Tag: اونٹ ذبح

  • سیاست دان نے مہمانوں کی ضیافت کے لیے 38 اونٹ ذبح کردیے

    سیاست دان نے مہمانوں کی ضیافت کے لیے 38 اونٹ ذبح کردیے

    اردن: الیکشن میں حصہ لینے ایک اُمیدوار نے اپنے مہمانوں کی تکریم (ضیافت) کے لیے درجنوں اونٹ ذبح کردیئے، جس کے بعد ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردن میں انتخابی اُمیدوار نے مہمانوں کی ضیافت کیلئے 38 اونٹ ذبح کر ”سخاوت اور مہمان نوازی” کی آڑ میں دولت کی نمود ونمائش کی انتہا کردی، مذکورہ واقعہ کے بعد مادابا گورنری کے مکین حیران رہ گئے۔

    مادابا گورنری میونسپل کورٹ کی جانب سے انتخابی اُمیدوار کیخلاف انوائرمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ کورٹ سے رجوع کیا گیا، جب اسے فٹ پاتھوں اور گلیوں میں اونٹ نہر کرتے دیکھا گیا، انتخابی اُمیدوار کو اسلامی قانون کے مطابق جانوروں کو ذبح کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

    عدالت کی جانب سے مذکورہ اُمیدوار کو اس کے انتخابی ہیڈ کوارٹر کے قریب مرکزی سڑک کے فٹ پاتھوں پر 38 اونٹوں کو ذبح کرنے کے بعد صحت عامہ سے متعلق شکایت کے اندراج کے بعد طلب کرلیا گیا۔

    آزاد الیکشن اتھارٹی کے میڈیا ترجمان محمد خیر الراوشدہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابی ہیڈکوارٹرز کے اندرکھانے سے متعلق درخواستوں پر پابندی لگانے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

    سعودی عرب: مصری خاتون کو ملک سے بیدخل کرنے کا حکم، وجہ سامنے آگئی

    محمد خیر الراوشدہ نے نشاندہی کی کہ مستقبل میں ہو سکتا ہے کہ ایسے طرز عمل کو ختم کیا جائے جو الیکشن لڑنے والے حریفوں کے درمیان ناانصافی کا باعث بنیں اور ووٹروں کی مرضی کو متاثر کرنے کی ایک شکل ہو۔