Tag: اولمپکس 2016

  • یوسین بولٹ نےریو اولمپکس میں تیسرا طلائی تمغہ جیت لیا

    یوسین بولٹ نےریو اولمپکس میں تیسرا طلائی تمغہ جیت لیا

    ریو ڈی جنیرو : جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے برازیل کے شہر ریو میں جاری مقابلوں میں اپنا تیسرا طلائي تمغہ جیت لیا.انہوں نے تیسرا تمغہ 4×100 ریلے دوڑ میں حاصل کیا.

    تفصیلات کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے اولمپکس میں اپنا نواں اور برازیل کے شہر ریو میں جاری مقابلوں میں اپنا تیسرا طلائی تمغہ جیت لیا.

    جمیکا کے29 سالہ بولٹ نے ریو میں اس سے قبل 100 اور 200 میٹر کا تغمہ حاصل کر رکھا تھا.اس طرح وہ تاریخ میں پہلے شخص ہیں جنھوں نے لگاتار ان تینوں مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے.

    انہوں نے جمیکا کے دوسرے رنرز آصفا پوول،یوحنا بلیک اور نکل ایشمیڈے کے ساتھ 4×100 میٹر دوڑ 37.27 سیکنڈس میں مکمل کی.اس مقابلے میں جاپان نے امریکہ کی ٹیم کو شکست دے کر حیرت انگیز طور پر چاندی کا تمغہ حاصل کیا.

    *ریواولمپکس : یوسین بولٹ نے 200 میٹر کی دوڑ جیت لی

    یاد رہے کہ اس سے قبل یوسین بولٹ سنہ 2008 کے بیجنگ اور 2012 کے لندن اولمپکس میں 100 میٹر، 200 میٹر اور 4×100 میٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں.

    *یوسین بولٹ نے سو میٹر کی دوڑ جیت لی

    واضح رہے کہ بولٹ نے فروری میں کہا تھا کہ وہ سنہ 2017 میں ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

  • جاپانی خاتون ریسلر نے ریو اولمپکس میں عالمی ریکارڈ بنادیا

    جاپانی خاتون ریسلر نے ریو اولمپکس میں عالمی ریکارڈ بنادیا

    ریو ڈی جنیرو: جاپانی خاتون ریسلر کاؤری آئچو نے مسلسل چوتھا طلائی تمغہ جیتنے والی اولمپک کی تاریخ کی پہلی خاتون ایتھلیٹ بننے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری ریواولمپکس 2016 میں ریسلنگ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر جاپانی خاتون ریسلر نے اولمپکس میں مسلسل چار بار طلائی تمغے جیت کر عالمی ریکارڈ بنادیا.

    برازیل میں ریو اولمپکس 2016 میں دلچسپ مقابلوں کے ساتھ ساتھ عالمی ریکارڈ بننے اور ٹوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے.

    کاؤری آئچو نے ریو اولمپکس 2016 کے ویمنز فری اسٹائل 58 کلو گرام کیٹگری فائنل میں چوتھا گولڈ میڈل جیتا اور وہ اولمپک گیمز کے کسی بھی ایونٹ میں مسلسل چوتھا گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں.

    جاپانی خاتون ریسلر سالہ کاؤری آئچو 2004، 2008 اور 2012 میں 63 کلو گرام کیٹگری میں تین گولڈ میڈل اپنے نام کرچکی ہیں.

    انہوں نے 10 مرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والی روسی ایتھلیٹ ویلریا کوبلووا زہلوبوا کو ہرا کر کامیابی اپنے نام کی.

    کاؤری آئچو نے چوتھے گولڈ میڈل پر قبضہ کر کے یہ اعزاز حاصل کرنے والی جاپان کی پہلی خاتون ریسلر بھی بن گئی ہیں.

    واضح رہے کہ جاپانی ریسلر اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں مسلسل 4 میڈلز جیتنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں،اولمپکس مقابلوں میں مسلسل 4 میڈلز جیتنے والوں امریکی پیراک مائیکل فیلپ، امریکی ایتھلیٹ کارل لوئس، ایتھلیٹ ال اوریٹر، ایتھلیٹ بین این سیلے، ایتھلیٹ پاؤل ایلز اسٹروم شامل ہیں.

  • برطانیہ نے پاکستان کو شکست دیکر اولمپکس 2016 میں جگہ بنالی

    برطانیہ نے پاکستان کو شکست دیکر اولمپکس 2016 میں جگہ بنالی

    کراچی : برطانیہ نے پاکستان کو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے کوارٹر فائنل میں دو ایک سے ہرا کر ریو اولمپکس دو ہزار سولہ میں جگہ بنالی۔

    پاکستان کیلئے اولمپک دوہزار سولہ میں جگہ بنانا مزید مشکل ہوگیا، اب قومی ٹیم کو پانچویں پوزیشن کا میچ لازمی جیتنا ہوگا، جیتے تو وائلڈ کارڈ ملنے سے راہ ہموار ہوجائیگی اورناکامی کی صورت میں ریو اولمپکس خواب ہوجائے گا۔

    کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کیخلاف برطانیہ نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور یکے بعد دیگرے گول کرکے دو صفر کی سبقت قائم کرلی۔

    آخری کوارٹر میں عمر بھٹہ نے فیلڈ گول کرکے پاکستان کیلئے ایک گول کا خسارہ کم کیا لیکن میچ کا فیصلہ برطانیہ کے حق میں رہا فوٹیج برطانیہ نے میچ جیت کر اولمپک دو ہزار سولہ میں جگہ بنالی ہے۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے شکست کے بعد اولمپک میں جگہ بنانے کا سفر مزید کٹھن ہوگیا، پانچویں پوزیشن کا میچ جیت کر میگاایونٹ میں رسائی کی پوری کوشش کرینگے۔

  • ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس 2016 کے ٹیسٹ ایونٹ کا آغاز

    ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس 2016 کے ٹیسٹ ایونٹ کا آغاز

    ریو ڈی جنیرو: اولمپکس دوہزار سولہ کے ٹیسٹ ایونٹ کا آغاز ہوگیا ہے، انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا میں ونڈ سرفرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

    ریو میں کھیلوں کا عالمی میلہ تو دو ہزار سولہ میں سجے گا لیکن اولمپکس کے ٹیسٹ ایونٹ کا آغاز ہوچکا ہے، سمندر کی تیز لہروں میں ونڈ سرفرز نے بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا۔

    انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا میں دس اولمپکس سیلنگ ایونٹ شروع ہوگئے ہیں، مقابلوں میں چونتیس ممالک کے تین سو بیس ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، ٹیسٹ ایونٹ اولمپکس کی تیاریوں میں بھی مددگار ثابت ہورہے ہیں۔

    ٹیسٹ سیلنگ ایونٹ میں کامیاب ہونے والے سرفرز کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