Tag: اولمپکس 2028

  • اولمپکس 2028 میں کون سی کرکٹ ٹیمیں کھیلیں گی؟ آئی سی سی نے پلان بنا لیا

    اولمپکس 2028 میں کون سی کرکٹ ٹیمیں کھیلیں گی؟ آئی سی سی نے پلان بنا لیا

    دنیا کا مقبول کھیل کرکٹ 128 سال بعد ایک بار پھر اولمپکس میں واپس آ رہا ہے لاس اینجلس اولمپکس کے حوالے سے آئی سی سی نے پلان بنا لیا۔

    کرکٹ کا شمار دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں ہوتا ہے جس کبھی اولمپک گیمز کا بھی حصہ ہوتا تھا۔ اب 128 سال بعد اس کھیل کی دوبارہ اولمپکس میں واپسی ہو رہی ہے اور 2028 میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شائقین کرکٹرز کو بھی ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

    انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کرکٹ کو ٹی 20 فارمیٹ میں 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں مرد اور خواتین کی 6، 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    اولمپکس 2028 میں کرکٹ میچز کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ تاہم کھیلوں کے اس میلے میں ٹیموں کی شمولیت کا طریقہ کار کیا ہوگا۔ یہ اولمپک کمیٹی نے کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی پر چھوڑ دیا ہے۔

    لاس اینجلس اولمپکس میں کون کون سی کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گے۔ سنگاپور میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں اس حوالے سے طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ اولمپکس 2028 میں ایشیا، اوشیانا، یورپ اور افریقہ سے صرف ایک ایک ٹاپ رینک ٹیم کوالیفائی کرے گی۔

    امریکا کو میزبان کی حیثیت سے اولمپکس میں جگہ بنانے کی حقدار ہوگی جب کہ آخری ٹیم کا فیصلہ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے ذریعے ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/cricket-returns-to-olympics-after-128-years-schedule-released/

  • اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی، آئی سی سی اجلاس میں کئی اہم فیصلے متوقع

    اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی، آئی سی سی اجلاس میں کئی اہم فیصلے متوقع

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس سنگاپور میں شروع ہوچکا ہے اور کل بورڈ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

    آئی سی سی کا سالانہ اجلاس سنگاپور میں جاری ہے جس میں ممبر ممالک کے درمیان آئی سی سی ورکنگ گروپ کی تشکیل کے حوالے سے گفت وشنید جاری ہے۔
    آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ کل (ہفتہ) سے شروع ہوگی۔ اس میٹنگ میں مستقبل میں کرکٹ کے حوالے سے کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    اس اجلاس میں لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ ٹیموں کی شمولیت کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا کہ اس میں کون سی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
    میڈیا رپورٹ کے مطابق میزبان ہونے کے ناتے امریکا کو براہِ راست کوالیفائی کرنے کی جگہ مل سکتی ہے جب کہ رینکنگ کے لیے ٹیموں کو ڈیڈ لائن دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

    اجلاس میں آئی سی سی کا ورککنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ یہ ورکنگ گروپ ٹیسٹ کرکٹ کی دو درجاتی تقسیم پر سفارشات دے گا۔ جس کا اطلاق اگلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل سے ہو سکتا ہے۔

    اس کے علاوہ 2026 میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اس میگا ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 24 کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ کرکٹ بورڈز 13 ممالک پر مشتمل ون ڈے سپر لیگ کی بحالی کے حق میں ہیں۔ اس لیے اجلاس میں ون ڈے سپر لیگ کی بحالی پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/olympics-2028-procedure-for-inclusion-of-cricket-teams/

  • اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی، ٹیموں کی شمولیت کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

    اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی، ٹیموں کی شمولیت کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

    اولمپکس دنیا میں مقبول ترین کھیلوں کا میلہ ہے اب 128 سال بعد اس میں کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے ٹیموں کی شمولیت کا طریقہ کار کل طے ہوگا۔

    لاس اینجلس میں 2028 میں ہونے والے اولمپکس گیمز اس لحاظ سے بھی منفرد اور تاریخی ہوں گے کہ اس میں دنیا کے ایک مقبول ترین کھیل کرکٹ کی 128 سال بعد دوبارہ انٹری ہوگی۔

    اولمپک گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں مرد اور خواتین کی 6، 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ میچز کے شیڈول اور وینیو کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ تاہم ٹیموں کی کھیلوں کے اس میلے میں شرکت کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ یہ اب تک طے نہیں ہو سکا ہے۔

    بتایا جا رہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کل سے سنگاپور میں شروع ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے کوئی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اولمپکس میں مرد اور خواتین کی 6،6 ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ٹیمیں کس بنیاد پر اولمپکس کے کرکٹ ایونٹ میں شامل ہوں گی، اس کا فیصلہ آئی سی سی پر چھوڑ دیا۔

    اگر اولمپکس میں ٹیموں کی شمولیت رینکنگ کی بنیاد پر ہوتی ہے تو ٹاپ 6 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی اور پاکستان کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    اس وقت رینکنگ میں پاکستان مینز اور ویمنز دونوں کا آٹھواں نمبر ہے۔ دونوں ٹیموں کو جگہ بنانے کے لیے اپنی رینکنگ میں بہتری لانا ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/cricket-returns-to-olympics-after-128-years-schedule-released/