Tag: اوقات کار

  • رمضان المبارک: سرکاری ملازمین کے اوقات کار تبدیل

    رمضان المبارک: سرکاری ملازمین کے اوقات کار تبدیل

    پشاور: رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کیلئے ڈیوٹی کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، محکمہ انتظامی امورخیبر پختونخوا نے اوقات کار سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔

    اعلامیے کے مطابق ہفتے میں 5 دن ڈیوٹی کرنے والے محکموں اور اداروں کے ملازمین کے اوقات کار جاری کئے گئے ہیں، ہفتے میں 5 دن ڈیوٹی کرنے والوں کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق ہفتے میں 6 دن ڈیوٹی کرنے والوں کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں جبکہ جمعہ کوسرکاری ملازمین کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 تک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا ابوالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گا۔

    جمعہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جب کہ کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

    رمضان ریلیف پیکج : حکومت کا مستحقین کیلئے اس سال نیا فیصلہ

    مولانا عبدالخبیر آزاد نے اراکین کمیٹی کے ہمراہ رمضان المبارک کے چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں پہلا روزہ 2 مارچ اتوار کو ہو گا۔

  • شدید سردی : اب تعلیمی ادارے  صبح کتنے بجے کُھلیں گے؟طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

    شدید سردی : اب تعلیمی ادارے صبح کتنے بجے کُھلیں گے؟طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

    لاہور : سردی کی شدت بڑھنے کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، اب اسکولز صبح کتنے بجے کُھلیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد صوبہ بھرمیں تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم شدید سردی کے پیش نظر اسکولز کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔

    محکمہ تعلیم نے کہا کہ پنجاب بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری کردی گئی ہے، آج سے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

    بچے چھٹیاں ختم ہونے کے بعد اپنے اسکول آ کر بہت خوش نظر آئے، اسکول آنے والے بچے کا کہنا تھا کہ انہوں نے سردی کی چھٹیاں خوب گھوم پھر کر گزاریں۔

    اساتذہ نے زور دیا کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کو سردی کی شدت سے بچانے کے لئے گرم کپڑوں کا استعمال کروائیں۔

    مزید پڑھیں : شدید سردی کی لہر : کیا تعلیمی ادارے پھر بند ہورہے ہیں؟ اہم خبر آ گئی

    محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ سردی کی حالیہ لہرکودیکھتے ہوئےاوقات کارتبدیل کر دیئےگئےہیں، آج سےاسکولوں کے اوقات کار صبح9  سے دوپہر2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے۔

    محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت دی ہے، خصوصی بچوں کےتعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت 15 فروری تک رہے گی۔

    خیال رہے سردی کی شدت میں کمی نہ آںے کے بعد سوشل میڈیا پر اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں گردش کر رہی تھیں، تاہم محکمہ تعلیم پنجاب نے اپنے ردعمل میں ایسی تمام خبروں کو من گھڑت قرار دیا تھا۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں کی گئی ہے۔

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اچھی خبر

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اچھی خبر

    لاہور : سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    سی ٹی او مستنصر فیروز نے بتایا کہ 21 روز میں7 ہزار سے زائد مقدمات درج کرکے گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئیں۔

    مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ 15 روز میں بغیر لائسنس 9 ہزار 355 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کئے گیے ، بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 2ہزار اور موٹرسائیکل چلانے پر 7 ہزار مقدمات درج ہوئے۔

    سی ٹی اولاہور نے کہا کہ بغیرلائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والےکسی رعایت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کےمستحق نہیں۔

    لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیاگیا ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔

    ٹریفک پولیس نے ماہ نومبر میں دو لاکھ اسی ہزار پانچ سو اٹھارہ نئے ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے اور انیس ہزار سات سو اکسٹھ شہریوں نے نئے لائسنس جبکہ اٹھارہ ہزار تیس سو بارہ شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی۔

  • کویت: ریستوران اور شاپنگ مالز کے اوقات کب بڑھائے جائیں گے؟

    کویت: ریستوران اور شاپنگ مالز کے اوقات کب بڑھائے جائیں گے؟

    کویت سٹی: کویت میں ریستوران، کمپلیکس اور شاپنگ مالز کے اوقات بڑھانے کے لیے 3 شرائط جاری کردی گئیں جن پر عمل درآمد کے بعد ہی اوقات کار بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔

    کویتی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت میں ریستوران، کمپلیکس اور شاپنگ مالز کے اوقات بڑھانے کے لیے 3 شرائط وضع کردی گئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تجارتی سرگرمیوں جیسے کمپلیکس، ریستوران اور کیفوں کے اوقات کار بڑھانے یا کچھ سرگرمیاں جو ابھی بھی بند ہیں مثلاً بچوں کے پلے کلب وغیرہ صحت کے تصورات کے مطابق انجام دیے جاتے ہیں۔

    ان سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے لیے ایک مربوط نظام کی ضرورت ہے جس میں 3 بنیادی کنٹرول شامل ہیں۔

    کھولی جانے والی سرگرمیوں کو مسلسل مانیٹر کرنا کہ کیا وہ صحت کی ضروریات یر عمل پیرا ہیں یا نہیں۔

