Tag: اوقات کار تبدیل

  • تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل!

    تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل!

    اسلام آباد : موسم سرما کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے، اب اسکولوں کی ڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے دوران وفاق کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔

    فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ مارننگ شفٹ میں تمام اسکولز صبح ساڑھے 8 سے ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔

    جمعہ کے روز اسکولز ساڑھے  8بجے سے ساڑھے  12بجےتک کھلے رہیں گے جبکہ ایوننگ شفٹ میں اسکول دوپہر ڈیڑھ سے شام 6 بجے تک کُھلے رہیں گے۔

    خیال رہے پنجاب میں اسموگ میں کمی کے بعد لاہور اور ملتان کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں ، اضلاع میں راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : اسکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں‌ گے، نوٹیفکیشن جاری

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کےاوقات ہونگے تاکہ ٹریفک کا اژدہام نہ ہو لیکن اسکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھیلیں گے۔

    یاد رہے پنجاب حکومت نے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

  • شدید گرمی کے باعث حیدرآباد میں اسکول کے اوقات کار تبدیل

    شدید گرمی کے باعث حیدرآباد میں اسکول کے اوقات کار تبدیل

    حیدرآباد: شدید گرمی کی لہر کے باعث ڈی سی حیدرآباد کی جانب سے اسکول کی ٹائمنگز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    شہر کے تمام اسکولز صبح ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کو مدنظر رکھ کر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

    ڈی سی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ دن بدن درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے، اسکولز انتظامیہ نوٹیفکیشن پرعمل کریں۔

    اس سے قبل ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بھی امتحانی شیڈول تبدیل کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق امتحانات کا آغاز 28 مئی سے ہوگا۔

    دو روز قبل کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیے تھے۔

    تعلیمی بورڈ کا کہنا تھا کہ 21 سے 27 مئی کے درمیان میٹرک امتحانات نہیں ہوں گے، ملتوی پرچے بعد میں ہونگے جبکہ 28 مئی سے میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

  • سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل ،  نوٹیفیکشن جاری

    سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل ، نوٹیفیکشن جاری

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقات کار مقرر کر دئیے، تمام سرکاری دفاتر میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کام ہوگا، جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری دفتری کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے،جس کے بعد تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اداروں میں دفتری اوقات صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوں گے ۔

    یاد رہے کہ 24 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے لے کر 4 بجے کی بجائے صبح 9 بجے سے لے کر 5 بجے تک ہوں گے۔

    اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار دو تعطیلات ختم کر کے اسے ایک کرنے کی سمری تیار کی اور ملازمین کی ڈیوٹی کے اوقات صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک کرنے کی سفارش بھی کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق سمری میں سفارش کی گئی تھی کہ سرکاری دفاتر میں دی جانے والی ہفتے کے روز کی چھٹی ختم کرنے کے لیے کابینہ منظوری دے۔

    دوسری جانب وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہفتہ وار چھٹی کم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 2011 میں وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر دو چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا تھا، ہفتے میں 2چھٹیوں کا مقصد توانائی بحران پر قابو پانا اور بجلی کی بچت ہے۔

    سمری کے مطابق 7 دنوں میں ایک تعطیل بڑھانے کے باوجود ہفتے وار کام کے اوقات کار 40 گھنٹے جبکہ اگر 6 دن کام ہوتا ہے تب بھی اتنا ہی وقت لگے گا۔

    سمری میں کہا گیا تھا کہ ہفتے کی چھٹی ختم کرنے سے اداروں کی کارکردگی پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا، وفاقی کابینہ کی مرضی ہے ہفتے کی چھٹی ختم کرنی ہے یا جاری رکھنی ہے۔