Tag: اوقات کار میں تبدیلی

  • 28 اکتوبر سے اسکول صبح کتنے بجے  کُھلیں گے؟

    28 اکتوبر سے اسکول صبح کتنے بجے کُھلیں گے؟

    لاہور : اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی، 28 اکتوبر سے اسکول صبح کتنے بجے کُھلیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ایئرکوالٹی انڈیکس 150ہونے کے باعث اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی۔

    محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے فضائی آلودگی میں اضافے کے پیش نظر اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہے، جس میں کہا ہے کہ لاہور میں 28 اکتوبرسے 31 جنوری تک اسکول صبح 8:45 سے پہلے شروع نہ کیے جائیں۔

    اسمبلی کلاس رومز میں کروائی جائے اور آؤٹ ڈورسرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے کہا ہے کہ عوام اسموگ سے بچنے کے لیےلازمی طورپر ماسک اوردیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔

    31جنوری 2025 تک کے لیے لاہورمیں ہر قسم کی آتشبازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات شہریوں کواسموگ کےمنفی اثرات سے بچانےکیلئےہیں۔

  • ریلوے مسافروں کیلئے اہم خبر

    ریلوے مسافروں کیلئے اہم خبر

    لاہور : محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی آمد ورفت کے اوقات میں تبدیلی کردی، جس کا تعلق کراچی اور سیالکوٹ کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس اور شاہین پسنجر کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ریلوے انتظامیہ کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کراچی کینٹ سے سہ پہر3بج کر 30منٹ پر روانہ ہوگی جو پہلے دوپہر2بج کر15منٹ پر روانہ ہوتی تھی۔

    انتظامیہ کے مطابق سیالکوٹ وزیر آباد کے درمیان چلنے والی شاہین پسنجر کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہین پسنجر سیالکوٹ سے شام 7بجے روانہ ہو کر رات8 بج کر5منٹ پر وزیر آباد پہنچے گی۔

  • شدید سردی : تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی محکمہ تعلیم نے شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی، جس کا اطلاق آج سے ہی نافذ العمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق شدید سردی کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

    وفاقی محکمہ تعلیم نے اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ سنگل شفٹ چلانے والے ادارے صبح 8:30 سے دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ جمعے کے دن ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ادارے کھلے رہیں گے۔

    ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت مارننگ شفٹ صبح 8 سےڈیڑھ بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کے روز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک مارننگ شفٹ کام کرے گی۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایوننگ شفٹ ڈیڑھ سےشام 7بجےتک ہوگی اور جمعے کے دن شفٹ ڈھائی سے لیکرشام 7 بجے تک کام کرے گی۔

    طلباوطالبات کو سوئٹرز یا جیکٹ یونیفارم کے علاوہ پہننے کی بھی اجازت ہوگی اور اوقات کار آج سے نافذ العمل ہوں گے۔