Tag: اوجی ڈی سی ایل

  • اوجی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت کا منصوبہ مؤخر

    اوجی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت کا منصوبہ مؤخر

    اسلام آباد: کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے اوجی ڈی سی ایل  کے دس فیصد حصص کی فروخت کا منصوبہ مؤخر کردیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیتمتوں اور معیشت میں بہتری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    حکومت کو او جی ڈی سی ایل کے دس فیصد حصص کی فروخت سے اکیاسی سے تیراسی کڑور ڈالرز حاصل ہونے کی توقع تھی تاہم بک بلڈنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اوجی ڈی سی ایل کی فی شئیر قیمت دو سو سولہ روپے مقرر کی گئی تھی جو حکومتی توقع سے کافی کم ہے۔

    گزشتہ روز نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز کی فروخت سے زیادہ سے زیادہ اٹہتر کڑوڑ ڈالرز حاصل ہونگے۔

  • اوجی ڈی سی ایل کےشیئرز نیلام کرنے کی مشروط اجازت

    اوجی ڈی سی ایل کےشیئرز نیلام کرنے کی مشروط اجازت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نےحکومت کواوجی ڈی سی ایل کےشیئرز نیلامی کے لئے پیش کرنے کی مشروط اجازت دے دی،سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے او جی ڈی سی ایل کےشیئرز کی فروخت سے متعلق سماعت کی۔

    اعلیٰ عدالت نے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ دے دیا کہ عدالتی حکم آنے تک او جی ڈی سی ایل کے شیئرزفروخت نہیں کئےجاسکتے،تاہم حکومت شیئرز نیلامی کےلیے پیش کرسکتی ہے۔

    پشاور ہائیکورٹ نے او جی ڈی سی ایل کے شیئرزکی خرید وفروخت اورمنتقلی کے خلاف حکم امتناعی دے رکھا ہے جس پروفاق کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کیاتھا۔

    اوجی ڈی سی ایل کے حصص کی بک بلڈنگ آئندہ ہفتے میں متوقع ہے ۔حکومت کو اس فروخت سے اسی کروڑڈالرملنے کی امید ہے۔

  • اوجی ڈی سی ایل کے10 فیصد شیئرزفروخت کرنے کی منظوری

    اوجی ڈی سی ایل کے10 فیصد شیئرزفروخت کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: حکومت نےاوجی ڈی سی ایل کےدس فیصدشیئرزکی مقامی اوربین الااقوامی مارکیٹ میں فروخت کی منظوری دےدی۔

    ذرائع کےمطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اجلاس میں اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز کی نجکاری کی منظوری دی گئی ۔ حکومت او جی ڈی سی ایل کے دس فیصد شیئرز بین الااقوامی اور ملکی سرمایہ کاروں کو پیش کرےگی،اجلاس میں ٹرانزیکشن اسٹرکچرکی حتمی منظور ی بھی دی گئی۔

    نجکاری کمیشن ذرائع کےمطابق منظوری کے بعد اگلا مرحلہ بک بلڈنگ پروسیس کاہوگا،اس ٹرانزیکشن سے نوے کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے،او جی ڈی سی ایل کی نجکاری رواں سال نومبر تک مکمل کر لی جائے گی۔

  • سولہ سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

    سولہ سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال حکومتی تحویل میں موجود سولہ اداروں کی نجکاری کی جائے گی ,نجکاری کمیشن کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سولہ اداروں کی نجکاری کی جائےگی جن میں سے بیشتر کیلئے مالیاتی مشیروں اور دیگر اہم اقدامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔

    ان اداروں میں پی آئی اے ،اوجی ڈی سی ایل اور اسٹیل ملز بھی شامل ہیں ۔ حکومت کے مطابق ان اداروں کی نجکاری سےحکومت کو ایک سو اٹھانوے ارب روپےکی آمدنی متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تیس جون دوہزار پندرہ تک پی آئی اے کے بیس فیصد حصص فروخت کئے جائیں گے ۔بجلی کی تین پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کے لئے بھی مالی مشیروں کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا عمل رواں سال اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا

  • اوجی ڈی سی ایل:10فیصدحصص فروخت کرنے کی تیاری مکمل

    اوجی ڈی سی ایل:10فیصدحصص فروخت کرنے کی تیاری مکمل

    اسلام آباد: حکومت نے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں حکومتی تحویل میں موجود او جی ڈی سی ایل کے حصص بین الااقوامی اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ملک میں جاری تمام تر سیاسی کشمکش کے باوجود حکومت آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے میں لگی ہوئی ہے، نجکاری کمیشن زرائع کے مطابق تمام تر سیاسی رسہ کشی کے درمیان حکومت نے او جی ڈی سی ایل کے حصص لندن اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

    او جی ڈی سی ایل کا جی ڈی آر اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کئے جانے کا امکان ہے۔

    نجکاری کمیشن زرائع کے مطابق اس جی ڈی آر سے پچاسی کروڑ ڈالر حاصل ہونے کی توقع ہے، اس ٹرانزیکشن کیلئےنجکاری کمیشن نے میریل لینچ، سٹی گروپ اور کے اے ایس بی کو لیڈ منیجر مقرر کیا۔

    نجکاری کمیشن کے مطابق جی ڈی آر کیلئے روڈ شوز پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکے ہیں، اب کمیشن کی ٹیم ستمبر کے دوسرے ہفتے میں روانہ ہوگی۔