Tag: اونچی آواز

  • 30 سال سے ہاؤس وائف ہوں، اس لیے عوام کی آواز ایوان تک پہنچاسکتی ہوں، پرینکا

    30 سال سے ہاؤس وائف ہوں، اس لیے عوام کی آواز ایوان تک پہنچاسکتی ہوں، پرینکا

    کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ میں 30 سالوں سے ہاؤس وائف کی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہوں اس لیے میری آواز بہت اونچی ہے۔

    پرینکا گاندھی کیرالا کے وایناڈ سے لوک سبھا کے بائی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، منگل کو انھوں نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل اعلیٰ ایون تک پہنچانے کے لیے ان کی آواز بہت اونچی ہے۔

    ازراہِ مذاق ان کا کہنا تھا کہ 30 سال سے گھریلو خاتون ہونے کی وجہ سے ان کی اونچا بولنے کی مشق ہوگئی ہے اور ان کے شوہر اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

    چنگاتھرا میں خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ میری آواز کتنی اونچی ہے یہ میرے شوہر آپ کو بتائیں گے، میں ایک فائٹر ہوں اور اگر آپ نے مجھے منتخب کرتے ہوئے ایم پی بنایا تو میں آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں گی۔

    انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے یہاں خوف اور نفرت کے بیج بونے کی کوشش کی اور مختلف کمیونیٹز میں ایک دوسرے کے خلاف جذبات کو بھڑکایا ہے۔

    پرینکا نے کہا کہ جب آپ کو ایک دوسرے کے خلاف لڑنے کے لیے کہا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی اور آپ کے جذبات سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

  • اونچی آواز میں میوزک چلانے پر کار سوار قتل

    اونچی آواز میں میوزک چلانے پر کار سوار قتل

    ترکیہ کے شہر استنبول میں اونچی آواز میں چلانے کی پاداش میں ایک شہری کو چاقو کے وار کرکے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول میں ہفتے کے آخر میں اونچی آواز میں موسیقی چلانا معمول کی بات ہے۔ استنبول ملک کا دوسرا بڑا شہر ہے اور بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے پہلا سیاحتی مقام ہے۔

    لیکن استنبول کے اندر واقع گنگورین کے علاقے میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا،  جہاں اونچی آواز میں میوزک چلانے کی پاداش میں ایک شہری کو چاقو سے وار کرکے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق  38 سالہ ترک شہری ھچی کار میں گھر جاتے ہوئے اونچی  آواز میں میوزک سن رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل ڈرائیور نے اسے میوزک کی آواز کم کرنے کو کہا۔

    ھچی نے میوزک کم کرنے سے انکار کیا  تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اس دوران موٹر سائیکل سوار شخص نے چاقو کا وار ھچی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    جب راہگیر اسے بچانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے اس پر چاقو سے وار کیا بعد میں متاثرہ شخص کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