لاہور: اولمپک ہاکی کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اولمپک ہاکی کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے، کامیاب ٹیم 2020 اولمپکس گیمز کے لیے کوالیفائی کرے گی۔
اکتوبر میں پاکستان کی ہاکی ٹیم ہالینڈ سے ہوم اور اوے پر کھیلے گی، پہلے راؤنڈ میچ 25 سے 27 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔
دوسرے راؤنڈ کے میچ یکم سے تین نومبر تک ہوں گے، بھارت کا مقابلہ آسٹریا اور جرمنی، روس مدمقابل ہوں گے۔
The fixtures for the FIH Hockey Olympic Qualifier have been announced!
Here are the fixtures for the men matches
Rewatch the draw here: https://t.co/oZJZIE3hCt#RoadToTokyo #GiftOfHockey pic.twitter.com/8W2bcGAHww
— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) September 9, 2019
پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان ہاکی میچ کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے امکان ہے کہ دونوں میچز ہالینڈ میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: سیف گیمز 2019 میں سے ہاکی کو نکال دیا گیا
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سیف گیمز 2019 میں سے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو نکال دیا گیا تھا، اس کا سبب نیپال میں ہاکی اسٹیڈیم کا تیار نہ ہونا تھا۔
سیف گیمز کا 13 واں ایڈیشن یکم تا دس دسمبر نیپال کے شہر کھٹمنڈو اور پوکھارا میں ہونا ہے ، نیپالی حکومت ڈیڈ لائن ختم ہونے تک ہاکی اسٹیڈیم تیار کرنے میں ناکا م رہی ہے۔
آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ حالات ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہیں اورایسو سی ایشن تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے۔امید ہے کہ ایشین اولمکپس کمیٹی کی جانب سے اچھی خبر ملے گی۔