Tag: اولمپکس

  • اولمپکس مقابلوں میں کرکٹ کی 128 سال بعد واپسی، شیڈول جاری

    اولمپکس مقابلوں میں کرکٹ کی 128 سال بعد واپسی، شیڈول جاری

    دنیا میں کھیلوں کے مقبول ترین ایونٹ اولمپکس میں 128 سال بعد کرکٹ کے کھیل کی واپسی ہو رہی ہے جس باضابطہ آغاز جولائی 2028 سے ہوگا۔

    کھیلوں کی مشہور ویب سائٹ کرکٹ انفو کے مطابق لاس اینجلس میں تین سال بعد 2028 میں ہونے والے اولمپکس اس لیے تاریخی ثابت ہوگا کہ اس میں دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں شمار کیے جانے والے کرکٹ کے کھیل کی دوبارہ انٹری ہوگی۔

    اولمپکس گیمز میں آخری بار کرکٹ 1897 میں کھیلی گئی تھی۔ یوں یہ کھیل 128 سال کے طویل عرصہ بعد ایک بار پھر اولمپکس کا حصہ بننے کو تیار ہے۔

    لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی کا آغاز 12 جولائی سے ہوگا جب کہ میڈلز کے لیے میچز 20 اور 29 جولائی کو کھیلیں جائیں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں شیڈول 2028 کے اولمپکس میں مردوں اور خواتین کی چھ چھ ٹیمیں (مجموعی طور پر 180 کھلاڑی) ٹی ٹوئنٹی فامیٹ میں مدِ مقابل آئیں گی۔ ہر ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

    ایونٹ کے تمام میچز لاس اینجلس سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود پومونا شہر میں وقتی استعمال کے لیے بنائے جانے والے فیئر گراؤنڈز اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز 12 سے 29 جولائی تک کھیلے جائیں گے

    زیادہ تر میچز ڈبل ہیڈر ہوں گے جبکہ 14 اور 21 جولائی کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔میچز مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے اور شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔

    میڈل کی جنگ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں لڑی جائے گی۔ اولمپکس میں 128 سال بعد کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے۔ٹیموں کی شرکت کا فیصلہ ممکنہ طور پر رینکنگ کی بنیاد پر ہوگا۔

    کرکٹ اپنی اولمپک واپسی کے لیے تیار ہے، لیکن آسٹریلیا کو مردوں کے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک مشکل جنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب یہ کھیل 128 سالوں سے پانچ رنگوں والے بیابان میں واپس آئے گا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس کھیل کے معاملے کو آگے بڑھا رہی ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) منافع بخش ہندوستانی ٹیلی ویژن مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہونے کے امکان سے قائل ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/olympics-2028-cricket-teams/

  • اولمپکس کے بعد کرکٹ ایشین گیمز میں بھی شامل

    اولمپکس کے بعد کرکٹ ایشین گیمز میں بھی شامل

    دنیا کا مقبول کھیلوں میں سے ایک کرکٹ کی اولمپکس کے بعد ایشین گیمز میں بھی دوبارہ واپسی ہو گئی ہے آئندہ برس میدان سجے گا۔

    کرکٹ کا شمار دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں کیا جاتا ہے اور کروڑوں کی تعداد میں اس کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔

    کرکٹ کو حال ہی میں لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں شامل کیا گیا ہے جس کے بعد اب اس کھیل کی ایشین اولمپک میں بھی واپسی ہو گئی ہے ور آئندہ برس 2026 میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشین اولمپک کونسل (اے او سی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد کرکٹ کو ایشین گیمز میں باضابطہ طور پر شامل کیا گیا ہے۔

    اگلے برس 20 ویں ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں منعقد ہوں گے جس میں مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

    ایشین گیمز میں کرکٹ کی ٹاپ ٹیموں جن میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے ساتھ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی شرکت متوقع ہے۔

    ایشین گیمز میں کرکٹ کی چار سال بعد واپسی ہو رہی ہے۔ اس سے قبل ایشین گیمز میں کرکٹ سال 2010، 2014 اور 2022 میں کھیلی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (او آئی سی) نے 128 سال بعد کرکٹ کو باقاعدہ طور پر اولمپکس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلی جائے گی، جس میں مینز اور ویمنز کے ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں ہوں گی۔ اولمپکس میں آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ کی 6 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔

    https://urdu.arynews.tv/los-angeles-olympics-2028-cricket-matches-venues-announced/

  • 125 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی، میچز کہاں ہوں‌ گے؟ اعلان ہو گیا

    125 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی، میچز کہاں ہوں‌ گے؟ اعلان ہو گیا

    کرکٹ کے کھیل کی اولمپکس گیمز میں 128 سال بعد واپسی ہو رہی ہے اور لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں میچز کے وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

