Tag: اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ

  • برمنگھم ٹیسٹ : پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 297 پرڈھیر ہوگی

    برمنگھم ٹیسٹ : پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 297 پرڈھیر ہوگی

    برمنگھم ٹیسٹ کا پہلا روز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دو سو ستانوے رنز پر آؤٹ ہونے کیساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا، پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔

    برمنگھم ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی فاسٹ بولرز کے نام رہا، تباہ کن بولنگ کے سامنے انگلش بلے بازوں کی چل نہ سکی، پچھتر رنز کے اسکور پر انگلش ٹیم کی تین اہم وکٹیں حاصل کرکے پاکستان نے پہلا جھٹکا دیا۔

    گیری بیلانس نے انگلینڈ کو مستحکم پوزیشن میں لانے کیلئے جیمز ونس اور معین علی کیساتھ پارٹنرشپ قائم کی، بیلانس اور معین علی نے نصف سنچریاں بنائیں، نصف سنچری میکرز کے آؤٹ ہوتے ہی انگلش ٹیم زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکی اور دو سو ستانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    248889

    ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی فاسٹ بولر سہیل خان نے اپنی دھاک بیٹھا دی، انگلش ٹیم کا اختتام بھی سہیل خان کے ہاتھوں ہوا جب جیمز اینڈرسن تیرہ رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوئے،پانچ سال بعد کم بیک میں سہیل خان نے پانچ کھلاڑیوں کو شکار بنایا، خوشی میں پش اپ لگائیں۔

    پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے پانچ، راحت علی اور محمد عامر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    Co9Lp1oXEAANHa3

  • انگلینڈ کا تیسرے ٹیسٹ کیلئے13رکنی اسکواڈ کا اعلان

    انگلینڈ کا تیسرے ٹیسٹ کیلئے13رکنی اسکواڈ کا اعلان

    لندن: انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کیلئے تیرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، آل راؤنڈر بین اسٹوکس پنڈلی کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

    ان فٹ آل راؤنڈ بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے،اسٹوکس اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہرچلے گئے تھے اور مزید بولنگ نہیں کرائی تھی۔

    بین اسٹوکس کی شرکت چوتھے ٹیسٹ میں بھی مشکوک ہے، پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی شمولیت کا اعلان اسٹوکس کی فٹنس رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

    تیسرے ٹیسٹ میں اسٹیون فن، جیک بال اور عادل رشید میں سے کسی ایک کو موقع دیا جائے گا، تیسرا ٹیسٹ تین اگست سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا دوسراٹیسٹ 330رنز سے جیت کرچار ٹیسٹ میچوں کی جاری سیریز 1-1 سے برابر کر لی تھی۔

  • انگلینڈ نے 330 رنز سے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا،جوئے روٹ مین آف دی میچ قرار

    انگلینڈ نے 330 رنز سے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا،جوئے روٹ مین آف دی میچ قرار

    اولڈ ٹریفورڈ : مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا دوسراٹیسٹ 330رنز سے جیت کرچار ٹیسٹ میچوں کی جاری سیریز 1-1 سے برابر کر لی،لارڈز میں اونچی پرواز بھرنے والے شاہینوں پَر اولڈ ٹریفورڈ پہنچ کر کُتر گئےجوئے روٹ مین آف دی میچ قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈز اسٹیڈیم کی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، لارڈز ٹیسٹ کی شکست سے سبق سیکھنے والی انگلینڈ ٹیم ماہرانہ حکمت عملی ،فتح ساز منصوبہ بندی، تکنیکی بنیاد پر تیاری اور جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتری تھی،اور یاسر شاہ،محمد عامر اور راحت علی کو بآسانی کھیلتے ہوئے ظفر مند ہو کر پویلین واپس لوٹی۔

    Joe-Root-1

    یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ کا توڑ لیے میدان میں داخل ہونے والی انگلش ٹیم نے پہلی اننگ میں پاکستانی بلے بازوں کے سامنے 589 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا جس سَر کرنے کی کوشش میں پاکستانی بلے باز ایک ایک کر کے پویلین کا راستہ ناپتے رہے اور پوری ٹیم محض 198 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی یوں پہلی ہی اننگ میں 391 کی لیڈ کا سامنا تھا اس موقع پر انگلینڈ نے فالو آن دینے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایک وکٹ پر 173 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کر دی اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 564 کا مشکل ترین ہدف دیا۔

    اسی سے متعلق : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، اولڈ ٹریفورڈ میں دوسرے ٹیسٹ کا آغاز

