجہ رمضان، زہرہ بی بی بنت محمد رمضان جبکہ ایک زخمی راستے میں دم توڑ گیا جبکہ سید ملک ولد محمد عظیم، پارس ولد برکت، انعم بنت وسیم، عضیب ولد لیاقت شدید زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلے جب آر ایچ سی اسپتال وندر لایا گیا تو اسپتال میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں انہیں کراچی منتقل کردیا گیا ۔

    جاں بحق اور زخمی ایک ہی خاندان کے بتائے جاتے ہیں جن کا تعلق کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے بتایا جاتا ہے،اس شاہراہ پر آئے روز ٹریفک حادثات کی وجہ سے اسے خونی شاہراہ کا نام دیا گیا ہے۔

  • حب: تیز رفتاربس الٹنے سے چھ افراد جاں بحق، تیس زخمی

    حب: تیز رفتاربس الٹنے سے چھ افراد جاں بحق، تیس زخمی

    حب : بیلہ سے کراچی آنے والی منی بس وندر کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلہ سے کراچی آنے والی منی بس تیز رفتاری کی باعث وندر کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔

    زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا ہے جبکہ چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • حب: اوتھل میں مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم ،11مسافرجاں بحق، 35 زخمی

    حب: اوتھل میں مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم ،11مسافرجاں بحق، 35 زخمی

    حب: اوتھل کے قریب  کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافرکوچ اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چارکمسن بچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق جبکہ پینتیس افراد زخمی ہوگئے۔

    حب میں مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم کئی گھروں میں صف ماتم بچھا گیا، اوتھل کے قریب مسافرکوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی کہ دھند کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی اور کوچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جس سےکئی افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    حادثے میں ایک ہی خاندان کے دو بھائی اور چاربچے بھی جان کی بازی ہار گئے، ریسکیو عملے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا ، ٹریفک حادثے میں تیس افراد زخمی ہوگئے جبکہ سترہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    حادثہ کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی انتظامیہ اور کوسٹ گارڈ کے جوانوں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیکرایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹراسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے۔

    ٹریفک حادثہ آرسی ڈی شاہراہ پرکراچی سےایک سوپچاس کلومیٹر دور اوتھل کے قریب پیش آیا ہے۔