    ایک ویب سائٹ کے مطابق کرکٹ کے کھیل کی اولمپکس گیمز میں پھر واپسی ہو رہی ہے۔ 1900 میں پیرس گیمز کے 125 سال بعد لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے میدان سجیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق 2028 میں امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس میں کرکٹ میچز کہاں ہوں گے۔ اس کے وینیوز کا انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے باضابطہ اعلان بھی کر دیا ہے۔

    9 اپریل کو، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2028 کے اولمپکس میں کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کے کوٹے اور حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد کی تصدیق کی۔

    مردوں اور خواتین کے دونوں T20 مقابلوں میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ مینز اور ویمنز دونوں ایونٹ میں مجموعی طعور پر 90 کھلاڑی شامل ہوں گے اور شریک ہر ملک کو 15 رکنی اسکواڈ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

    اولمپکس میں کرکٹ کے تمام میچز جنوبی کیلیفورنیا کے شہر پومونا کے 500 ایکڑ رقبے پر محیط فیئرپلیکس میں ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کو گیمز کے آغاز کے قریب حتمی شکل دی جائے گی۔

    لاس اینجلس اولمپک گیمز 2028 کے سی او او رینالڈو ہوور کا کہنا ہے کہ ہم نے دنیا سے ایک ناقابل یقین اولمپک گیمز کا وعدہ کیا ہے، اور ہم اسے پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

     

    واضح رہے کہ کرکٹ کو آخری مرتبہ 1900 میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا جہاں برطانیہ اور فرانس کے درمیان ایک واحد دو روزہ میچ منعقد کیا گیا تھا۔

    دریں اثنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا اور آئی سی سی چیئرمین اس کو اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی میں اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اولمپک گیمز میں کرکٹ کی شمولیت سے اس کھیل کی دنیا بھر میں مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-womens-cricket-team-qualifies-for-icc-world-cup-2025/

  • لاس اینجلس اولمپکس میں 12 کرکٹ ٹیمیں شامل، کیا پاکستانی ٹیم بھی کھیلے گی؟

    لاس اینجلس اولمپکس میں 12 کرکٹ ٹیمیں شامل، کیا پاکستانی ٹیم بھی کھیلے گی؟

    انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (او آئی سی) نے 2028 میں لاس اینجلس میں شیڈول اولمپکس میں مرد اور خواتین کی 6، 6 کرکٹ ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جس کے لیے نوے نوے کھلاڑیوں کا کوٹہ الاٹ ہوگا اور ہر ٹیم 15، 15  پلیئرز پر مشتمل ہوگی، یاد رہے کہ کرکٹ کو آخری مرتبہ 1900 میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا۔

    آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ چھے ٹیمیں اولمپکس میں کوالیفائی کریں گی، پاکستان کو اولمپکس مقابلوں میں کوالیفائی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    کیوں کہ  پاکستان مینز ٹیم اس وقت ساتویں اور ویمن ٹیم آٹھویں پوزیشن پر ہے جس کے لیے 2028 کے اولمپکس میں جگہ بنانے کیلئے پاکستان کو رینکنگ بہتر کرنا ہوگی۔

    واضح رہے کہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں 11 ہزار 198 ایتھلیٹس شرکت کریں گے، اولمپک پروگرام کے 31 اور ہوسٹ وینیو کے 5 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔

    لاس اینجلس اولمپکس میں مجموعی طور پر 351 میڈلز ایونٹ ہوں گے جبکہ ایکواٹکس میں 55 اور ایتھلیٹکس میں مجموعی طور پر 48 میڈلز دیے جائیں گے۔

  • پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک پر حملے

    پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک پر حملے

    پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ہنگامہ آرائی اور ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک پر حملے کئے گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شر پسندوں کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ اور آگ لگائی گئی ہے جس سے ریلوے کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک پر حملے بد نیتی پر مبنی کارروائیاں ہیں، جن کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

    فرانسیسی ریل کمپنی کے حکام کے مطابق نیٹ ورک مفلوج کرنے کے لیے بڑے پیمانے کا حملہ کیا گیا ہے۔حملوں کا مقصد ریلوے کے نظام کو مفلوج کرنا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ شرپسندوں کے حملوں کے سبب ٹرینوں کی بڑی تعداد کو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ کئی ٹرینوں کو متبادل روٹس فراہم کیے گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق انجینئرز کی ٹیمیں متاثرہ جگہوں پر روانہ کردی گئی ہیں جو معاملات کو بہتری کی جانب لانے کے لئے کاموں میں مصروف ہیں۔

    برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریلوے کمپنی یورو اسٹار کی جانب سے مسافروں کو سفر کرنے سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔

