Tag: اورنج ٹرین

  • شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی اسکول طلبا‌‌ٰء کیلئے بڑی خبر آگئی

    شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی اسکول طلبا‌‌ٰء کیلئے بڑی خبر آگئی

    لاہور: اسکول کے طلبا کو بھی اورنج ٹرین پر رعایتی پاس پر سفر کرنے کا موقع ملے گا، سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ نے اسکول رہنماؤں سے تجاویز مانگ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق اورنج ٹرین انتظامیہ طلبا کو مفت یا رعایتی سفری سہولیات مہیا کرنے پر غور کررہی ہے ، اورنج ٹرین بچوں کو اسکول چھوڑنے اور دوبارہ گھر چھوڑنے کیلئے استعمال کی جاسکے گی۔

    سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ نے اسکول رہنماؤں سے تجاویز مانگ لیں، اس سلسلے میں اورنج ٹرین انتظامیہ جلد مختلف اسکولوں کے عہدیدران سے میٹنگ کرے گی۔

    اسکولز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بچوں کو اورنج ٹرین پر سفرکرنے کیلئے رعایتی پاس جاری کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے.

    یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 5دن میں میٹرو چلانےکا اعلان کیا تھا۔

    اس حوالے سے وزیر اعظم نے سی ڈی اے، وزارت داخلہ اور این ایچ اےکو میٹرو چلانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

  • اورنج ٹرین کا جلد افتتاح کردیا جائے گا: عاصم باجوہ

    اورنج ٹرین کا جلد افتتاح کردیا جائے گا: عاصم باجوہ

    اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے، جلد افتتاح کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اورنج ٹرین کا افتتاح جلد کردیا جائے گا، ٹرین کے کرایے کا تعین کرلیا گیا ہے۔

    عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے، آپریشنز و مینٹننس کا کام تفویض کردیا گیا ہے جبکہ اسٹاف ہائرنگ کا کام بھی جاری ہے۔

    اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر شہر اور بندرگاہ کی تعمیر دن رات جاری ہے جس سے خوشحالی آئے گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وفاق اور بلوچستان حکومت صوبے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں، جنوبی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومتیں پرعزم ہیں۔

    عاصم باجوہ نے مزید کہا تھا کہ بلوچستان اور سی پیک کے حوالے سے ہونے والے ترقیاتی کام پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا باعث ہوں گے، ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد خوشحالی آئے گی۔

  • اورنج ٹرین غیرضروری منصوبہ تھا جوشہرت کے لیے رکھا گیا‘ہاشم جواں بخت

    اورنج ٹرین غیرضروری منصوبہ تھا جوشہرت کے لیے رکھا گیا‘ہاشم جواں بخت

    لاہور: وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنانے پر وفاق نے کمیٹی بنا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے بعد ازبجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے بجٹ میں کوئی فرق نہیں رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ ایل جی فنڈزویلج کونسل کے تحت خرچ کرنے کا پلان ہے اور سرپلس بجٹ کا 146 ارب روپے پنجاب میں ہی خرچ ہوگا۔

    وزیرخزانہ پنجاب نے کہا کہ اورنج ٹرین غیر ضروری منصوبہ تھا جوشہرت کے لیے رکھا گیا، اورنج لائن مکمل ہونے کے بعد 7 ارب سبسڈی دینی پڑے گی۔

    ہاشم جواں بخت نے کہا کہ جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنانے پر وفاق نے کمیٹی بنا دی ہے، جنوبی پنجاب کے لیے 66 فیصد بجٹ کو خرچ بھی کریں گے۔

    پنجاب حکومت نے آٹھ ماہ کا بجٹ پیش کردیا، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے 20 کھرب 10 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا، اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں۔

    ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے‘ فیاض الحسن چوہان

    بعدازاں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب اور ملک لوٹنے والوں کا احتساب کرنا ہے۔