Tag: اوورسیز پاکستانیوں

  • اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کو سازشوں سے محفوظ بنانے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش

    اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کو سازشوں سے محفوظ بنانے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش

    گلاسگو : اوورسیز پاکستانیوں نے ملک کو سازشوں سے محفوظ بنانے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلاسگو کے پاکستانی قونصل خانے کے باہر اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے محفوظ بنانے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین کیا گیا۔

    اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے نو مئی کوشرپسندوں کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کو سخت سزائیں دلوانے کیلئے قونصل جنرل کو یادداشت بھی پیش کی۔

    شرکا نے پاکستان اور پاک فوج کےلیے خصوصی دعائیں کی، اس موقع پر اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھاکہ پاک فوج کے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، ہمیں شیر دل جوانوں پر فخر ہے جو رات دن ، سردی گرمی ہر حال میں ملک کے دفاع کیلئے چوکس ہیں۔

    یاد رہے اسپین کے شہر بارسلونا میں شہدا کی بے حرمتی، فوجی تنصیبات پر جلاؤ گھیراؤ پر اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجاً سڑکوں پر آکر غم و غصے کا اظہار کیا تھا.

    سمندر پار محب وطن پاکستانیوں نے بارسلونا میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا اہتمام کیا ، ریلی کا اہتمام ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کی جانب سے کیا گیا۔

    ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے، شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے ہر قربانی دیں گے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، کوئی شخص یا جماعت کراس کرے گی تو پیچھا کریں گے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کا وائٹ ہاؤس  کے سامنے  عمران خان سے اظہارِ یکجہتی

    اوورسیز پاکستانیوں کا وائٹ ہاؤس کے سامنے عمران خان سے اظہارِ یکجہتی

    واشنگٹن : اوورسیز پاکستانیوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا۔

    مظاہرے کے دوران ‘کون بچائے گا پاکستان’ عمران خاں عمران خاں کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

    کثیر تعداد میں مظاہرین نے امریکی صدر جو بائیڈن سے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف بحالی اور جمہوریت کی بحالی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ جس طرح امپورٹڈ حکومت صحافیوں اور شہریوں کا قتل عام کر رہی ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔

    اوورسیز پاکستانیوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان فوری طور عام انتخابات کروا کر حکومت منتخب نمائندوں کے سپرد کی جائے۔

    دوسری جانب امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور پی ٹی آئ کارکنان پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ:امریکا اور کینیڈا میں آباد اوورسیز پاکستانیوں کا آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ:امریکا اور کینیڈا میں آباد اوورسیز پاکستانیوں کا آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ

    نیویارک/ ٹورنٹو: امریکا اور کینیڈا میں آباد اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان پر حملے کی آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور کینیڈا میں آباد اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

    ورجینیا یونیورسٹی کی پروفیسرڈاکٹرامینہ ضیا نے کہا کہ عمران خان موروثی سیاست کیخلاف بڑی آواز ہیں ، ٹیکنالوجی سے آگاہ باشعور نوجوان عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ہیوسٹن سے کمیونٹی رہنما تنویر احمد کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں میں شدید غم وغصہ ہے۔

    دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف پاکستانی قونصل خانے کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاج کیا۔

    اس موقع پرمظاہرین نےعمران خان پر قاتلانہ حملےکی شفاف اور غیرجا نبدار تحقیقات کامطالبہ کیا۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ : اوورسیز پاکستانیوں کا نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ : اوورسیز پاکستانیوں کا نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج

    لندن : اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ کے سامنےعمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔

    مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے شہباز شریف اور راناثنااللہ سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھی اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،

    مظاہرین نے عمران خان اور لانگ مارچ کے شرکا پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا عمران خان ہماری ریڈلائن ہے جسے عبور کیا گیا ہے، حملے کے پیچھے چھپے مقاصد اور عناصر کو سامنے لایا جائے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔

  • سلمان اقبال پر الزامات لگانے سے گریز کیا جائے، اوورسیز پاکستانیوں کا مطالبہ

    سلمان اقبال پر الزامات لگانے سے گریز کیا جائے، اوورسیز پاکستانیوں کا مطالبہ

    لندن : اوورسیزپاکستانیوں نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سلمان اقبال پرالزامات لگانے سے گریز کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں صحافت کی دنیا میں ممتاز نام اوردنیا بھرمیں تحقیقاتی رپورٹنگ میں پاکستان کی پہچان بنانے والے شہید ارشد شریف کو اوورسیزپاکستانیوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔

    اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ قتل کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اے آروائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال پر الزامات لگانے سے گریز کیا جائے۔

    یاد رہے ایون فیلڈ کے باہر شہید ارشد شریف کے حق میں اوورسیز پاکستانیوں کا مظاہرہ ہوا، جس میں ‘ارشد تیرے خون سےانقلاب آئے گا کے’ نعرے لگائے گئے۔

    دوسری جانب لندن میں صحافی ارشد شریف شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کودھمکی دینے والوں کامحاسبہ کرناہوگا، صحافیوں کے قتل کا سراغ لگانا انتہائی ضروری ہے۔

  • نواز شریف کا پوتا ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے احتجاج  کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں پر ٹوٹ پڑا

    نواز شریف کا پوتا ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے احتجاج کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں پر ٹوٹ پڑا

    لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا پوتا ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنےاحتجاج کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں پر ٹوٹ پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاج کیا۔

    اس دوران نواز شریف کے پوتے زکریا حسین نواز مظاہرین پر ٹوٹ پڑے، واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، جس میں زکریا حسین نواز کو ایک شخص پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لندن میں ایون فیلڈ آمد پر شدید بدنظمی ہوئی تھی ، جہاں ن لیگی کارکن اور اوور سیز پاکستانی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے تھے۔

    اس موقع پر نواز شریف کے گارڈز نے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کو دھکے بھی دیے تھے۔

  • پلاٹ کی‌ خریداری:  اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت  فراہم

    پلاٹ کی‌ خریداری: اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے ایل ڈی اے ہاؤسنگ اسکیموں میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی زیرصدارت لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے ماسٹرپلان 2050 کی منظوری دے دی۔

    پرویز الٰہی نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ اوورسیزپاکستانی ایک ہی دن میں ایل ڈی اے سے پلاٹ خرید سکیں گے۔

    اجلاس میں ایل ڈی اے ہاؤسنگ اسکیموں میں اوورسیزپاکستانیوں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی منظوری دی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوایک ہی دن میں پلاٹ ٹرانسفرکی سہولت دی جائے گی، بیرون ملک سےآنےوالےپاکستانی بھائیوں کی سرمایہ کاری کومحفوظ بنارہے ہیں۔

    اجلاس میں شاہدرہ پلان کو جلد ازجلد قابل عمل بنانے اور تعمیرات کا آغاز کرنے کی ہدایت بھی دی۔

    اجلاس میں آزادی چوک میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے بائیکرز اور ہیڈ برج بنانے، اکبر چوک کو سگنل فری کرنے کیلئے فلائی اوور اور انڈر پاس تعمیر کرنے کی منظوری دی۔

    پرویزالٰہی نے ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈزوننگ ریگولیشن 2019 میں ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان میں بڑھتی آبادی کی رہائشی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا اور مضافات میں رہنے والوں کو شہر کے برابر سہولتیں دی جائیں گی۔

  • لندن میں نواز اور شہباز شریف ملاقات،  اوورسیز پاکستانیوں کا شدید ردِعمل

    لندن میں نواز اور شہباز شریف ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کا شدید ردِعمل

    لندن : اوورسیزپاکستانیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات کے دوران حسن نواز کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات پر اوورسیز پاکستانیوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے حسن نواز کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین کی جانب سے شہباز حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

    اس موقع پر ن لیگ کے ورکرز اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے، جس کے بعد پولیس بیچ بچاؤ کرانے پہنچ گئی۔

    نوازشریف بھی حسن نواز کے دفتر میں ہی موجود تھے۔

    یاد رہے وزیراعظم اور نوازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی ، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار، حسن نواز، سلیمان شہبازبھی ملاقات میں موجود تھے۔

    ملاقات میں سیلاب، اہم ملکی معاملات اور پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پنجاب حکومت کی ممکنہ تبدیلی کے بعد وزیراعلی کے لئے حمزہ شہباز اوردیگر ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ جنرل الیکشن مقررہ وقت پرہی کرائے جائیں۔

  • عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں سے سیلاب زدگان  کیلئے عطیات جاری رکھنے کی اپیل

    عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں سے سیلاب زدگان کیلئے عطیات جاری رکھنے کی اپیل

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات جاری رکھنے کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مبطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اوورسیز  پاکستانیوں سے پورٹل کے ذریعےعطیات جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے میں پورٹل سے موصول ہونے  والے عطیات 2 ملین ڈالرز سے تجاوزکر گئے، ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے تعاون کیا ہے۔

    گذشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹیلی تھون میں دل کھول کر عطیات دینے پر پاکستانی عوام خصوصاً اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے کل رات اتنی دل کھول کر عطیہ کیا اور ٹیلی تھون کے3گھنٹےمیں لوگوں نے 5 ارب روپے دینے کا اعلان کیا۔

    خیال رہے تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون پر پاکستانیوں نے پانچ ارب روپے سے زیادہ کے عطیات دیئے تھے۔

  • حکومت کی اوورسیز پاکستانیوں سے سیلاب فنڈ میں عطیات جمع کروانے کے درخواست

    حکومت کی اوورسیز پاکستانیوں سے سیلاب فنڈ میں عطیات جمع کروانے کے درخواست

    اسلام آباد : حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں سے سیلاب فنڈ میں عطیات جمع کروانے کے درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں سے سیلاب فنڈ میں عطیات جمع کروانے کے درخواست کردی گئی۔

    اس حوالے سے فلڈ ریلیف کمیٹی کے چیئرمین احسن اقبال نے وزارت خارجہ کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

    وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام مشن اپنی ویب سائٹ پرمعلومات فراہم کریں اور کمیونٹی سے ملکر سیلاب زدگان کی مدد کی بھرپور مہم شروع کی جائے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی اس آفت سے پوری قوم ملکر نمٹےگی، قوم نے2005 اور 2010 کی آفات کا بھی بہادری سے مقابلہ کیا تھا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت پہلی ترجیح ریسکیو اور ریلیف آپریشن ہے، سیلابی پانی اترنے کےبعد عوام کی دوبارہ آبادکاری کے لیےبھرپور مدد کی جائے گی۔