Tag: اوورسیزپاکستانیوں

  • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیزپاکستانیوں کی بھیجی رقم 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیزپاکستانیوں کی بھیجی رقم 8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

    کراچی : روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیزپاکستانیوں کی بھیجی رقم8 ارب ڈالرتک پہنچ گئی ، اپریل میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 17.10 کروڑ ڈالر بھیجے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا کہ 24 مئی تک بھیجی گئی رقم8 ارب ڈالرسےتجاوزکرگئی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سال2020 کے وسط سےشروع کیا گیا تھا، جس میں اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد7لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نےاپریل میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 17.10 کروڑ ڈالر بھیجے، مارچ کے مقابلے اپریل میں اکاؤنٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 6 فیصد کم رقم بھیجی، مارچ 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بھیجے تھے۔

    اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں 9 ہزار 858 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھولے گئے، جس کے بعد روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 89 ہزار 650 ہوگئی۔

    مرکزی بینک نے بتایا کہ ستمبر 2020سےاپریل 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 1 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالرمنافع واپس گیا جبکہ مقامی طور پر 4 ارب 92 کروڑ 50 لاکھ ڈالراستعمال ہوئے۔

  • اوورسیزپاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    اوورسیزپاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوورسیزپاکستانیوں کیلئے اوورسیزپراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور سروسز جلدشروع کرنےکیلئےاقدامات کرنےکی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت بورڈآف ریونیو اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اوورسیزپاکستانیوں کیلئے اوورسیزپراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سروسز جلدشروع کرنےکیلئےاقدامات کرنےکی ہدایت کردی ، ترجمان نے بتایا کہسروس میں میوٹیشن، رجسٹریشن اوردیگرسہولتیں دی جائیں گی۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ اوورسیزکیلئے خصوصی پراپرٹی ٹرانسفرسروسز میں ٹائم لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔

    وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں سرکاری اراضی کی لیزکاریکارڈ طلب کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر پارک اورروڈ سائیڈاسمال جم بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔

    مریم نواز کی ہر ضلع میں اراضی سہولت مرکز قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 30 جون تک 11 ڈویژن میں اراضی سہولت مرکزکاآغاز کیا جائے گا۔

  • 9 مئی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں  کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    9 مئی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    لندن : حکومت پاکستان نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کو اوورسیزپاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا،  اکسانے، بڑھاوا دینے اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے نو مئی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایسے اوورسیزپاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ، جو نو مئی کے گھناؤنے واقعات کو اکسانے، بڑھاوا دینے اور کسی بھی قسم کی مدد کرنے میں ملوث پائے جائیں گے۔

    اس حوالے سے 500 سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے ، ان کے کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کے نوٹس میں یہ بھی آیا ہے کہ ان میں سے بعض سرغنہ افراد کو غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پشت پناہی اور مالی معاونت حاصل ہے، ایسے تمام افراد جب بھی پاکستان آئیں گے انہیں تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔

    مزید برآں حکومت تمام ملوث افراد کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرے گی اور متعلقہ غیر ملکی حکومتوں سے ملزمان کی حوالگی کیلیے رابطہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق میزبان ممالک میں ان کی قانونی حیثیت، داخلے کا طریقہ کار اور زیر التوا دہری شہریت کی درخواستوں کو بھی کارروائی کا حصہ بنایا جائے گا۔

    ان کی جانب سے غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے جعلی طریقوں کی بھی تحقیقات کی جایں گی اور ان کو بے نقاب کیا جائے گا۔ میزبان ممالک کو اس کی بابت آگاہ کیا جائے گا۔

  • ووٹ کے حق کے بعد وزیراعظم کی جانب سے اوورسیزپاکستانیوں کیلئے ایک اور سہولت

    ووٹ کے حق کے بعد وزیراعظم کی جانب سے اوورسیزپاکستانیوں کیلئے ایک اور سہولت

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کریں گے، ڈیجیٹل پورٹل سے آن لائن پاورآف اٹارنی کی تصدیق کی جاسکےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کریں گے ، ڈیجیٹل پورٹل سےپاور آف اٹارنی کی تصدیق کی جاسکے گی۔

