Tag: اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن

  • وزیراعظم عمران خان کی ادارہ جاتی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے

    وزیراعظم عمران خان کی ادارہ جاتی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے

    اسلام آباد : اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن تاریخ میں پہلی بار منافع بخش ادارہ بن گیا، فاؤنڈیشن نےگزشتہ سال19-2018 میں111 ملین کی بچت کی ، او پی ایف کے قیام کی50 ویں سالگرہ پرمنافع بخش ادارہ بننا تاریخ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ادارہ جاتی اصلاحات کےمثبت نتائج سامنےآنےلگے، وزارت سمندر پار پاکستانیوں ، ترقی انسانی وسائل کو بڑی کامیابی مل گئی ، اوورسیزپاکستانیز فاؤنڈیشن تاریخ میں پہلی بار منافع بخش ادارہ بن گیا۔

    فاؤنڈیشن نےگزشتہ سال 19-2018 میں 111ملین کی بچت کی ، فاؤنڈیشن کی آمدنی2 ہزار 815 ملین اور اخراجات 2 ہزار 704ملین رہے ، او پی ایف گزشتہ 4 سال مسلسل شدید مالی بحران کا شکار رہا ، او پی ایف کے قیام کی50 ویں سالگرہ پر منافع بخش ادارہ بننا تاریخ ہے۔

    وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے امور پر خصوصی ہدایات دیں ، سمندر پار پاکستانیز، ترقی انسانی وسائل کے مشیر زوالفقاربخاری نےاقدامات کیے، فاؤنڈیشن  کے زیرنگرانی خسارے والے منصوبوں میں بہتری لائی گئی، ادارے میں کرپشن، غیرضروری اخراجات پرقابو اور کفایت شعاری کو اپنایاگیا۔

    وزیراعظم نے اداروں کو مستحکم اور وقار بلند کرنے کی واضح ہدایات دیں اور وزیراعظم کی ہدایات پر ہی ازسرنو ڈھانچہ سازی، اصلاحات کا اطلاق کیاگیا۔

    اوورسیزپاکستانیز فاؤنڈیشن کو رواں سال کے آغاز پر آئی ایس او 9001سند سے نوازاگیا، فاؤنڈیشن آئی ایس او 9001سند کے بعدعالمی معیار کا ادارہ بن گیا ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان کو سیاحوں کیلئے پر کشش ملک بنانے کا وعدہ کیاتھا اور سیاحتی مقامات کھولنے، ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کا کہا تھا، عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں ہی نئی ویزہ پالیسی کا اجرا ہوا ، جس سے غیر ملکیوں کیلئے ویزہ حصول سہل، بیرون ملک مقیم کے وقار میں اضافہ ہوا۔

  • دبئی میں پاکستانیوں کی مدد کے لیے لیگل ایڈ کمیٹی قائم ہو گئی: زلفی بخاری

    دبئی میں پاکستانیوں کی مدد کے لیے لیگل ایڈ کمیٹی قائم ہو گئی: زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ دبئی میں قانونی معاونت کے سلسلے میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ سعودی عرب سے 230 افراد واپس پہنچ چکے ہیں، دبئی میں لیگل ایڈ کے لیے کمیٹی قائم ہو گئی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں میں سمندر پار پاکستانیز کی وزارت نے بالکل کام نہیں کیا، ماضی میں اس وزارت کو او پی ایف اور ای او بی آئی میں کرپشن کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔

    معاونِ خصوصی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کا ہر ادارہ تباہ حال ہے، وزارت کی حالت ٹھیک کرنے کے لیے ہمیں کچھ وقت درکار ہے، ہم ان اداروں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا

    زلفی بخاری نے کہا ’میں اس بات کا شوقین نہیں ہوں کہ او پی ایف (اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن) کی نئی ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کروں، میں چاہتا ہوں کہ ماضی میں جن افراد سے پیسے لیے جا چکے ہیں ان کو ڈیلیور کروں۔‘

    یاد رہے کہ سعودی ولیٔ عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے ان سے سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی، جس پر ولیٔ عہد نے قیدیوں کی فوری رہائی کا شاہی فرمان جاری کیا۔