Tag: اورنگی

  • کراچی : جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    کراچی : جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    کراچی : پولیس نے اورنگی میں پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان کی موت کا مقدمہ گرفتاراہلکار توحید اور اہلکار دوست عمیر کے خلاف درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی میں پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ اورنگی تھانے میں درج کیا گیا ، جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقدمہ گرفتاراہلکار توحید اور اہلکار دوست عمیر کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمےمیں سابق ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن اعظم گوپانگ کو بھی نامزد کیا ہے۔

    کراچی:مقدمہ جاں بحق نوجوان ارسلان کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا ، جس میں مدعی کا کہنا ہے کہ میرا بھتیجا ارسلان اور اس کا دوست ٹیوشن پڑھنے گئے تھے، پولیس نے جعلی مقابلے میں ایک کو قتل ایک کو زخمی کیا۔

    مقتول کی میت سہراب گوٹھ ایدھی سر خانہ میں رکھی گئی ہے تاہم نماز جنازہ اور تدفین کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    گذشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیر کی شب ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک قرار دیا گیا تھا ، مبینہ ملزم کی ہلاکت پر فائرنگ کرنے والے ‏اہلکار کو گرفتار کر لیا تھا۔

    مبینہ ہلاک ملزم ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیدار کا بیٹاہے جس کی عمر 20 سال ہے ۔ اہلخانہ کے مطابق بیٹا ‏کوچنگ سینٹر سے واپس جا رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔

  • کراچی میں بچی سے زیادتی اور قتل کے تین ملزمان کے ڈی این اے میچ کرگئے

    کراچی میں بچی سے زیادتی اور قتل کے تین ملزمان کے ڈی این اے میچ کرگئے

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں دو ہفتے قبل بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، تین ملزمان کے ڈی این اے میچ کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس افسران کی خصوصی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ بچی سے زیادتی اور قتل کیس میں چند ملزمان واردات کے پہلے ہی دن گرفتار کرلیے گئے تھے، بعد میں مزید ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جن گرفتار ملزمان کے ڈی این اے میچ ہوئے ہیں ان میں رحیم، فضل اور فضل کا بیٹا محراب شامل ہیں۔

    ایس ایس پی عمر شاہد نے بتایا کہ بچی سے زیادتی و قتل کی اصل وجہ دشمنی تھی۔ خیال رہے کہ دو ہفتے قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں چھ سالہ بچی لاپتہ ہوگئی تھی، بعد ازاں جس کی لاش منگھوپیر کی کچرا کنڈی سے مل گئی تھی۔ بچی کو گلے میں پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے اس افسوس ناک واقعے کی وجہ سے پورے علاقے میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی تھی اور لوگوں نے سڑکیں بلاک کرکے شدید احتجاج کیا تھا جس میں گولی لگنے سے ایک شخص بھی جاں بحق ہوگیا تھا۔

    اورنگی ٹاؤن میں تین بچوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار

    احتجاج کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لے لیا تھا اور پولیس کو تفتیش تیز کرنے کی ہدایت کردی تھی۔ قبل ازیں پولیس کی طرف سے گرفتار ملزم کے بارے میں چھ سالہ بچی رابعہ کی والدہ نے کہا تھا کہ وہ اصل ملزم نہیں ہے۔

    اس افسوس ناک واقعے پر سیاسی رہنماؤں نے بھی مذمتی بیانات جاری کیے، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، خواجہ اظہار، پی ٹی آئی رہنماؤں اور سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے بچی سے زیادتی اور قتل پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قاتل کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی: اورنگی میں بم ناکارہ بنا دیا گیا

    کراچی: اورنگی میں بم ناکارہ بنا دیا گیا

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں گھر کے باہر ملنے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا۔

    اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں ایک گھر کے باہر بم کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے بم کو ناکارہ بنا دیا، بم ڈسپوزل اسکوڈ کے مطابق ایک کلو وزنی بم میں دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا بم کی موجودگی کی اطلاع نے علاقے میں ہراس پھیلا دیا۔

    پولیس شواہد جمع کرکے تحقیقات کررہی ہے۔

  • ایم کیوایم کے کارکن کا قتل ، وفاقی حکومت کا ایم کیو ایم سے رابطہ

    ایم کیوایم کے کارکن کا قتل ، وفاقی حکومت کا ایم کیو ایم سے رابطہ

    کراچی: ایم کیوایم کے کارکن سہیل احمد کے قتل پر ایم کیوایم نے یوم سوگ اور ہڑتال کا اعلان کیا تو وفاق اور سندھ کے حکمران حرکت میں آگئے ۔

     وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو فون کرکے ایم کیوایم کے کارکن کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ، وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دھانی کروائی ۔

    چوہدری نثار نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے بھی واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں ۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی ایم کیوایم کے رہنما بابر غوری سے فون پر رابطہ کرکے کارکن سہیل کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ۔

     اسحاق ڈارکا بابر غوری سے کہنا تھا وزیر اعظم نے ایم کیوایم کے کارکن کا قتل نوٹس لے لیا ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

     وزیر اعظم کے معاون خصوصی امتیاز شیخ نے بھی بابر غوری کو فون کرکے ایم کیوایم کے کارکن کے قتل پر افسوس کا اظہارکیا۔

  • کراچی: اورنگی میں ایم کیوایم کا ایک اورعہدیدار اشرف خان قتل

    کراچی: اورنگی میں ایم کیوایم کا ایک اورعہدیدار اشرف خان قتل

    کراچی: شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دوسرے روز بھی ٹارگٹ کلنگ نہ رکی، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایم کیو ایم کے عہدیدار اشرف خان کو قتل کر دیا۔

    اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں متحدہ قومی موومنٹ کے قتل ہونے والے کارکن کا نام اشرف خان تھا جو پارٹی کی بلوچستان کمیٹی کا جوائنٹ سیکریٹری تھا۔

    ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت کے بعد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور آرمی چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ان کے قتل کے بعد پارٹی ایک بہادر کارکن سے محروم ہو گئی ہے ، حکومت قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔

  • کراچی: مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی: مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

    کراچی: پرتشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی کے علاقے سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی مقتول کے ورثا کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    ملیر کینٹ کے قریب سڑک کنارے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ،ادھر شیرشاہ کے علاقے سے بھی خاتون کی لاش ملی جس کو قانونی کاروائی کیلئے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی: اورنگی میں فائرنگ، اے این پی کاضلعی عہدیدار جاں بحق

    کراچی: اورنگی میں فائرنگ، اے این پی کاضلعی عہدیدار جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاون میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی عہدیدار ڈاکٹر ضیاء الدین جاں، اورنگی ٹاون ہی میں ایک اور فائرنگ کے واقعے کے دوران ایم کیو ایم کا کارکن جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون چار نمبر میں ڈاکٹر ضیاء الدین کو ان کے گھر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ، عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ضیاء الدین اے این پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے عہدیدار تھے جنھیں نماز عشاء کے بعد گھر جاتے ہوئے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    ڈاکٹر ضیاء الدین کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اس واقعے کے ایک گھنٹے بعد اورنگی ٹاون چستی نگر کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن وحید جاں بحق اور دانش زخمی ہوگیا، کورنگی کراسنگ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس ہلکار محمد عمران زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار بلوچ کالونی تھانے میں تعینات تھا،حسین آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فلاحی اسپتال کے رضا کار کو زخمی کردیا۔

    دوسری جانب رینجرز نے قائدآباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو افراد کوگرفتار کیا،ماری پور میں پولیس مقابلے کے دوران دوملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برامد کرلیا گیا، کلفٹن میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