    یمن میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 45 افراد ڈوب گئے

    سوئس ریل آپریٹر کے بیان کے مطابق سوئٹزرلینڈ سے فرانس جانے والی ٹرینیں متاثر نہیں ہوئی ہیں اور معمول کے مطابق اپنے امور انجام دے رہی ہیں۔

  • ٹوکیو اولمپکس: فلسطین کے کوچ پاکستانی ایتھلیٹس کو گائیڈ کرتے رہے: فہمیدہ مرزا

    ٹوکیو اولمپکس: فلسطین کے کوچ پاکستانی ایتھلیٹس کو گائیڈ کرتے رہے: فہمیدہ مرزا

    کراچی: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں کھلاڑی طلحہ طالب کے کوچ کی جگہ ٹوکیو فیڈریشن کے خاص آدمی کو بھیجا گیا، ایونٹ کے دوران فلسطین کے کوچ ایتھلیٹس کو گائیڈ کرتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے ٹوکیو اولمپکس سے متعلق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں انکشافات سے آگاہ کر دیا۔

    فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ اولمپک کے معاملات پر اسٹینڈنگ کمیٹی اور قومی اسمبلی میں تشویش ہے، کھلاڑی طلحہ طالب کے والد کوچ ہیں، لسٹ کے مطابق ان کی ایکریڈیشن نہیں کروائی گئی۔ طلحہ طالب کے والد کی جگہ ٹوکیو فیڈریشن کے خاص آدمی کو بھیجا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ بیڈ منٹن میں کوئی بچی جاتی ہے تو سیکریٹری جنرل کو ساتھ بھیجا جاتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹس نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا، ماسک بھی نہ پہنے، یہ بھی سننے کو ملا کہ فلسطین کے کوچ ایتھلیٹس کو گائیڈ کرتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ کسی کو بھی پاکستان کا نام بدنام نہیں کرنے دیا جائے گا، معلوم ہونا چاہیئے کوئی کہیں جاتا ہے تو پاکستان کا جھنڈا کس کے ہاتھ میں ہے، میٹنگ میں طے ہوا ہے کہ معاملات اولمپک کمیٹی کے حوالے نہیں کیے جا سکتے۔ آئندہ کوئی بھی پاکستان کا نام استعمال کرے گا تو حکومت آن بورڈ ہوگی۔

  • ٹوکیو اولمپکس میں ایک اور ریکارڈ

    ٹوکیو اولمپکس میں ایک اور ریکارڈ

    ٹوکیو اولمپکس میں ٹرائیتھلون کے مقابلے میں فلورا ڈفی کے میڈل کی بدولت برمودا اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والا دنیا کا سب سے کم آبادی والا ملک بن گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 33 سالہ فلورا ڈفی چوتھی مرتبہ اولمپکس میں شریک ہوئیں اور 56 خواتین کے مقابلے میں ٹرائیتھلون میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    انہوں نے ایک گھنٹہ 55 منٹ اور 36 سیکنڈز میں یہ فاصلہ طے کیا جبکہ انگلینڈ کی جیارجیا ٹیلر براؤن دوسرے اور امریکا کی کیٹی زیفرس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    یہ 63 ہزار آبادی کے حامل ملک برمودا کا اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ اولمپک کا طلائی تمغہ جیتنے والا دنیا کا سب سے کم آبادی والا ملک یا خطہ بن گیا ہے۔

    اس سے قبل اولمپک میں میڈل جیتنے والے سب سے کم آبادی والے ملک کا اعزاز بھی برمودا کے پاس ہی تھا جب 1976 میں کلیرنس ہل نے باکسنگ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

    33 سالہ ڈفی نے کہا کہ میں پانچ سال سے شدید دباؤ کا شکار تھی اور مجھے کبھی بھی اولمپکس فیورٹ تصور نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ برمودا میں سب خوشی سے پاگل ہو رہے ہوں گے جس کی وجہ سے یہ میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، یہ میرا خواب تھا جو آج پورا ہوگیا۔

    یاد رہے کہ بچپن میں ڈفی کو برطانیہ کی نمائندگی کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اسے ٹھکرا دیا تھا اور 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں برمودا کے لیے چیمپیئن بننے والی دنیا کی پہلی خاتون بننے کا اعزاز حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں برمودا کے لیے میڈل جیتنے والی پہلی ایتھلیٹ اور خاتون ایتھلیٹ بن گئی ہوں اور امید ہے کہ اپنے ملک میں کئی لوگوں کے لیے تحریک کا سبب بنوں گی۔

  • کیا رواں برس اولمپک گیمز منعقد ہوں گے؟

    کیا رواں برس اولمپک گیمز منعقد ہوں گے؟

    ٹوکیو: سال 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخ طے کرلی گئی، اولمپک گیمز اب جولائی 2021 میں ہوں گے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے سربراہ تھامس بیخ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والے ٹوکیو اولمپکس رواں سال موسم گرما میں منعقد ہوں گے، اور اس حوالے سے کوئی پلان بی نہیں ہے۔