    اس سلسلے میں وزارت خارجہ اورنادراکے مابین مفاہمتی یادداشت بھی دستخط ہوگی ، پورٹل نادرا کے ڈیٹابیس سے منسلک ہوگا۔

    ابتدائی طور پرڈیجیٹل پورٹل 10ممالک میں شروع کیاجا رہا ہے ، ڈیجیٹل پورٹل سے آن لائن پاورآف اٹارنی کی تصدیق کی جاسکے گی۔

    ڈیجیٹل پورٹل سے صارفین اپنی درخواستوں کا اسٹیٹس بھی چیک کرسکتے ہیں ، جس سے سمندرپار پاکستانیوں کو وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔

  • گورنرپنجاب کی اوورسیزپاکستانیوں کیلئے اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی تجویز

    گورنرپنجاب کی اوورسیزپاکستانیوں کیلئے اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی تجویز

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے اوورسیزپاکستانیوں کیلئےاسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی تجویز دے دی اور کہا ہم چاہتےہیں آئندہ عام انتخابات کی شفافیات پرکوئی بھی انگلی نہ اٹھاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورسےپارٹی رکن ندیم افضل چن سمیت پارٹی وفودکی ملاقاتیں ہوئیں ، ملاقاتوں میں گورنرپنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی تجویز دے دی۔

    چوہدری محمدسرور نے کہا پاکستان کو پہلی مرتبہ عمران خان جیسا مخلص اور ایماندار لیڈر ملاہے، وزیر اعظم ہمیشہ ملک و قوم کےمفادمیں سخت فیصلے کرتے ہیں، سیاسی مخالفین جتنی مر ضی اے پی سیزبلا لیں الیکشن وقت پرہی ہوں گے۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سمیت کوئی طاقت وزیر اعظم کودباوؤمیں نہیں لاسکتی، انتخابی اصلاحات پراپوزیشن کومیں نہ مانوں کی ضدچھوڑدینی چاہیے،ہم چاہتےہیں آئندہ عام انتخابات کی شفافیات پرکوئی بھی انگلی نہ اٹھاسکے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آج سیاسی مخالفین کےسواہر کوئی ملکی معاشی ترقی کااعتراف کررہا ہے لیکن اپوزیشن کااوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینےکی مخالف کرنا جمہوریت کی نفی ہے۔

  • ‘پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کا مثالی کردار’

    ‘پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کا مثالی کردار’

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیو ں کامثالی کردارہے، اوورسیزپاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے امریکی اوورسیزپاکستانیوں کی ملاقات ہوئی ، جس میں گورنرپنجاب نے کہا اپوزیشن میٹنگز کرتی رہ جائےگی،الیکشن 2023آجائیں گے ،ملکی ترقی کوبریک لگانے کا مخالفین کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہم اوورسیزپاکستانیوں کیساتھ ہیں، پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیو ں کامثالی کردارہے، امریکامیں اوورسیزپاکستانی بھی وہاں کی سیاست میں حصہ لیں۔

    انھوں نے مزید کہا پاکستان معاشی میدان میں درست سمت میں آگےبڑھ رہا ہے، قانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہےجوہرصورت پوری کی جائے گی ، ملکی،عوامی مفادات کےتحفظ پرحکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے، اوورسیزپاکستانی ملک کاسرمایہ ہیں انکےمسائل 100فیصدحل ہوں گے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا سے عوام کو محفوظ رکھنے کی حکومتی حکمت عملی کودنیاسراہارہی ہے۔

  • کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

    کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

    اسلام آباد : حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کو ایک اورسہولت فراہم کردی، جس کے تحت اوورسیزپاکستانیزفاؤنڈیشن کی جانب سے جنازے کیلئے 25ہزارروپےدیےجائیں گے تاکہ وہ اپنے پیاروں کو عزت سے دفنا سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نےاوورسیزپاکستانیوں کوایک اور سہولت فراہم کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کو جنازے کیلئےفنڈکی منظوری دی، اوورسیزپاکستانیزفاؤنڈیشن کی جانب سے بےسہارالوگوں کو 25ہزارروپےدیےجائیں گے، تاکہ وہ اپنےپیاروں کوعزت سے دفنا سکیں۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ہرممکن مددکی کوشش کی جائےگی ، اوورسیزپاکستانیوں کوتدفین کیلئے25ہزاربھی دیں گے، تاکہ وہ اپنے پیاروں کی تدفین مکمل احترام سے کر سکیں گے ، جیسا کہ ان کا حق ہے۔

