Tag: اورنگی ٹاون

  • کراچی : 19 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والے کون تھے؟َ  پولیس نے اہم فیصلہ کرلیا

    کراچی : 19 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والے کون تھے؟َ پولیس نے اہم فیصلہ کرلیا

    کراچی : پولیس نے اورنگی ٹاون 5 نمبر میں 19 سالہ لڑکی کے لرزہ خیز قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون 5 نمبر میں فائرنگ سے جاں بحق لڑکی کی شناخت نہ ہوسکی۔

    مومن اباد پولیس نے لاش ایدھی سردخانے منتقل کرکے سرکاری مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

    اورنگی ٹاون 5 نمبر میں 19 سالہ خاتون کے لرزہ خیز قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے مومن آباد پولیس نے جیوفینسنگ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق خاتون سے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کچھ دیر بات چیت کی اور پھر قریب سے 2 گولیاں مار دیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی : لڑکی کے سر میں دو گولیاں مار کر قتل کردیا

    حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کے پاس سے کوئی ایسی چیز نہ مل سکی جس کی مدد سے فوری شناخت ہوسکے جس کے بعد پولیس نے لاش کو امانتا ایدھی سردخانے میں رکھوا دیا ہے۔

    مومن آباد پولیس نے جائے وقوعہ سے32 بور پستول کے 2 خول اور دیگر شواہد جمع کئے تاہم مقدمہ درج ہونے کے بعد انویسٹی گیشن پولیس نے بھی قتل کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • اورنگی ٹاون میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، ملزمان کی جدید اسلحے سے فائرنگ

    اورنگی ٹاون میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، ملزمان کی جدید اسلحے سے فائرنگ

    کراچی: اورنگی ٹاون مومن آباد کے علاقے ایرانی کیمپ میں ضلع ویسٹ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دروان 140 سے زائد مشکوک و مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اتوار کے روز دو منشیات فروش گروپوں میں تصادم ہوا تھا جس کو پولیس نے بڑی مشکل سے کنٹرول کیا جس کے بعد آج صبح پولیس نے رینجرز کی مدد سے آپریشن کیا گیا۔

     9 جولائی کو پولیس آپریشن کے دوران اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایرانی کیمپ میں دو منشیات فروش گروپوں میں تصادم کے دوران اسلحے کی نمائش کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس اپنی موبائل چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی۔

    تاہم آج پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن میں  منشیات فروش گروپوں کے درمیان تصادم میں ملوث افراد کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان سے بھاری تعداد میں چرس، آئس، کرسٹل، ہیروئن، تیار، غیر تیار گٹکا ماوا، تمباکو اور چوری، چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہے۔

              گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    آپریشن سے قبل علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو مکمل کارڈن کر کے سیل کردیا گیا تھا۔

  • کراچی: اسکول وین میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    کراچی: اسکول وین میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ ایک متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک نجی اسکول کے وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث 14 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

    [bs-quote quote=”مقدمے میں وین ڈرائیور کے خلاف غفلت اور لا پروائی کی دفعات لگائی گئیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اسکول وین میں آتش زدگی کے مقدمے میں وین کے ڈرائیور رشید کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں غفلت اور لا پروائی کی دفعات لگائی گئیں۔

    ادھر محکمہ ٹرانسپورٹ نے سندھ کے تعلیمی اداروں کی اسکول وینز کو کمرشل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی گاڑیاں پرائیویٹ ہیں۔

    سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ اسکول وینز کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے، اسکول گاڑیوں کو کمرشل کرانے کے قانون پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وین میں جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: اسکول وین میں آگ لگ گئی، 14 بچے جھلس کر زخمی


    عینی شاہدین کے مطابق گاڑی ریت میں پھنس کر رک گئی تھی، ڈرائیور اور کچھ بچوں نے نیچے اتر کر گاڑی کو دھکا لگایا، اسی دوران ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ سے چنگاریاں نکلیں اور آگ بھڑک اٹھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، وین میں سلنڈر ٹھیک حالت میں موجود تھا، فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحے کی منتقلی ناکام بنادی

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحے کی منتقلی ناکام بنادی

    کراچی: سندھ پولیس کے کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے حساس ادارے کی اطلاع پر اورنگی ٹاؤن میں واقع نشان حیدر چوک پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی منتقلی کو ناکام بنا کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گارڈن ہیدکوارٹر میں انچارج سی ٹی ڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’حساس ادارے کی اطلاع پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے نشان حیدر چوک پر ناکہ بندی کی گئی۔ اس دوران سیاسی جماعت سے وابستہ 2 دہشت گرد پولیس کی نفری کو دیکھتے ہی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    پڑھیں:   سندھ رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم کے زیراستعمال مدفون اسلحہ برآمد

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مسروقہ گاڑی کی تلاشی کے دوران اُس میں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا، برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 7 کلاشنکوف، ایم پی فائیو رائفل، ایل ایم جی، 8 سیون ایم ایم، 3 سیمی آٹو میٹک رائفلز، 2 اوتھرے رائفل سمیت 2 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔

    CTD-1

    سی ٹی انچارج نے کہا کہ ’’برآمد کیے جانے والے اسلحے کا فارنزک معائنہ کروایا جائے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ شہر میں کس کس مقام پر اس اسلحے کو استعمال کیا گیا ہے‘‘۔

    CTD-2

    سی ٹی ڈی انچارج علی رضا نے مزید کہا کہ ’’قبضے میں لی گئی گاڑی کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے‘‘، اُنہوں نے خدشہ ظاہرکیا کہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے لیے استعمال کیا جاناتھا‘‘۔

  • اورنگی ٹاؤن میں رشتہ نہ دینے پرتنازعہ، دوخواتین کا قتل

    اورنگی ٹاؤن میں رشتہ نہ دینے پرتنازعہ، دوخواتین کا قتل

    کراچی : کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رشتہ نہ دینے کے تنازعہ پر دو خواتین کو قتل کردیا گیا پولیس نے واردات میں ملوث ایک خاتون سمیت دو ملزموں کوگرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاون سیکٹر 14 شاہ فیصل چوک کے قریب مکان سے دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سنبل اور صدف کے ناموں سے کرلی گئی ہے ابتدائی شواہد اکھٹے کر لیے ہیں جن کی روشنی میں ایک ملزم انیس کو گرفتار کرلیا ہے ملزم نے دوران تفتیش فہیمہ نامی خاتون کے ساتھ ملکر قتل کی واردات کا اعتراف کرلیا ہے۔

    اسی سے متعلق : چارسدہ میں رشتے کے تنازے پر 10افراد قتل

    ملزم انیس کے مطابق فہیمہ نے اہل خانہ کو رات گئے بے ہوشی کی دوا دی تھی اور 3 بجے کے قریب بڑی بہن سنبل اور بھابی صدف کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کردیا تھا۔

    پولیس نے ملزم کے بیان کی روشنی میں کارروائی کرکے ملزمہ فہیمہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے مقتولین نے انیس کو رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث ملزمان نے انتہائی قدم اٹھایا

    پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے اور ملزمان کے سہولت کاروں کے تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • کراچی فائرنگ اور پرُتشدد واقعات میں6 افراد جاں بحق

    کراچی فائرنگ اور پرُتشدد واقعات میں6 افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار اور دو سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد عاصم اور حیدر جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا حسن نامی شخص زخمی ہوا ہے۔

    ایم کیو ایم کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایم کیو ایم ملیر سیکٹر کے یونٹ 95 سے تھا۔

    دوسری جانب نیو کراچی کے رہائشی فلیٹ سے سب انسپیکٹر سلیم کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے، مقتول ٹریفک سیکشن میں تعینات تھے اور تین شادیاں کی ہوئیں تھیں۔

    قبل ازیں ناظم آباد چار نمبر سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    اُدھر اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں فائرنگ سے عمیر خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ لانڈھی 89 میں‌ فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    الفلاح کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ ایک ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