    آئی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم ان کھیلوں کو محفوظ اور کامیاب بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب جاپان میں اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے عوامی حمایت میں کمی آئی ہے۔ ایک حالیہ پول کے مطابق 80 فیصد سے زائد افراد کا کہنا ہے کہ گیمز کو منسوخ یا دوبارہ سے ملتوی کر دینا چاہیئے۔

    ٹوکیو اولمپکس کے سی ای او توشیرو موتو کا کہنا ہے کہ منتظمین اس موسم گرما میں کھیلوں کا انعقاد کروانے کے لیے پرعزم دکھائی دیے اور ایونٹ کی منسوخی پر بات نہیں کی گئی۔

    تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ اسٹینڈ تماشائیوں سے بھرے ہوں گے یا تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔

    رواں موسم بہار میں اس حوالے سے فیصلہ ہوگا کہ آیا غیر ملکی شائقین ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے کے اہل ہوں گے، اور کتنے تماشائیوں کو ان کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کی اجازت دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس مارچ 2020 میں ہونے والے تھے جسے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث مؤخر کر کے اگست میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم اس وقت بھی ایونٹ کا انعقاد نہیں ہوسکا۔

    اب ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخ 23 جولائی تا 8 اگست 2021 رکھی گئی ہے۔

  • ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد سوالیہ نشان بن گیا

    ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد سوالیہ نشان بن گیا

    ٹوکیو: جاپان میں کرونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے اولمپکس کا انعقاد اب سوالیہ نشان بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2021 میں بھی اولمپکس کا انعقاد مشکل ہے، وبا پر قابو نہیں پایا گیا تو میگا ایونٹ منسوخ ہوسکتا ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کروناویکسین کی دریافت تک حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہے، اولمپکس کو 2021 سے آگے نہیں بڑھا سکتے، وبا 2021 تک رہی تو اولمپکس منسوخ کرنا پڑیں گے۔

    ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے اولمپکس کی نئی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔ جس کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021 میں ہوں گے، پہلے یہ مقابلے رواں برس 24 جولائی میں شیڈول تھے۔

    البتہ اب جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نئی تاریخوں پر بھی سوالات اٹھادیے ہیں۔ اسپورٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اولمپکس کا انعقاد مشکل ہے، اس کی بڑی وجہ بے قابو مہلک وائرس ہے۔

  • ٹوکیو اولمپکس2020: پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز

    ٹوکیو اولمپکس2020: پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز

    دوحہ: پاکستان نے شوٹنگ میں ایک اور اولمپک کوٹہ جیت لیا، ایشین چمپئن شپ کے ائیر پسٹل ایونٹ میں گلفام جوزف نے شاندار کارکردگی کے بعد ٹوکیو اولمپکس 2020 تک رسائی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تین شوٹرز اولمپکس کا ٹکٹ حاصل کرچکے ہیں، قطر کے شہر دوحہ میں ایشین شوٹنگ چمپئن شپ جاری ہے جہاں پاکستان کے 19سالہ گلفام جوزف نے ائیر پسٹل ایونٹ کی فائنل فہرست میں جگہ بنا کر اولمپک کوٹہ حاصل کرلیا ہے۔

    گلفاز جوزف نے پہلی بار کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کی اور شاندار کارکردگی کے بعد ٹوکیو اولمپک کا ٹکٹ جیت لیا۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری رضی احمد نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے تین شوٹرز نے اولمپکس تک رسائی حاصل کی ہے، خلیل اختر اور غلام مصطفی بشر پہلے ہی اولمپک کوٹہ جیت چکے ہیں۔

    پاک آرمی کے شوٹر نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان شوٹرز نے اولمپکس میں شرکت تو کی ہے لیکن ان تمام شوٹرز نے وائلڈ کارڈ انٹری کی بدولت اولمپکس تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ اولمپک کوٹہ ورلڈ کپ یا ایشین چیمپئن شپ پوائنٹس لینے کے بعد کھلاڑی کو یہ عزاز حاصل ہوتا ہے۔

    پاکستانی شوٹر کا بڑا کارنامہ، ٹوکیو اولمپکس 2020 میں جگہ بنالی

    رضی احمد نے مزید کہا کہ وائلڈ کارڈ انٹری انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی دیتی ہے جس کا انحصار کارکردگی پر نہیں ہوتا جبکہ اولمپک کوٹہ کے لیے کھلاڑی کو انٹرنشینل سطح پر پرفارم کرنا ہوتا ہے جس کے بعد وہ اولمپکس تک رسائی حاصل کرتا ہے، اس وجہ سے یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے تین شوٹرز اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپکس میں حصہ لیں گے۔