  • وزیراعظم کا ترسیلات زر بینکنگ چینلز سے بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ

    وزیراعظم کا ترسیلات زر بینکنگ چینلز سے بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ترسیلات زربینکنگ چینلز سے بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا رواں سال ترسیلات زر مجموعی طور پر 21.8 بلین ڈالر رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترسیلات زر بینکنگ چینلز سے بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گزشتہ سال کی نسبت ترسیلات زر 9.7 فیصد بڑھیں، رواں سال ترسیلات زرمجموعی طور پر21.8 بلین ڈالر رہیں اور ترسیلات زر 2.9 فیصد کے مقابلے 9.7 فیصد بڑھیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 19- 2018 میں ترسیلات زر میں 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا 19- 2018 میں21ارب84کروڑ 15 لاکھ ڈالرز ترسیلات زرہوئیں جبکہ 2017-18 میں صرف 19ارب91 کروڑ ڈالرکی ترسیلات زر ہوئیں تھی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا سے ترسیلات زر کی شرح میں 20 فیصداضافہ ہوا، 19- 2018 میں صرف امریکا سے 3.41بلین ڈالر ترسیلات زر آئیں جبکہ برطانیہ سے آنے والی ترسیلاتِ زر میں بھی 18 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 3 ارب 41 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔

    مجموعی طور پر مالی سال 2019 کے دوران بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں نے 21841.50 ملین امریکی ڈالرز وطن بھیجے، رپورٹ کے مطابق صرف جون کے مہینے میں بھیجے جانے والی ترسیلات کی مالیت 1650.52 ملین ڈالر رہی جو مئی کے مقابلے میں 28.72 فیصد کم جبکہ جون 2018 کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔

  • حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وفاقی حکومت آج”نیا پاکستان کالنگ”منصوبے کا آغاز کرے گی، پروگرام کے تحت شعبے کے ماہر کی خدمات درکار ہوں گی، اسے وطن واپس بلایا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹر، انجینئر، پروفیسر اور آئی ٹی ایکسپرٹس کے لیے خوشخبری آگئی ، حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔

    وفاقی حکومت آج”نیا پاکستان کالنگ”منصوبے کا آغاز کرے گی، پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کے ماہر اوورسیز ڈیٹا جمع کراسکیں گے جبکہ تعلیمی قابلیت، کسی بھی شعبے میں تجربے کی مدت اور دیگر ریکارڈ جمع ہوگا، جس کے بعد ریکارڈ وزارت اوورسیز پاکستانیوں کی ویب سائٹ پر بھیجا جاسکے گا۔

    وزارت تمام اوورسیز پاکستانیوں کا ریکارڈ ویب سائٹ پر رکھے گی، جس شعبے کے ماہر کی خدمات درکار ہوں گی، اسے وطن واپس بلایا جاسکے گا اور اوورسیز ماہرین سے حکومتی اور نجی ادارے استفادہ کر سکیں گے۔

    یاد رہے اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےاسپیشل پیکج کااعلان کرنے والے ہیں،ہر طرح کی رکاوٹ ختم کریں گے تاکہ ترسیلات زرمیں اضافہ ہو اور اوورسیز پاکستانیوں کو ملک پہنچنے پرامیگریشن دشواری ختم کریں گے، مشن ہے اوورسیز پاکستانیوں کی دیکھ بھال بہتراندازمیں کریں گے۔

    بعد ازاں اسلام آباد میں وزارت اوورسیز کے حکام کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کشوں کو سہولتیں دینے کا اعلان کیا تھا۔

    اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا جامع ریکارڈ ترتیب دینے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے نادرا اور وزارت اوورسیز کے حکام کو مذکورہ ریکارڈ ترتیب دینے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی تھی۔