    حکومت نے واضح کہا ہے کہ جب تک ہم روزانہ انفیکشن کی کم تعداد تک نہ پہنچیں اور عوام کی قوت مدافعت کا حصول اطمینان بخش نہ ہو جائے، اس کے بعد ہی سرگرمیوں کی بندش کو منسوخ کرنے اور دیگر سرگرمیوں کے اوقات کار میں توسیع کے لیے تاریخ طے کی جائے گی۔

    ذرائع نے مزید کہا ہے کہ یہ فیصلہ معاشی، معاشرتی اور مالی عوامل جیسے دیگر عوامل پر مبنی ہوسکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کمپلیکس، ریستوران اور کیفوں کے کھولنے کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ شام کے 8 بجے ہی بند ہوں گے۔

  • نادرا دفاتر کے نئے اوقات کار جاری

    نادرا دفاتر کے نئے اوقات کار جاری

    کراچی: صوبہ سندھ میں نادرا دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کردیے گئے، نادرا سینٹرز کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے نادرا دفاتر کے سوموار سے نئے اوقات جاری کر دیے گئے، نادرا ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل ہیڈ آفسز پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

    جمعے کو نادرا کے دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے، میگا سینٹر سمیت دیگر نادرا سینٹرز کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔

    نائیکوپ اور پی او سی (پاکستان اوریجن کارڈ) کے حامل شہری قطاروں سے بچنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن سروس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

    نادرا سینٹرز آنے والے سائلین کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے، شہریوں کو سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے طریقوں پر عمل کرنا لازم ہوگا، سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے کا ماسک لازمی پہننا ہوگا۔

    نادرا ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سینٹرز میں رجسٹریشن کے ہر عمل کے بعد انگلیوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کیا جا رہا ہے۔

    نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ستمبر 2019 سے 30 جون 2020 تک کے زائد المعیاد شناختی کارڈز کی مدت رواں سال یکم جولائی تک بڑھائی جا چکی ہے۔

  • سعودی عرب: رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار کا اعلان

    سعودی عرب: رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، مملکت بھر میں ترسیل زر کے مراکز روزانہ صبح 7 سے سہ پہر 4 بجے تک کھولے جائیں گے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے اس سال رمضان اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بینکوں، ترسیل زر کے مراکز اور ایکسپریس سروس کے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔

    ساما کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران بینکوں کی شاخیں صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک کھلی رہیں گی۔

    ساما نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ مہیا وسائل کے ذریعے اپنی شاخوں کے ناموں اور اوقات کار سے کھاتے داروں کو مطلع کرنے کا اہتمام کریں۔

    بیان کے مطابق مملکت بھر میں ترسیل زر کے مراکز روزانہ صبح 7 سے سہ پہر 4 بجے تک کھولے جائیں گے، ترسیل زر کے مراکز کے اوقات کار روزانہ 5 گھنٹے سے کم نہیں ہوں گے۔

    ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ترسیل زر کے مراکز کہاں کھلیں گے، کس وقت تک کھلیں گے اور کب سے کب تک کھلے رہیں گے اس کی تمام تفصیلات ترسیل زر کے مراکز کو اپنے طور پر صارفین کو دینا ہوگی۔ اس سلسلے میں تمام مراکز کرفیو کے اوقات کار کے پابند بھی ہوں گے۔

    ساما نے مزید بتایا کہ اس سال عید الفطر کی چھٹی جمعرات 28 رمضان مطابق 21 مئی کی ڈیوٹی مکمل کر کے شروع ہوگی، 8 شوال اتوار 31 مئی کو مالیاتی ادارے دوبارہ کام کرنا شروع کردیں گے۔

    ساما نے تمام بینکوں اور ترسیل زر کے مراکز پر پابندی لگائی ہے کہ وہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران اپنی بعض شاخیں کھولنے کا اہتمام کریں۔ کھاتے داروں کو اوقات کار، شاخوں کے ناموں اور ترسیل زر کے مراکز کے پتوں سے مطلع کرنے کا بھی اہتمام کریں۔

    علاوہ ازیں تمام بینکوں اور ترسیل زر کے مراکز اپنی شاخوں اور اوقات کار کی تفصیلات سے ساما کو آگاہ کرنے کے بھی پابند ہوں گے۔

    رمضان المبارک کے دوران سریع رفتار ترسیل زر کے سعودی نظام (سریع) ایکسپریس سروس کے اوقات کار صبح 10 سے لے کر سہ پہر 4 بجے تک کے ہوں گے۔

    جمعرات 28 رمضان 21 مئی کو ایکسپریس سروس بند ہوجائے گی پھر 3 شوال 26 مئی منگل کو ایکسپریس سروس صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

  • پنجاب میں لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے حوالے سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران دکانوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ نئے اوقات کار پر کل سے عمل درآمد یقینی بنایا جائےگا۔

    صوبہ پنجاب میں نئے اعلان کردہ اوقات کار کے تحت کریانہ، فروٹ مارکیٹ،جنرل اسٹور اور سبزی کی دکانیں صبح 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کل سے صوبے کے تمام کاروباری مراکز کو شام 5 بجے ہر قیمت پر بند کرا دیا جائے گا۔

    سردار عثمان بزدار کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت اور ان کی زندگی کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کرونا وائرس کے سدباب کے لیے لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کے لیے اشیائے ضروریہ کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    یاد رہےکہ ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے 23 مارچ کو صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