Tag: اونٹ ریس

  • سعودی عرب: اونٹ ریس کی تربیت حاصل کرنے والی امریکی خاتون نے سب کو حیران کر دیا

    سعودی عرب: اونٹ ریس کی تربیت حاصل کرنے والی امریکی خاتون نے سب کو حیران کر دیا

    طائف: سعودی عرب کے شہر طائف میں فیسٹول کے دوران منعقدہ اونٹ ریس امریکی خاتون نے جیت لی۔

    العربیہ چینل کے مطابق اونٹ دوڑانے کی تربیت حاصل کرنے والی امریکی خاتون نے سب کو حیران کر دیا، طائف کیمل فیسٹول میں امریکی خاتون ٹیلر ڈیس نے انٹرنیشنل اوپن دوڑ جیت لی۔

    ٹیلر ڈیس نے ریس جیتنے کے بعد کہا ’’میں نے اونٹوں کی دوڑ کا اس سے زیادہ منظم مقابلہ کبھی نہیں دیکھا، آئندہ جب بھی سعودی عرب میں ایسی کسی دوڑ کے مقابلے میں شرکت کا موقع ملے گا تو لازمی شریک ہوں گی۔‘‘

    انھوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ سال سعودی عرب آئی تھیں، اور اس وقت 14 دن تک اونٹ دوڑانے کی ٹریننگ لی، اس کے بعد اونٹوں کی دوڑ میں شرکت کا فیصلہ کیا۔

    واضح رہے کہ طائف میں ولئ عہد کیمل فیسٹول کے آخری مرحلے کا پانچواں راؤنڈ خواتین کے لیے مخصوص تھا، امریکی خاتون نے دو کلومیٹر کا فاصلہ 3.57.440 منٹ میں طے کیا، ایرانی خاتون عزت اللہ فرموش نے 4.09.062 منٹ میں فاصلہ طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ تیسرے نمبر پر جرمن خاتون مارک ویڈ رہیں، جنھوں نے مقررہ فاصلہ 4.15.499 منٹ میں طے کیا۔

    خواتین اونٹ ریسرز کے لیے ایک لاکھ 55 ہزار ریال کے انعامات رکھے گئے تھے۔ امریکا میں سعودی عرب کی سفیر ریما بنت بندر نے ٹوئٹ میں لکھا ’’دنیا بھر کی خواتین کو اسپورٹس کے ذریعے عرب ثقافت کا جشن مناتے دیکھنا اچھا لگا۔‘‘