Tag: اول پوزیشن

  • لاہور: ریڑھی لگانے والے طالبعلم کی میٹرک میں‌ اول پوزیشن

    لاہور: ریڑھی لگانے والے طالبعلم کی میٹرک میں‌ اول پوزیشن

    لاہور: لاہور بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک آرٹس گروپ کے امتحانات میں ریڑھی لگانے والے محمد اسامہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی.

    تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آرٹس گروپ میٹرک کے امتحانات میں میں پہلی پوزیشن لینے والا طالب علم اسامہ ایک محنت کش ہے جو لُنڈا بازار شیخوپورہ میں ریڑھی لگا کراپنے خاندان کا پیٹ پالتا ہے اور تعلیمی اخراجات پورے کرتا ہے.

    شیخوپورہ کا رہائشی اسامہ گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے کی وجہ سے ریڑھی لگانے پر مجبور ہے اور اپنے غریب والدین اور بہن بھائیوں کے اخراجات پورے کرتا ہے۔

    اسامہ گورنمنٹ فرقان شہید اسکول شیخوپورہ کا طالب علم ہے، علم کا دلدادہ اسامہ مستقبل کے لیے سنہرے خواب آنکھوں میں سجائے اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہے اور بہتر روزگار حاصل کر اپنے گھر والوں کے حالات بدلنے کے لیے پُر امید ہے.

    خیال رہے اس سے قبل پنجاب کے *ایک پسماندہ علاقے کی جھونپڑی میں رہنے والی غریب لڑکی* نے بھی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی جسے حکومت پنجاب نے مالی اعانت اور* انعامات سے نوازا * تھا۔

  • سموسہ فروش کے بیٹے نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرلی

    سموسہ فروش کے بیٹے نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرلی

    مانسہرہ: مالاکنڈ میں سموسہ فروش کے بیٹے نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔

     محنت کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا یہ بات مالاکنڈ کے سموسہ فروش کے بیٹے شاہ فیصل نے ثابت کردی، 18 سالہ شاہ فیصل نے ایف ایس سی کے کمپوٹر سائنس گروپ کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا اور بتادیا کہ محنت کبھی رائئگاں نہیں جاتی۔

    فیصل نے امتحان میں کُل 1100 میں سے 869 مارکس حاصل کئے ان کی کامیابی کی خبر سن کر فیصل کے والد کے آنکھوں چمک جاگ اُٹھی۔

    طالبعم کی کامیابی خبر اسکول اور کالج تک پہنچی تو ان کے اساتزہ نے مبارکباد دینے فیصل کے گھر کا دورہ کیا اس موقع پر طالبعم بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔

    فیصل اپنا اضافی وقت گاوں کے بچوں کو تعلیم دینے صرف کرتا ہے ۔