Tag: اومیکرون کیسز

  • کراچی میں اومیکرون کیسز میں تیزی سے اضافہ ، صورتحال تشویشناک ہونے لگی

    کراچی میں اومیکرون کیسز میں تیزی سے اضافہ ، صورتحال تشویشناک ہونے لگی

    کراچی : شہر قائد میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے ، ایک دن میں اومیکرون کے 136 مریضوں کی تصدیق ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ نے اپیل کی ہے کہ بازاروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک ضرور پہنیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں اومیکرون کے 136 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت نے بتایا کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا کے 39 کیسز، ضلع ایسٹ میں 52کیسز ، ملیر ضلع میں کورونا کے 3 کیسز،کورنگی میں 2 ، ضلع ویسٹ میں 3و کیسز،ضلع وسطی میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کراچی کے آغا خان اسپتال میں اب تک 148 کیسز ،ڈاویونیورسٹی اسپتال میں 44 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اومیکرون کیسز کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ 3 سے 5 جنوری 2022تک37ٹیسٹ کیےگئے، 37نمونوں میں سے 30 کیسز اومیکرون کے ظاہر ہوئے ہیں جبکہ 2دن میں کیے گئے ٹیسٹ کا81 فیصد اومیکرون مثبت آیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا سندھ میں اومیکرون کےکیسزکی تعداد307ہوگئی، عوام ہرصورت احتیاط کریں ، سینیٹائیزرکااستعمال کریں اور بازاروں،دفاتراورعوامی مقامات پر ماسک ضرور پہنیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وباسےصرف احتیاط سےہی بچاؤ ممکن ہے۔

  • اومیکرون کیسز میں اضافہ، حکومت سندھ کا کراچی میں لاک ڈاؤن کا عندیہ

    اومیکرون کیسز میں اضافہ، حکومت سندھ کا کراچی میں لاک ڈاؤن کا عندیہ

    حیدرآباد : وزیرصحت سندھ عذراپیچوہو نے ایک دو ماہ میں اومی کرون کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا اگر اسپتال بھرے تو لاک ڈاون کی جانب جاسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ عذراپیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں کیسز بڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ، اشارہ یہی ہے کہ اومی کرون کے ایک دو ماہ میں ہزاروں کیسز ہوں گے۔

    عذراپیچوہو کا کہنا تھا کہ ابھی لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جارہے ، اگر اسپتال بھرے تو لاک ڈاون کی جانب جاسکتے ہیں ، شاید چھوٹے لاک ڈاؤن کی ضرورت پڑے۔

    وزیرصحت سندھ نے کہا کہ اومی کرون کے 170 سے زائد کیس سامنے آئے ہیں اور کوروناکی شرح بڑھ رہی ہے، 24 گھنٹےمیں 500 سے زائد کیس سامنے آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیزپرعمل ضروری ہے، ویکسی نیشن نہیں کریں گے توپھیلاؤ بڑھے گا، چھ ماہ سیکنڈ ڈوز والے کو بوسٹر ڈوز بھی لگوانا ہے۔

    اس سے قبل وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا تھا کہ کراچی میں اومیکرون کی مقامی سطح پرمنتقلی ہورہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ نئی لہر سے بچاؤ کیلئے سخت احتیاط کریں۔

    خیال رہے کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.23 فیصد تک پہنچ گئی ، ماہرین صحت نے ایک مرتبہ پھر ایس او پیز پر عمل درآمد کا مشورہ دے دیا ہے۔

  • لاہور میں اومیکرون کے 39 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور میں اومیکرون کے 39 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے، پنجاب میں اومیکرون کیسز کی تعداد 153 ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے 39 نئے کیسز سامنے آگئے، شہر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 151 ہو چکی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اومیکرون کیسز کی تعداد 153 ہوگئی ہے، اومیکرون کا شکار افراد میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔

    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق اومیکرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اومیکرون پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی زیادہ ہے۔

    دوسری جانب پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کے دوران کرونا وائرس کے 600 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 630 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہوگئی۔