Tag: اولمپک گولڈ میڈلسٹ

  • فخر پاکستان اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا

    فخر پاکستان اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا

    پیرس اولمپکس میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایک اور بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا ہے۔

    گزشتہ برس پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں اولمپک تاریخ کی طویل ترین تھرو کر کے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی قوم کے ہیرو ارشد ندیم کو ایشین ایتھیلیٹکس فیڈریشن نے بہترین ایشین ایتھلیٹ کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

    ارشد ندیم کو یہ ایوارڈ کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے اجلاس کے بعد دیا گیا۔

    اجلاس میں چیئرمین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی، صدر اتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان بریگیڈیئر(ر)وجاہت حسین ساہی اور سیکریٹری کرنل (ر) شاہجہان اور ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وہ پیرس اولمپکس کے بعد پہلی مرتبہ کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-for-south-korea-for-asian-athletics-championships/

  • ایمان خلیف کی ایک اور متنازع میڈیکل رپورٹ منظر عام پر

    ایمان خلیف کی ایک اور متنازع میڈیکل رپورٹ منظر عام پر

    الجیرین خاتون باکسر ایمان خلیف کی ایک اور میڈیکل رپورٹ لیک ہوگئی ہے جس کی بنیاد پر یہ کہا جارہا ہے کہ وہ مرد ہیں۔

    ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ ایک میڈیا ادارے کی جانب سے لیک  کی گئی ہے جس کی بنیاد پر یہ کہا جارہا ہے کہ 25 سالہ باکسر مرد ہیں، الجیرین باکسر کی میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی سامنے آگئی، اس رپورٹ کے بعد صارفین ان سے اولمپک گولڈ میڈل واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    بعض میڈیا آؤٹ لیٹ پر لیک ہونے والے رپورٹ سے بہت سے لوگ اور چند ماہرین متفق نہیں اور وہ ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ کو درست نہیں سمجھتے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمان خلیف کی جو میڈیکل رپورٹ لیک ہوئی اس میں طبی حوالے دیے گئے ہیں جس سے خاتون کے بائیولوجیکل طور پر مرد ہونے کا پتا چلتا ہے۔

    پیرس اولمپک گیمز 2024 میں ایمان خلیف بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں

    ویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راؤنڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کر دیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ آج تک فائٹ کے دوران اتنا خطرناک مکا نہیں کھایا۔

    اطالوی خاتون باکسر اینجلا کیرنی کا مزید کہنا تھا کہ ا الجیرین حریف خاتون باکسر کے معیار پر پورا نہیں اُترتیں، ان کے ساتھ کسی خاتون کا مقابلہ رکھنا ناانصافی ہے۔

    https://youtu.be/TXYC-j190NE?t=45