Tag: اومی کرون

  • حکومت کا کورونا ویکسین کی سیکنڈ بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

    حکومت کا کورونا ویکسین کی سیکنڈ بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

    اسلام‌ آباد : حکومت پاکستان نے کورونا کی عالمی صورتحال کے پیش نظر کورونا ویکسین کی سیکنڈ بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسین کی سیکنڈ بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکنڈبوسٹر ڈوز کا فیصلہ کورونا کی عالمی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ کورونا ویکسین کی سیکنڈ بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلےفیز میں 50 سال سے زائد عمر افراد کو سیکنڈ ڈوز لگائی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق پہلےفیز میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور کمزور قوت مدافعت والے مریضوں کو سیکنڈ بوسٹر ڈوز لگے گی۔.

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سیکنڈ بوسٹر پہلی ڈوز کے ایک ماہ بعد لگائی جائے گی۔

  • اومی کرون  کی نئی قسم کا پہلا کیس ، وزیراعظم کا این سی اوسی کو فوری بحال کرنے  کا حکم

    اومی کرون کی نئی قسم کا پہلا کیس ، وزیراعظم کا این سی اوسی کو فوری بحال کرنے کا حکم

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے اومی کرون وائرس کی نئی قسم کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی اوسی کی فوری طور پر بحالی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اومی کرون وائرس کی نئی قسم کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے این سی اوسی کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    گذشتہ روز قومی ادارہ صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ کورونا کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اومی کرون سب ویرینٹ بی اےٹوبارہ ون کاپہلاکیس سامنےآگیا ہے ، نئی قسم کے ویرینٹ سے مختلف ممالک میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔

    قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کا حل احتیاطی تدابیر اور ویکسی نیشن کراناہے، شہری کورونا بوسٹرڈوز ترجیحی بنیادوں پر لگوائیں۔

    خیال رہے پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 375 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 28 ہزار 802 ہوگئی ہے۔

  • پاکستان میں  میں اومی کرون کی نئی قسم  کا پہلا کیس سامنے آگیا

    پاکستان میں میں اومی کرون کی نئی قسم کا پہلا کیس سامنے آگیا

    اسلام آباد : پاکستان میں اومی کرون سب ویرینٹ بی اے ٹو بارہ ون کا پہلا کیس سامنے آگیا ، قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری کورونا بوسٹرڈوز ترجیحی بنیادوں پر لگوائیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ کورونا کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون سب ویرینٹ بی اےٹوبارہ ون کاپہلاکیس سامنےآگیا ہے ، نئی قسم کے ویرینٹ سے مختلف ممالک میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔

    قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کا حل احتیاطی تدابیر اور ویکسی نیشن کراناہے، شہری کورونا بوسٹرڈوز ترجیحی بنیادوں پر لگوائیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 369 ہے جبکہ ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 956 ہوگئی۔

  • کراچی میں ‘اومی کرون’ کا دوسرا کیس رپورٹ، متاثرہ شخص قرنطینہ سے فرار

    کراچی میں ‘اومی کرون’ کا دوسرا کیس رپورٹ، متاثرہ شخص قرنطینہ سے فرار

    کراچی : شہر قائد میں اومی کرون کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ، تاہم متاثرہ شخص قرنطینہ سے فرار ہوگیا ہے، پینتیس سالہ شخص برطانیہ سے آیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آگیا ، اس حوالے سے ذرائع محکمہ صحت نے کہا ہے کہ پینتیس سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا، جس میں پہلےکورونا اوربعد میں امیکرون کی تصدیق ہوئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ شخص کوہوٹل کے قرنطینہ میں رکھاگیاتھا تاہم وہ ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار ہوگیا ہے۔

    محکمہ صحت ذرائع کے مطابق قرنطینہ پر سیکیورٹی محکمہ داخلہ پولیس اورمتعلقہ ڈی سی کی ذمہ داری ہے، نجی ہوٹل میں اب بھی 19 افراد قرنطینہ میں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 19 میں سے 5 کی سیکونسنگ ابھی ہونی ہے ، قرنطینہ میں سیکیورٹی اب بھی فراہم نہیں کی گئی ہے ، سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث 38 افراد قرنطینہ سے بھاگ چکے ہیں۔

    محکمہ صحت ذرائع نے کہا ہے کہ کیٹیگری سی اورامیکرون والے ممالک پرسفری پابندی لگائی ہے ، برطانیہ کیٹیگری سی میں نہیں آتا۔

  • اومی کرون ، حکومت کا بیرون ملک میں موجود پاکستانیوں  کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    اومی کرون ، حکومت کا بیرون ملک میں موجود پاکستانیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : این سی او سی نے کیٹگری سی ممالک میں موجود پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک واپس آنے کی اجازت دے دی تاہم ویکسین سرٹیفکیٹ،ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر کیٹگری سی ممالک میں موجود پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کیٹگری سی ممالک میں موجود پاکستانی 31 دسمبر تک واپس آ سکتے ہیں ، مستند نائیکوپ اور پی اوسی کے حامل افرادواپس آسکیں گے تاہم ویکسین سرٹیفکیٹ،ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

    این سی اوسی کے مطابق واپس آنے والے پاکستانیوں کو کورونا پروٹوکولز پر عملدرآمد کرنا ہو گا ، کیٹگری سی ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو مکمل ویکسی نیشن کرانا ہو گی۔

    کیٹگری سی ممالک سے آنے والے منفی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ امی کرون والے ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے قرنطینہ لازم ہو گا۔

    این سی او سی کے مطابق بیشترممالک میں 15 سے 18 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع نہیں ہوئی، 15 سے 18سال کے بچوں کے لیے ویکسیشن کی شرط میں نرمی کردی گئی، 15سے 18سال کے بچوں کو31 جنوری 2022 تک سفر کی اجازت ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے این سی اوسی نے اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر مزید نو ممالک کو کیٹیگری سی میں شامل کردیا تھا ، جس کے بعد کیٹ سی لسٹ شامل ممالک کی تعداد پندرہ ہوگئی تھی تاہم پاکستان آنیوالے مسافر کورونا پروٹوکول پر عمل کے پابند ہوں گے۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ کیٹ سی ممالک سے آنے والوں کو ایگزمشن کمیٹی سے ایگزمشن سرٹیفکیٹ لینا ہوگا اور پاکستان آنے والے افراد کیلئے مکمل ویکسی نیشن اور 6 سال سے زائدعمر افراد کیلئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازم ہے۔

  • پاکستان میں اومی کرون  کا خطرہ، محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم

    پاکستان میں اومی کرون کا خطرہ، محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت کےحکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اومی کرون سے بچاؤ سےمتعلق کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کےحکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے۔

    کوروناکےنئےوائرس سےبچاؤکیلئےاحتیاطی اقدامات ضروری ہیں، ویکسی نیشن کی دوسری خوراک اوربوسٹرڈوزیقینی بنائی جائے۔

    عثمان بزدار نے صوبے بھر میں ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن سے متعلق سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو ویکسینیشن کےاہداف کے حصول کی ہدایت کی تھی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے تناظر میں ویکسینیشن میں اضافہ ناگزیر ہے، اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کا واحد حل کورونا ویکسینیشن ہے۔