Tag: اوم پوری

  • ‘فلم لاہور سے آگے دیکھیں اور میری زندگی بچائیں’

    ‘فلم لاہور سے آگے دیکھیں اور میری زندگی بچائیں’

    مشہور بھارتی اداکار اوم پوری نے مزاحیہ انداز میں اپنے پرستاروں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ’لاہور سے آگے‘ ضرور دیکھیں اور ان کی زندگی بچائیں۔

    فلم ’لاہور سے آگے‘ جولائی 2015 میں آنے والی فلم ’کراچی سے لاہور‘ کا سیکوئل ہے۔ اس کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف ہیں جبکہ مصنف یاسر حسین ہیں۔ یہ فلم ’شوکیس فلمز‘ اور اے آر وائی فلمز کی مشترکہ کاوش ہے۔

    فلم کے ڈائریکٹر وجاہت حسین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں بھارتی اداکار اوم پوری مزاحیہ انداز میں اپنے پرستاروں کو فلم دیکھنے کا پیغام دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں، ’یہ یاسر صاحب اپنے ساتھ دو غنڈے لائے ہیں اور کہا کہ آپ کو میری فلم کی تعریف کرنی ہے۔ اب آپ 11 نومبر کو ’لاہور سے آگے‘ دیکھنے چلے جائیں تاکہ میری جان بچ سکے۔ یوں سمجھیئے اس کیمرے کے دونوں طرف غنڈے کھڑے ہیں اور میری جان سخت خطرے میں ہے‘۔

    فلم ’لاہور سے آگے‘ 11 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • اوم پوری کی نئی فلم  پاکستان اور ہندوستان پرمبنی ہے

    اوم پوری کی نئی فلم پاکستان اور ہندوستان پرمبنی ہے

    ممبئی : بھارتی اداکار اوم پوری کا کہنا تھا کہ ان کی آنےوالی فلم کی کہانی دو دوستوں پر مبنی ہے، جن کا تعلق ہندوستان اور پاکستان سے ہے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سُپراسٹار اوم پوری مستقبل میں پاکستان میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہونگے، جبکہ ابھی اداکار بھارت میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم دو دوستوں پر بنائی جارہی ہے.

    اداکار اوم پوری بھوپال میں اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران بھاگتے ہوئے زخمی ہوگئے، اداکار نے فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فلم بھارت میں بنائی جارہی ہے، فلم کا نام پاکستان اور لندن ہے، فلم دو دوستوں کی کہانی پر بنائی جارہی ہے دونوں کا تعلق بھارت اور پاکستان سے ہے. فلم کے ڈائریکٹر کا تعلق دبئی سے ہے.

    اوم پوری کے مداحوں کو بے صبری سے ان کی آنے والی فلم کا انتظار ہے،فلم بھارت اور پاکستان کے دوستوں پر بنائی جارہی ہے.

    یاد رہے اداکار اوم پوری کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو دونوں سرحدوں کے پار اپنی دلچسپی رکھتے ہیں، اور پاک بھارت بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں.