Tag: اومان

  • آثار قدیمہ پر چاکنگ کرنے والا شخص گرفتار

    آثار قدیمہ پر چاکنگ کرنے والا شخص گرفتار

    اومان: اردن میں آثار قدیمہ کو نقصان پہنچانے اور چاکنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، آثار قدیمہ کو خراب کرنے پر ملک بھر میں شدید غم و غصہ پایا جارہا تھا۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن کی پبلک سیکیورٹی سروس نے ایک ایسے شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جس نے تاریخی شہر جرش میں آثار قدیمہ کے مقام پر دیواروں اور کالموں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔

    اس واقعے پر اردن میں اور بیرون ملک شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

    اردن میں پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل عامر السرطاوی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسزنے واقعے کی تحقیقات جاری رکھیں اور مجرم کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

    خیال رہے کہ شمالی اردن کے قدیم شہر جرش کے یادگاری ستونوں پر سیاہ روشنائی سے چاکنگ کی گئی تھی اور انہیں پینٹ کیا گیا تھا۔

    اس واقعے نے ملک میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی، جرش اردن میں ایک تاریخی اور سیاحتی مقام ہے جو سیاحت اور ثقافت کے حوالے سے غیر معمولی طور پر اہم ہے۔

    جرش ٹورازم کے ڈائریکٹر فراس الخطاطبہ نے کہا کہ جرش کے قدیم شہر کے لیے سیکیورٹی سسٹم کی منظوری آنے والے ہفتوں میں دی جائے گی۔

    الخطاطبہ نے مزید کہا کہ آثار قدیمہ کی حفاظت کے نظام کے لیے ٹینڈر، اس میں آثار قدیمہ کی جگہ کے ارد گرد موجودہ باڑھ کو نئی باڑھ سے تبدیل کرنے، نگرانی کے کیمرے، الیکٹرانک گیٹس، اور آثار قدیمہ کے لیے روشنی کی تنصیب کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے۔

  • ایران امریکا کشیدگی، عمان ثالث کا کردار ادا کرے گا

    ایران امریکا کشیدگی، عمان ثالث کا کردار ادا کرے گا

    تہران : ایرانی حکومت اور دوسرے اداروں کے درمیان مذاکرات کی نوعیت پر اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اگرچہ ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ مذاکرات کی تردید کی ہے مگر حالیہ سرگرمیاں ایرانی دعوے کی نفی کرتی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ کوششیں اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ ایران، امریکیوں کے ساتھ بات چیت کے لیے حالات سازگار بنانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اب تک مذاکرات میں اگر کوئی چیز رکاوٹ رہی ہے تو وہ ایرانی حکومت اور دوسرے اداروں کے درمیان مذاکرات کی نوعیت پر اختلافات ہیں۔

    ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقجی نے سلطنت آف عمان کے دورے کے دوران ان خبروں کی سختی سے تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے بھی تہران میں سوموار کے روز ایک بیان میں کویتی نائب وزیر خارجہ خالد الجاراللہ کے اس دعوے کی تردید کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پس چلمن مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔

    عباس موسوی کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔ خبر رساں اداروں نے کویتی عہدیدار کے نام منسوب ایک بیان میں کہا تھا کہ 20 مئی کو عمانی وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ سلطنت آف عمان نے سنہ 2013ء میں امریکا اور ایران کے درمیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان ہی کی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور چھ عالمی طاقتیں 2015ء کو ایک معاہدے پر متفق ہوئی تھیں۔

    عمانی وزیر خارجہ کے دورہ ایران کے چند روز بعد ایرانی نائب وزیر خارجہ مسقط پہنچے، گذشتہ جمعرات کو امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگان اورٹیگاس نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ امریکا نے ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکراتی کوششیں شروع کی ہیں۔

    مزید پڑھیں : ایران امریکا کشیدگی، سیّد حسن اللہ کی امریکا کو سنگین نتائج کی دھمکی

    تاہم دوسری جانب عراق کے وزیر خارجہ محمد عبدالحکیم نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ بغداد امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے تاہم انہوں نے دونوں حریف ملکوں کے درمیان ہونے والی کسی قسم کی بات چیت کی تفصیل بیان نہیں کی۔

  • انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں مزید دو ٹیموں کا اضافہ

    انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں مزید دو ٹیموں کا اضافہ

    دبئی: انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں مزید دو ٹیموں کا اضافہ ہوگیا، ورلڈ کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں دو ٹیموں نے حریف ٹیم کو شکست دے کر ون ڈے اسٹیٹس حاصل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں امریکا نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرلیا، اومان کی ٹیم بھی او ڈی آئی اسٹیٹس لینے میں کامیاب رہی۔

    امریکا کی ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرنے میں ژیویر مارشل کی سنچری نے اہم کردار ادا کیا، ہانگ نے نمیمبیا کو شکست دے کر ون ڈے اسٹیٹس حاصل کیا۔

    اومان کے کپتان ذیشان مقصود کا کہنا تھا کہ ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرنے پر تمام کھلاڑی خوش ہیں، تمام کھلاڑیوں نے میچز میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ٹیم مینجمنٹ اور مداحوں کے شکر گزار ہیں۔

    امریکا کی ٹیم کے کوچ داسا نائیکے کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم گزشتہ ڈھائی سال سے بہت محنت کررہی تھی ہم نے اس ٹورنامنٹ کو ٹارگٹ سمجھا تھا، ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرنے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

    واضح رہے کہ لیگز میچز میں اومان نے چار میچز کھیلے اور چاروں میں کامیابی حاصل کی جبکہ اومان نے چار میچوں میں تین میچ جیتے اور ایک میں اسے ناکامی کا سامنا رہا۔

    ورلڈ کرکٹ لیگ کی ٹاپ فور ٹیموں کو ون ڈے ٹیم ہونے کا اسٹیٹس دیا جائے گا۔

    اومان اور امریکا کی ٹیمیں اسکاٹ لینڈ کو جوائن کریں گی جہاں نیپال اور یو اے ای کے درمیان لیگ ٹو کے میچز کھیلے جائیں گے، دو سال کے دوران ان ٹیموں کے درمیان 36 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے پھر منتخب ٹیم 2023 ورلڈ کپ میں حصہ لے سکے گی۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل اومان کا دورہ کریں گے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل اومان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل اومان کا دورہ کریں گے جہاں وہ اومان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل اومان کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ اومان کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو برطانیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ دارلعلوم میں مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کریں گے اورکشمیریوں پرہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے۔

    صحافی کے سوال پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور بھارت کے ساتھ آبی مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

    پاکستان افغان امن مذاکرات کرانے میں کامیاب ہوگیا‘ شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان اورامریکا کوایک میزپرلے آیا، پاکستان نے افغان امن مذاکرات میں مدد کا وعدہ کیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیک نیتی سے کوشش کررہا ہے، امن کا عمل جاری رہے، افغانستان کا امن پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے۔

  • ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی فائنل : پاکستان اوربھارت آج آمنے سامنے ہوں گے

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی فائنل : پاکستان اوربھارت آج آمنے سامنے ہوں گے

    مسقط: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیمپئنرٹرافی کے فائنل میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    اومان کے دارالحکومت مسقط میں گزشتہ روز ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    سلطان قابوس اسپورٹس کمپلکس میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تھا اور مقررہ وقت میں میچ 4-4 گول سے برابر رہا تھا۔

    میچ کا فیصلہ پینلٹی اسٹوکس پرہوا تھا جس میں پاکستان نے ملائیشیا کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دی تھی۔

    دوسری جانب بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کو 2-3 سے شکست دے کرفائنل میں جگہ بنائی تھی۔

    ملائشیا کو شکست دے کر پاکستان کی فائنل تک رسائی

    یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو بھی پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں شاہینوں نے ایک گول سے حریف ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

    چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے پانچ میچز کھیلے تھے جن میں سے قومی ٹیم کو تین میں فتح جبکہ بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا اور جاپان کے خلاف میچ برابر ہوا تھا۔

  • ایشین گیمز:ہاکی ٹورنامنٹ,پاکستان نےاومان کو شکست دیدی

    ایشین گیمز:ہاکی ٹورنامنٹ,پاکستان نےاومان کو شکست دیدی

    انچیون: ایشین گیمز ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئین پاکستان نے اپنے آخری لیگ میچ میں اومان کو شکست دے دی۔ انچیون میں جاری ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

    گرین شرٹس ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔ پاکستان بھارت کو شکست دے کر پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے اور اب قومی ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں اومان کیخلاف بھی میدان مارلیا۔

    پاکستانی ٹیم گروپ میں بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، قومی ٹیم نے سری لنکا کو چودہ صفر سے زیر کرتے ہوئے ایونٹ کا شاندار آغاز کیا اور پھر چین کو بھی روند ڈالا۔