Tag: اونچی اڑان

  • چینی کی مزید اونچی اڑان، قیمت نے ڈبل سنچری کر لی

    چینی کی مزید اونچی اڑان، قیمت نے ڈبل سنچری کر لی

    ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور کئی شہروں میں اس کی قیمت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

    حکومت کی جانب سے نجی شعبے کو 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی باضابطہ اجازت دینے کے باوجود ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل چھٹے ہفتہ بھی جاری رہا اور حالیہ ہفتہ میں چینی مزید 3 روپے 52 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔ کراچی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں جب کہ کئی شہروں میں چینی کی قیمت 190 سے 195 تک جا پہنچی ہے۔

    وفاقی حکومت کے ادارے ادارہ شماریات نے بھی ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔ اس رپورٹ میں ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے ہفتے بھی اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 6 ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 13 روپے 77 پیسے فی کلو اضافہ ہوچکا ہے۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی، اسلام آباد اور پنڈی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں جہاں اس کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاڑکانہ میں چینی 195، لاہور اور سیالکوٹ میں 192 روپے، گوجرانوالہ، ملتان، حیدرآباد اور پشاور میں چینی 190 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

    اس کے علاوہ کوئٹہ اور خضدار میں چینی کی قیمت 188، فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور اور بنوں میں 185 جب کہ سکھر میں چینی 180 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

    ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتہ کے دوران ملک بھر میں 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ان میں برائلر مرغی، دودھ، دہی، چاول سمیت کئی سبزیاں شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران برائلر مرغی 78 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ دہی، دودھ، دال ماش، مسور اور چنا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ باسمتی چاول ایک روپے 72 پپیسے اور انڈے ایک روپے 85 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

     

    ایک ہفتہ کے دوران جن سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، ان میں ٹماٹر 10 روپے 56 پیسے، پیاز 3 روپے 34 پیسے، آلو 2 روپے 29 پیسے اور لہسن 8 روپے 44 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتہ کے دوران 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد اس کا گھریلو سلنڈر 82 روپے 98 پیسے سستا ہوا۔ اس کے علاوہ دال مونگ، آٹے کا تھیلا، گھی کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔ 26 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کیے جانے کے بعد درآمدکی گئی چینی سستی کرنے کے لیے وفاقی حکومت متحرک ہوگئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sugar-sales-tax-reduce-notification-issued-good-news-public/

  • ڈالر کی اونچی اڑان، قرضوں میں 12 سو ارب روپے کا اضافہ

    ڈالر کی اونچی اڑان، قرضوں میں 12 سو ارب روپے کا اضافہ

    کراچی: گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا، ڈالر کی قدر بڑھنے سے قرضوں میں 12 سو 73 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 156.83 سے بڑھ کر 160.05 روپے پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 164.05 کی بلند ترین سطح تک ریکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق جون کے پورے ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر جون میں انٹر بینک میں ڈالر 12 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ماہ میں ڈالر 147 روپے 92 پیسے سے مہنگا ہو کر 160 روپے 5 پیسے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

    ڈالر 12 روپے 13 پیسے مہنگا ہونے سے قرضوں میں 12 سو 73 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    اس سے گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت 156 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

    جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ 5 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 5.60 روپے مہنگا ہو چکا ہے، ڈالر 5.60 روپے مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 588 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