    پاکستانی بیٹنگ لائن مشکل ترین ہدف کے حصول کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور کوئی بھی بلے باز انگلینڈ بولرز کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکا،رنز کے انبار کے جواب میں پاکستانی بلے بازوں کو ذمہ درانہ لمبی اننگز کھیلنے کی ضرورت تھی لیکن تمام پاکستانی اسٹار بیٹسمین ناکام رہے،دوسری اننگ میں محمد حفیظ 42 یونس 28 مصباح 35 اور اسد شفیق 39 رنز بنا سکے اور کوئی بھی کھلاڑی نصف سینچری نہیں بنا سکا،پہلی اننگز میں نصف سینچری بنانے والے مصباح الحق بھی قوم کی امید پر پورا نہیں اتر سکے۔

    یہ خبر پڑھیے : اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ: پاکستان کو فتح کے لیے 565 رنز کا ہدف

    بہترین کارکردگی دکھانے پر جوئے روٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 325 رنز اسکور کیے،دونوں اننگز میں انہوں کپتان السٹر کُک کے ساتھ مضبوط پارٹنر شپ قائم کیں اور یہی شراکت داری انگلینڈ کی فتح کا باعث بنی۔

    James-Anderson-celebrates-the-dismissal-of-Asad-Shafiq

    میچ کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاتح انگلش ٹیم کے کپتان السٹر کُک کا کہنا تھاکہ پوری ٹیم فتح ملنے پر بہت خوش ہے ہمارے بلے بازوں کو یاسر شاہ کو کھیلنے کے لیے کافی تیاری اور پریکٹس کی تھی جس کا ہمیں بہت فائدہ ہواانہوں نے خصوصی طور پر جوئے روٹ کی عمدہ بیٹنگ کی تعریف کی۔

    Moeen-Ali-played-his-part-during-the-afternoon-session

    پاکستان ٹیم کے کپتان مصابح الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اس میچ میں ہم درکار کارکردگی نہیں دکھا سکے تا ہم ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے اعصاب مضبوط ہیں اور یہ میچ ہارنے کے باوجود اگلئ دو میچوں میں کم بیک کریں گے۔

  • اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ: پاکستان کو فتح کے لیے 565 رنز کا ہدف

    اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ: پاکستان کو فتح کے لیے 565 رنز کا ہدف

    مانچسٹر: انگلینڈ اور پاکستان کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دوسری اننگز 173 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ پاکستان کو جیت کے لیے 565 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔ اننگز ڈیکلیئر ہونے تک انگلینڈ کا ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔

    مانچسٹر میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ نے 98 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ شروع کی تو اسے پہلے میچ میں بھاری برتری حاصل تھی۔

    کپتان ایلسٹر کک اور جو روٹ نے پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کی بدولت اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں اور اسکور 173 تک پہنچا تو کک نے اننگ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ انگلش کپتان نے 76 اور روٹ نے ناقابل شکست 71 رنز بنائے۔

    پہلی اننگ کی بھاری برتری کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 565 رنز کا ہدف دیا ہے۔

  • لارڈز کے شاہینوں کے پَر اولڈ ٹریفورڈ آکر کُتر گئے

    لارڈز کے شاہینوں کے پَر اولڈ ٹریفورڈ آکر کُتر گئے

    اولڈ ٹریفورڈ : مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے 589 رنز کے جواب میں قومی ٹیم محض 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی،انگلینڈ نے فالو آن دینے کے بجائے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 198 رنز پر آؤٹ ہوگئی یوں قومی ٹیم کو 391 رنز کے خسارے کا سامنا ہے جب کہ انگلش ٹیم نے پاکستان کو فالو آن نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم ایک بار پھر بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا،پاکستان کی جانب سے سب نمایاں بلے باز قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق رہے جنہوں نے 52 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔

    england-post-3

    تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تھوڑی تاخیر سے شروع ہوا تو مصباح الحق 1 اور شان مسعود 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تا ہم شان مسعود زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکے اور 39 رنز بنا کر جیمی اینڈرسن کا پہلا شکار بن گئے جس کے بعد اسد شفیق کپتان کا ستھ دینے گراؤنڈ میں آئے لیکن 31 ویں اوور میں ایک بار پھر بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔

    england-post-1

    بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو اسد شفیق محض 4 رنز بنا کر کپتان کو داغ مفارقت دے گئے وہ کرس براڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے،اسد شفیق کے بعد وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد 18 گیندوں پر 26 رنزکی جارحانہ اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے جس کے فوری بعد کہ یاسر شاہ بھی ووکس کا شکار بنے۔

    اس موقع پر مصباح الحق نے وہاب ریاض کے ہمراہ نویں وکٹ کیلیے میچ کی سب سے بڑی 60 رنز کی شراکت داری قائم کی،یہ شراکت داری انگلش بولر معین علی کے ہاتھوں کو ختم ہوئی جب مصباح الحق 52 کے انفرادی اسکور بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے،مصباح کے بعد وہاب ریاض نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    england-post-2

    انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم کی راہ دکھائی جب کہ بین اسٹوکس اور معین علی 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    اس سے قبل ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 314 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو جوئے روٹ 141 اور کرس ووکس 2 رنز پر وکٹ پر موجود تھے، ووکس 58 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ روٹ نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 254 رنز پر وہاب ریاض کا نشانہ بنے۔ دیگر کھلاڑیوں میں بین اسٹوک 34، جونی برسٹو 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔واضح رہے انگلیںڈ نے 589 رنز پر اپنی اننگز ڈیکلئر کردی تھی،انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ نے 254 رنز کی قیمیتی اننگز کھیلی تھی جب کہ اُن کا ساتھ کپتان کُک نے سینچری بنا کر دیا تھا۔

    england-post-4

    پہاڑ جیسے بڑے اسکور کو دیکھ کر پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی اور ابتدا ہی میں 57 رنز پر ہی 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے، محمد حفیط 18 بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ یونس خان اور اظہر علی ایک ایک رن بنا کر صفر پر آؤٹ ہونے کی ہزیمت سے بچ گئے اس طرح کپتان مصباح الحق کے علاوہ کوئی بلے باز وکٹ پر نہیں ٹہر سکا اور یوں پاکستانی بیٹنگ لائن 589 کے جواب میں 198 کے مجموعی اسکور پر ریت کی دیوار کی طرح ڈھیر ہو گئی۔

  • اولڈٹریفرڈٹیسٹ: پاکستان کو فالو آن سے بچنے کیلئے مزید 332 رنز درکار

    اولڈٹریفرڈٹیسٹ: پاکستان کو فالو آن سے بچنے کیلئے مزید 332 رنز درکار

    مانچسٹر : اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ میں پاکستان کےگرد گھیرا تنگ ہوگیا کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹ پر صرف ستاون رنزبنائے، انگلینڈ نے پہلی اننگز پانچ سو نواسی رنزپر ڈیکلیئر کی تھی۔

    اولڈ ٹریفرڈ میں دوسرے روز انگلینڈ نے نامکمل اننگز چارکھلاڑی آؤٹ تین سو چودہ رنزشروع کی توجو روٹ اورکرس ووکس نے دلکش اننگ کھیلی،انگلینڈ کے کرس ووکس نے شاندار بیٹنگ کی،عامرکو تھرڈ مین پرچھکا لگا اورففٹی بھی بنائی،انتالیس اوورز کے انتظار کے بعد بلا آخر یاسرشاہ کو دوسرے ٹیسٹ میں پہلی وکٹ ملی جب ووکس اٹھاون رنزپر آؤٹ ہوئے۔

    Amir-took-cook-wicket

    پہلے روزسنچری جڑنے والے جو روٹ نے دوسرے روز جڑیں مزید مضبوط بنائی،روٹ کے سامنے قومی بولرز بے بس نظر آئے، شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے روٹ نے کیرئیر کی دوسری ڈبل سنچری بنائی۔

    Cook-Century

    پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے اپنے تئیسویں اوور کی پہلی گیند پروکٹ کامزا چکھا، بین اسٹوکس چونتیس رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کی تلاش میں مصباح نے اظہرعلی کے بعد شان مسعود سے بھی بولنگ کرائی لیکن کامیابی نہ ملی۔

    Cook-gets-a-hug-from-Joe-Root-after-notching-a-century

    انگلینڈ نے پانچ سو نواسی رنزکا پہاڑ کھڑا کرکے اننگز ڈیکلیرکردی،انگلینڈ کے جو روٹ دو سو چوون رنز بناکرٹاپ اسکورر رہے، لارڈزکے ہیرو یاسرشاہ نے دو سو تیرہ رنز دیکر صرف ایک وکٹ لی۔

  • اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ،پہلے دن 4 وکٹوں پر انگلینڈ کے 314 رنز

    اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ،پہلے دن 4 وکٹوں پر انگلینڈ کے 314 رنز

    مانچسٹر ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنالیے ہیں روٹ 142 رنز اور وویکس 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

    مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 314 رنز بنا لیے ہیں جب کہ اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو ئے ہیں،آج اننگ کا آغاز الیسٹر کک اور ایلکس ہیلز نے کیا، انگلینڈ کو ابتدا ہی میں اس وقت نقصان اُٹھانا پڑا جب محمد عامر نے ساتویں اوور میں 25 کے مجموعی اسکور پر ایلکس ہیلز کو بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی

    اس موقع پر کپتان السٹر کُک نے جوئے روٹ کے ساتھ ملک کر 185 شاندار شراکت داری قائم کر کے ٹیسٹ کیریئر میں اپنی 29ویں سنچری مکمل کی،اس بار بھی پاکستان کو کھیل میں واپس لانے والے محمد عامر ہی تھے جنہوں نے کُک کو 105 رنز پر بولڈ کرکے ڈریسنگ روم بھیج دیا۔

    بعد ازاں جوئے روٹ نے ہمت بندھائی رکھی اور جیم ونز کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ کیلیے 28 رنزکی شراکت داری قائم کی اس دوران روٹ نے اپنی سنچری بھی مکمل کی جب کہ جیم ونز 18 رنز پر راحت علی کا نشانہ بنے،جس کے بعد راحت علی کا دوسرا شکار گرے بیلنس بنے، بیلنس نے 23 رنز بنائے یوں پہلے دن کے اختتام پر جوئے روٹ 141 اور کرس ووکس 2 رنز پر وکٹ پر موجود تھے جب کہ مجموعی اسکور 314 تھا۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور راحت علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے اور مین آف دی میچ یاسر شاہ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

    مزید پڑھیے : دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کا پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    یاد رہے انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اس موقع پر انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں جیمی اینڈرسن اور بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے اور معین علی بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ عادل راشد کو موقع نہیں دیا گیا،انہوں اس عزم کا اظہار کیا کہ پہلی اننگ میں بڑا اسکور کرکے پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم گیند کی موومنٹ کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گےجب کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے، اچھی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

     

  • اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ، کُک کے بعد وینس بھی پویلین روانہ ، 264 پر تین کھلاڑی آؤٹ

    اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ، کُک کے بعد وینس بھی پویلین روانہ ، 264 پر تین کھلاڑی آؤٹ

    اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر264 رنز بنا لیے ہیں،کپتان السٹر کُک کی سینچری کے بعد محمد عامر کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے جب کہ روٹ سینچری کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میں پہلی وکٹ گنوانے کے بعد انگلش کپتان السٹر کُک پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے ڈھال بن گئے،14 چوکوں کی مدد سے سینچری جڑنے میں کامیاب رہے اس موقع پر فاسٹ بولر محمد عامر نے 14 بار چار رنز کے لیے گیند کو باونڈری کی راہ دکھانے والے السٹر کُک کو کلین بولڈ کر کے پولین کی راہ دکھائی،السٹر کُک کے آؤٹ ہونے کے بعد وِینس وکٹ پر براجمان ہوئے تا ہم وہ بھی محض 18 رنز بنانے کے بعد راحت علی کا شکار ہو گئے،روٹ سینچری کے بعد اب پاکستان کے لیے خطرہ بنے وکٹ پر موجود ہیں۔

    السٹر کُک نے 105 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو مظبوط آغاز فراہم کردیا ہے، یہ ٹیسٹ کرکٹ میں اُن کی 29 ویں سینچری ہے جو انہوں 172 بال کھیل کر بنائی۔

    دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے السٹر کُک نے 2006 میں انڈیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 130 ٹیسٹ میچوں میں 10262 رنز سمیٹ چکے ہیں جس میں 29 سنیچریاں اور 49 نصف سینچریاں بنائی ہیں۔

    یہ خبر پڑھیے :  پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، اولڈ ٹریفورڈ میں آج دوسرا ٹیسٹ ہوگا

    محمد عامر 12 اوورز میں 48 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں،کُک کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم دوبارہ ردھم میں آ گئی ہے اور نوجوان بولر محمد عامر مزید وکٹیں لینے کے لیے پُر عزم دکھائی دیے رہے ہیں جو پاکستان ٹیم کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔

  • اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ پہلی اننگز 113 رنز 3 وکٹوں پر شروع کرے گا

    اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ پہلی اننگز 113 رنز 3 وکٹوں پر شروع کرے گا

    اولڈ ٹریفورڈ : اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ اپنی پہلی نامکمل اننگز آج ایک سو تیرہ رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرے گا، بھارتی بیٹسمین ابتدائی اننگز میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے تھے۔

    اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی بلے باز کپتان کے فیصلے کی لاج نہ رکھ سکے، مہمان بیٹنگ لائن کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا، آٹھ کے مجموعی اسکور پر بھارت کے چار بیٹسمین پویلین لوٹے، جس کے بعد کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے نصف سینچری بناکر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔

    دھونی نے اکہتر رنزبنائے، ایشون نے بھی کچھ مزاحمت کی، وہ چالیس بناسکے، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو باون رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام تک تین وکٹوں پر ایک سو تیرہ رنز بنالئے۔