Tag: اوریا مقبول جان

  • کالم نگار اوریا مقبول جان گرفتار

    کالم نگار اوریا مقبول جان گرفتار

    لاہور : ایف آئی اے سائبر کرائم کے اہلکاروں نے معروف تجزیہ کار اور کالم نگار اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اوریا مقبول جان کو ڈی ایچ اے فیز6 سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق اوریا مقبول جان کو آج جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا، اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت پھیلانے، اور اداروں کی تضحیک کا الزام ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 13 مئی 2023 کو لاہور پولیس نے اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر انہیں حراست میں لیا تھا۔

  • اوریا مقبول جان کی بازیابی کے لیے درخواست دائر

    اوریا مقبول جان کی بازیابی کے لیے درخواست دائر

    لاہور: معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا ہے کہ بغیر وارنٹ گرفتاری دکھائے انہیں پولیس اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست اوریامقبول جان کی اہلیہ نے بیرسٹر ردا نور کے توسط سے دائر کی ، درخواست میں آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اوریا مقبول جان مشہور تجزیہ کار اور صحافی ہیں، 12اور13مئی کی رات کو پولیس نے انکے گھر پر چھاپہ مارا اور بغیر وارنٹ گرفتاری دکھائے انہیں پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پولیس نے انہیں غیر قانونی طور پر اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے،عدالت اوریا مقبول جان کو فوری طور پر پیش کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے لاہور میں صحافی اوریا مقبول جان کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا تھا ، پولیس نے رات گئے اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر انھیں حراست میں لیا۔

  • معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان بھی گھر سے گرفتار

    معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان بھی گھر سے گرفتار

    لاہور: معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان بھی گھر سے گرفتار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں صحافی اوریا مقبول جان کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس نے رات گئے اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر انھیں حراست میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل اینکرپرسن عمران ریاض اور آفتاب اقبال کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