Tag: اوورسیز پاکستانیوں

  • امریکا میں اوورسیز پاکستانیوں  کا افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو شاندار خراج تحسین پیش

    امریکا میں اوورسیز پاکستانیوں کا افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو شاندار خراج تحسین پیش

    نیویارک : امریکا میں اوورسیزپاکستانیوں نے افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے دورہ امریکا پر فقیدالمثال استقبال کیا اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندارکامیابی پراظہار تشکر کیا۔

    اوورسیزپاکستانیوں نے افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

    افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سپہ سالار اور خوبصورت پاکستان کی ویڈیو کی نمائش کی گئی۔

    اوورسیز نے نیویارک ٹائمزاسکوائر، واشنگٹن ڈی سی اور دیگر مقامات پر ویڈیو نمائش کا انعقاد کیا جبکہ واشنگٹن ڈی سی میں ڈیجیٹل ٹرک کےذریعےافواج کی قربانیوں اوربے مثال خدمات کو اجاگر کیا گیا۔

    ویڈیوز میں افوج پاکستان اور شہداکوشاندار خراج تحسین پیش کیا گیا، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی والہانہ محبت سے واضح ہےکہ عوام افواج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

  • اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات بھیجنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

    اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات بھیجنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

    کراچی : رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 35 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات بھیجنے کا نیا ریکارڈ بنادیا اور رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں پینتیس ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوائیں۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ ترسیلات زر کی آمد میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مئی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

    مئی میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 16 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 13.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مئی میں اکیانوے کروڑ انتالیس لاکھ ڈالرز وطن بھیج کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ 75 کروڑ42 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر یو اے ای میں مقیم پاکستانی دوسرے نمبر پر آئے۔

    برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے انسٹھ کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ بھیج کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ساڑھے اکتیس کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجا۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    اسلام آباد : اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے دنیا کے اہم ملکوں میں نادرا دفاتر قائم کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات اور سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دنیا کے اہم ملکوں میں نادرا دفاتر قائم کر دیئے گئے۔

    ناروے کے دارالحکومت اوسلوکے پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کاؤنٹر نے کام شروع کر دیا۔

    نادرا کا کہنا ہے کہ جہاں اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق تمام خدمات فراہم کی جائیں گی۔

    بحرین کے شہرماناما، کینیڈامیں مانٹریال اوروینکوور ، جنوبی افریقہ کےشہرپریٹوریا،اٹلی کے شہر میلان میں نادرا کاؤنٹرز قائم کئے جارہے ہیں۔

    کاؤنٹرامریکا میں واشنگٹن، نیویارک، شکاگو،لاس اینجلس، ہوسٹن اور کینیڈامیں ٹورنٹو،آسٹریلیامیں سڈنی،اسپین میں میڈرڈمیں سہولت فراہم کررہے ہیں۔

    یونان میں ایتھنز،جرمنی میں برلن،فرانس میں پیرس،ترکی میں استنبول میں نادراکاؤنٹرقائم ہیں ، ملائشیامیں کوالالمپوراورکویت کے پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

    نادراکی جانب سے سعودی عرب اور برطانیہ میں موبائل رجسٹریشن آپریشنز کا باقاعدگی انعقاد کیا جاتا ہے ، نادرا رجسٹریشن سینٹرز سعودی عرب میں جدہ، ریاض،مدینہ منورہ میں کام کررہے ہیں جبکہ یواےای میں دبئی اورابوظہبی،قطر میں دوحا،برطانیہ میں لندن، مانچسٹر، برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں متحرک ہیں۔

    دنیا کے جن ممالک میں پاکستانی شہری خاطرخواہ تعداد میں موجود ہیں انہیں شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لئے نادرا نے متعلقہ پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ مل کر وہاں نادرا مراکز یا کاؤنٹر قائم کئے ہیں۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر کی اسکیم  پر نظرثانی کی منظوری کا امکان

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر کی اسکیم پر نظرثانی کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد : کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر کی اسکیم پر نظرثانی کی منظوری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ای سی سی اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر کی اسکیم پر نظرثانی کی منظوری کا امکان ہے۔

    تھاہ کوٹ تارائےکوٹ روڈکی ری الائنمنٹ کیلئے پاک چین فریم ورک اور 39کلومیٹر طویل چکدرہ تیمر گرا روڈ کے سیکشن ون کی منظوری متوقع ہے۔

  • بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

    بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی ، حکومت نے پاسپورٹ پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت ہوا، اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں بیرون ملک پناہ (اسائلم) کے خواہاں افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطلی کا سرکلر واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    نائب وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کی سہولت پربریفنگ دی گئی ، جس میں نائب وزیر اعظم کو یقین دلایا گیا اوورسیزکےپاسپورٹ کا 60 دن میں اجرا ہوگا۔

    یاد رہے حکومت نے ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے تناظر میں اسائلم لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا اور ان کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ قابل تجدید نہیں ہوں گے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

