Tag: اونیت کور

  • کوہلی نے تصویر کیوں لائیک کی؟ اونیت کور نے خاموشی توڑ دی

    کوہلی نے تصویر کیوں لائیک کی؟ اونیت کور نے خاموشی توڑ دی

    بھارت کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ اونیت کور کی تصویر کو گزشتہ دنوں ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر لائیک کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اداکارہ کی تصویر کو لائیک کرنے کو ایک تکنیکی غلطی قرار دیتے ہوئے تمام تر افواہوں کو رد کردیا تھا۔

    اداکارہ اونیت کور کی جانب سے اس پر حیران کن طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا جس سے سوشل میڈیا پر میمز بننے اور قیاس آرائیوں کے نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

    بھارتی اداکارہ اونیت کور ان دنوں اپنی فلم ”لو اِن ویتنام” کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ان سے ویرات کوہلی کے تصویر لائیک کرنے کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے مسکراتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو جواب دیا کہ ”ملتا رہے پیار اور کیا کہہ سکتی ہوں۔”

    کوہلی کے انسٹاگرام سے اداکارہ کی تصویر کا لائیک ہونا اونیت کور کے لیے نیک شگون ثابت ہوا تھا۔ صرف چند دنوں میں اداکارہ کے فالوورز کی تعداد میں ایک ملین سے زائد کا اضافہ ہوگیا تھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے 12 نئی برانڈ ڈیلز بھی حاصل کرلی تھیں۔

    شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے کیلیے ایک شخص کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ کوہلی کی جانب سے اداکارہ کی تصویر کو لائیک کئے جانے کے بعد اداکارہ کی برانڈ ویلیو میں 30 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔

  • اداکارہ سے لائیو بات کے دوران والدہ نے بیٹے کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

    اداکارہ سے لائیو بات کے دوران والدہ نے بیٹے کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا کے اس دور میں ایک دوسرے سے لائیو بات چیت کرنے کا رجحان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے، جبکہ لائیو بات چیت کے دوران اکثرو بیشتر کچھ عجیب و غریب واقعات بھی رونما ہوجاتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی اداکارہ اونیت کور کے ساتھ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

    فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ اپنے چاہنے والوں سے براہ راست بات چیت میں مصروف تھیں، اس دوران انہیں عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ لائیو چیٹ میں مصروف ہیں، اور ایک مداح کو اپنے ساتھ لائیو لے رہی ہیں۔

    اسی دوران ایک نوجوان جو بھرپور جوش میں ادکارہ سے بات چیت میں مصروف تھا، اس کی والدہ غصے میں اس کے پیچھے آتی ہیں اور اسے مارنا شروع کردیتی ہیں۔

    لڑکے والدہ کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کا بیٹا کسی اداکارہ سے بات کررہا ہے، وہ یہ سمجھی کہ شاید یہ کسی لڑکی سے گفتگو کررہا ہے۔

    یہ سارا منظر انسٹاگرام پر لائیو گفتگو کے دوران ایک ویڈیو میں قید ہوا جو سوشل میڈیا کی زینت بن ہوا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس معاملے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