  • دو کالعدم تنظیموں کا ایم کیوایم کے کیمپ پرحملہ کرنے کا دعویٰ

    دو کالعدم تنظیموں کا ایم کیوایم کے کیمپ پرحملہ کرنے کا دعویٰ

    کراچی: دو کالعدم تنظیموں نےایم کیوایم کےرکنیت سازی کیمپ پرحملہ کرنے کادعویٰ کیاہے۔

    اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرار اور جنداللہ نامی تنظیموں نے ایم کیوایم کے کیمپ پرحملہ کرنے کادعویٰ کیاہے، کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کاکہناہےکہ ایم کیوایم کے کیمپ پرحملہ پیپلزپارٹی،اے این پی اور ایم کیوایم کے خلاف مہم کاحصہ ہے۔

    کراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پرکریکر سے حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کےتین اراکین اسمبلی محمد حسین ،سیف الدین خالد اور شیخ عبداللہ سمیت درجنوں کارکن زخمی ہوگئے۔

  • اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم کے کیمپ پر کریکر حملہ، 29 افراد زخمی

    اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم کے کیمپ پر کریکر حملہ، 29 افراد زخمی

    کراچی: ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپ پرکریکرحملے میں تین اراکین اسمبلی سمیت انتیس افراد زخمی ہوگئے، حملے کی ذمہ داری دو کالعدم تنظیموں نےقبول کرلی ہے۔

    مونتاج کراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پرکریکر سے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کےتین اراکین اسمبلی محمد حسین ،سیف الدین خالد اور شیخ عبداللہ سمیت درجنوں کارکن زخمی ہوگئے۔

    حملے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور کیمپ پرموجود سامان بکھرگیا،شہریوں کی بڑی تعداد موقع پرپہنچی اورریسکیوکا کام شروع کیا۔ زخمیوں کوپہلے قطراورپھر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،ایم ایل او کے مطابق بارہ زخمیوں عباسی شہید اسپتال لائے گئےخالدمقبول صدیقی ،واسع جلیل سمیت ایم کیوایم کےکئی اراکین اسمبلی عباسی شہید اسپتال پہنچے۔

    اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےواسع جلیل کاکہناتھا کریکر حملے کامقصد رکنیت سازی مہم کونقصان پہنچاناہے، کریکرحملے کی ذمہ داری دو کالعدم تنظیموں تحریک طالبان جماعت الاحرار اور جنداللہ نے قبول کرلی ہے۔

  • کراچی: اورنگی ٹاون میں پر اسرار طور پر3بسوں میں آتشزدگی

    کراچی: اورنگی ٹاون میں پر اسرار طور پر3بسوں میں آتشزدگی

    کراچی: شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاون میں پر اسرار طور پر تین بسوں میں آگ لگ گئی، جس سے بسیں مکمل طور پر جل گئی ۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون مومن آباد کے علاقے میں بلاک ایل میں بس اسٹاپ پر کھڑی مسافر بسوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اطراف میں کھڑی تین بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔۔پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر واقعہ حادثاتی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • کراچی : اورنگی ٹاون میں ہونے والا دھماکہ معمہ بن گیا

    کراچی : اورنگی ٹاون میں ہونے والا دھماکہ معمہ بن گیا

    اورنگی ٹاون میں ہونے والا دھماکہ معمہ بن گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا جبکہ تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ کریکر بم کا ہے۔
             اورنگی ٹاون کے علاقے قصبہ کالونی میں عسکری اسپتال کے قریب زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے کچھ دیر بعد ہی ایس پی اورنگی چودھری اسد نے دھماکے کو گیس پائپ لائن کا دھماکا قرار دیدیا۔ لیکن جب بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تحقیقاتی ٹیموں نے تحقیقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ پائپ لائن پھٹنے کا نہیں بلکہ کریکر حملے کا ہے ۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے کریکر پھٹنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔اورقریبی مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے ،پولیس ذرائع کا کہنا جس مکان کو نقصان پہنچا ہے وہ سابقہ یوسی ناظم صدیق اکبر کا ہے ، تحقیقاتی ادروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کریکر حملہ سابقہ یوسی ناظم کے گھر پر کیا گیا ہے۔