    لندن: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ کیا، انہوں نے پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 30 روز میں جاری ہوگا، پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا، اگر پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔

    محسن نقوی نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پی ایس او شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اچھی پافارمنس پر نادرا سٹاف کو شاباش دی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادرا عملے کی کمی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے موثر اسٹاف مینجمنٹ کا حکم دیدیا۔

  • اوورسیز پاکستانیوں نے کتنا زرمبادلہ بھیجا؟ رپورٹ میں اہم انکشاف

    اوورسیز پاکستانیوں نے کتنا زرمبادلہ بھیجا؟ رپورٹ میں اہم انکشاف

    اسلام آباد : سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اکتوبر کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والی رقوم میں اکتوبر کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 11.5 اور 9.6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.5 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو ستمبر کے مقابلہ میں 11.5 اور گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ 9.6 فیصد زیادہ ہے۔

    ستمبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالر اور گزشتہ سال اکتوبر میں بھی 2.2 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں سمندر پارپاکستانیوں نے مجموعی طور پر 8.8 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔

    اکتوبر میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 616.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 473.9 ملین ڈالر، برطانیہ 330.2 ملین ڈالراور امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 283.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

  • اوورسیز کے حوالے سے حکومت نے کوئی لسٹ نہیں بنائی: اعظم نذیر تارڑ

    اوورسیز کے حوالے سے حکومت نے کوئی لسٹ نہیں بنائی: اعظم نذیر تارڑ

    واشنگٹن: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف کوئی لسٹ نہیں بنائی یہ سب افواہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کیپیٹل ہل میں پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جہاں انہون نے کہا کہ سمندر پارپاکستانی ملک کا بیش قیمتی اثاثہ ہیں۔

    وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ دیارِ غیر میں ریاستی مفادات کو سیاسی وابستگیوں پر فوقیت نہیں دی جائے گی، کسی بھی فرد یا جماعت کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کرنے جارہے۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے واقعات پر کسی بھی اوور سیز پاکستانیوں کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کرنے جارہے، موجودہ حکومت نے کوئی لسٹ تیار نہیں کی یہ سب افواہیں ہیں۔

    وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی معاشرہ  قابل فخر اداروں اور شہدا پر حملہ برداشت نہیں کرسکتا، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ملکی قوانین کت مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پاکستانی نژادری پبلکن رہنما ساجد تارڑ اور سفیر مسعود خان بھی موجود تھے، وزیر قانون اعظم تارڑ نے کیپیٹل ہل میں امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکاوں سے بھی ملاقات کی۔

  • اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج کو ریڈ لائن قرار دیدیا

    اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج کو ریڈ لائن قرار دیدیا

    انگلینڈ میں اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے پاک فوج کو ریڈ لائن قرار دیدیا۔

    بیرونِ ملک  مقیم پاکستانی کا کہنا ہے کہ فوج پاکستان کا بہت مضبوط ادارہ ہے، پاک فوج کی حرمت ہم پر فرض ہے،کسی تھرڈ ورلڈ ملک میں بھی ایسا نہیں ہوتا، یہ سوچی سمجھی سازش ہے۔

    بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نے کہا کہ یہ مٹھی بھر شرپسند اس ملک کو کسی افریقی ملک کی طرح بنانا چاہتے ہیں، یہ تو اچھا ہوا کہ ان لوگوں کی سازش بے نقاب ہوگئی، فوج ہے تو ہم ہیں۔

    اوورسیز پاکستانی نے کہا کہ فوج ہی وہ واحد ادارہ ہے جس نے سب اداروں کو جوڑ رکھا ہے، فوج کسی بھی ملک کی ریڈلائن ہوتی ہے، پاکستان آرمی، پاکستان کی ریڈ لائن ہے، یہ جو بھی 9 مئی کو ہوا اس سے بدتر کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔

    بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نے کہا کہ شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا اسکے علاوہ پی ٹی وی اورپارلیمنٹ پر حملہ کیا، فوجی تنصیبات پر حملہ بالکل قابل معافی نہیں ہے، سانحہ 9 مئی میں ملوث جتنے بھی ملزمان ہیں ان سب کو گرفتار کیا جائے۔

    اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ان شرپسندوں کوسخت سےسخت سزائیں دی جائیں، لوگ یہ بھول جائیں کہ ہم اوور سیز پاکستانی، پاک فوج کے خلاف ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ‘ڈائمنڈ کارڈ’ متعارف کرانے کا اعلان

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ‘ڈائمنڈ کارڈ’ متعارف کرانے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نےاوورسیز پاکستانیوں کیلئے’ڈائمنڈ کارڈ’ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ، سالانہ 50 ہزار ڈالر بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے’ڈائمنڈ کارڈ’ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ سالانہ پچاس ہزار ڈالر بینکنگ چینل سے پاکستان لانے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ دیا جائے گا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر کے ذریعے جائیداد خریدنے پر موجودہ ٹیکس ختم کردیا گیا ہے جبکہ سفارت خانوں میں ترجیحی رسائی، ایئرپورٹس پر فوری امگریشن کی سہولت میسر ہوگی۔