Tag: اوورسیز پاکستانیوں

  • اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے عمران خان  کا بڑا اقدام

    اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے عمران خان کا بڑا اقدام

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلیے درخواست دائر کردی ، درخواست میں وفاقی حکومت کی الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اوورسیز کو ووٹ کی سہولت فراہمی کی درخواست دائر کردی۔

    دائر درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے اور وفاقی حکومت کی الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے، اوورسیز کو دی گئی ووٹ کی سہولت فراہمی کا حکم دیا جائے، حکم دیاجائےکہ آئندہ عام انتخاب میں اوورسیزسہولت سےووٹ ڈال سکیں۔

    درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ، نادرااوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کاربنائے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں قومی اسمبلی نےاوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کےحق سےمحروم کر نےکی منظوری دی تھی ، جس کے بعد اوور سیز پاکستانی بیرون ملک سے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں  کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار  سے متعلق درخواست مسترد

    اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار سے متعلق درخواست مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کیا کورٹ پارلیمنٹ سے اس کے اختیار واپس لے لے؟

    تفصیلات کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے معاملے پر سماعت ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں نے دنیا کے تمام قوانین عدالت کی خواہش پر اکھٹے کیے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا بیرون ملک پاکستانیوں نے ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا۔

    عارف چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں استعمال کیا تھا تو چیف جسٹس نے کہا کیا آپ آئین کا احترام کرتے ہیں، پارلیمان کا بھی احترام ہونا چاہیے۔

    وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 30 سال پہلے یہ سارا عمل شروع ہوا تھا، ہم چاہتے ہیں پراسیس جاری رہے، اسے روک دیا گیا ہے، جس پر چیف جسٹس کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ امریکا کی تمام ریاستوں کے قوانین دیکھ لیں وہ بھی غیر ملکی ووٹرز پر مختلف ہیں۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سن کر ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

    عدالت نے اوورسیز پاکستانیوں کےلیے ووٹنگ کے طریقہ کار پرآئینی ترمیم کےخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ کورٹ پارلیمنٹ سے اس کے اختیار واپس لے لے، پارلیمان کابھی احترام ہونا چاہیے،امیدہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا۔

  • شہباز حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا

    شہباز حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا

    اسلام آباد : شہباز حکومت نےاوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا ، قومی اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کے حق سے محروم کر نے کی منظوری دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نےاوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کےحق سےمحروم کر نےکی منظوری دے دی ، جس کے بعد اوور سیز پاکستانی بیرون ملک سے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے۔

    اوور سیز پاکستانیوں کے لئے الگ نشستیں مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، نشستوں کے تعین کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی طے کرے گی تاہم پاکستان میں موجود اوور سیز پاکستانی ووٹ کاحق استعمال کر سکیں گے۔

    یاد رہے 10 مئی کو قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، قومی اسمبلی میں یہ بل پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم خان کے ذریعے پیش کرایا گیا ، جس کی وفاقی وزیر قانون اور ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے مخالفت نہیں کی تھی۔

  • اوورسیز پاکستانیوں  کا ووٹ کے حق کیخلاف بل پر شدید ردِ عمل

    اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کے حق کیخلاف بل پر شدید ردِ عمل

    مانچسٹر : اوورسیز پاکستانیوں نے شہباز حکومت کی جانب سے ووٹنگ کا حق ختم کرنے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے کہا امپورٹڈ حکومت کو اووسیز کا حق واپس نہیں لینے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے ووٹ کے حق کیخلاف بل پیش کرنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی سازش کو مسترد کرتے ہیں ، 31ارب ڈالرسالانہ زرمبادلہ بھیجنےوالےہم لوگ ہیں۔

    پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو اووسیز کاحق واپس نہیں لینےدیں گے، ہم اس حق کے لیے لڑتے رہیں گے، یہ حق کسی ایک جماعت کیلئے نہیں تھا، دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو دیا گیا تھا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم ہیں مگر دل پاکستانیوں کےساتھ دھڑکتاہے،زرمبادلہ اور جائیدادیں پاکستان میں ہیں ،کرپٹ ٹولے کی طرح ملکی دولت باہر لےکرنہیں گئے، حکومت اوورسیز میں عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔

    گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، قومی اسمبلی میں یہ بل پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم خان کے ذریعے پیش کرایا گیا ، جس کی وفاقی وزیر قانون اور ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے مخالفت نہیں کی۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کے بڑے کنونشن کی تیاری، زلفی بخاری کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے  لندن پہنچ  گئے

    اوورسیز پاکستانیوں کے بڑے کنونشن کی تیاری، زلفی بخاری کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے لندن پہنچ گئے

    لندن : تحریک انصاف نے اوورسیز پاکستانیوں کے بڑے کنونشن کیلئے رابطہ مہم شروع کردی، رہنما زلفی بخاری برطانیہ کے کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے لندن پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ملک میں اوورسیز پاکستانیوں کے پاور شو کی تیاریاں جاری ہے اور مارچ میں اوورسیز کے بڑے کنونشن کیلئے رابطہ مہم شروع کردی ہے۔

    اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری برطانیہ کے کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے لندن پہنچ گئے اور لندن میں ان ڈور جلسہ کیا ، جلسے میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    زلفی بخاری نے لندن میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی تاریخ میں پہلی بار ووٹنگ کا حق ملا اور تحریک انصاف نے اپنے منشور میں لکھا گیا وعدہ پورا کر دیا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوملکی فیصلہ سازی میں شامل کرنے جارہے ہیں، ہراوورسیزپاکستانی ووٹنگ کی رجسٹریشن کےعمل کو یقینی بنائے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب موبائل فون پر  فنگرپرنٹ اور شناختی کارڈ کا حصول ممکن

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب موبائل فون پر فنگرپرنٹ اور شناختی کارڈ کا حصول ممکن

    واشنگٹن: چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانی اب شناختی کارڈ موبائل فون پر حاصل کرسکیں گے جبکہ فنگرپرنٹ بھی موبائل فون پر دیے جاسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے پاکستانی سفارتخانےمیں نادرا کے دفتر کا افتتاح کردیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پراوورسیزکوسہولیات مہیاکی جارہی ہیں، شناختی کارڈ اب موبائل فون پرحاصل کیےجاسکتے ہیں جبکہ فنگرپرنٹ بھی موبائل فون پردیے جاسکیں گے۔

    چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 84لاکھ اوورسیزپاکستانی ووٹ ڈالنےکےاہل ہیں، الیکشن کمیشن کی اجازت سےان کی ووٹنگ سہولت پرکام شروع کریں گے ، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے،لیٹرلکھاگیاہےانہیں حکم نہیں دیا۔

    طارق ملک نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کےکہنےپرانہیں پریزینٹیشن دی گئی،الیکشن کمیشن کوکوئی غلط فہمی ہوئی ہےواپس آکراسے دورکردوں گا۔

    گذشتہ ماہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے، تجدید کروانے کے لیے موبائل ایپ تیار کی تھی ، اس ایپ کی تیاری کے بعد پاکستانی دنیا میں ایس ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا تھا، جس کی بدولت شہری اسمارٹ فون کی مدد سے گھر بیٹھے ہی شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کا  حکومت سے   فائزر ویکسین لگانے کا مطالبہ

    اوورسیز پاکستانیوں کا حکومت سے فائزر ویکسین لگانے کا مطالبہ

    اسلام آباد:اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت سے فائزر ویکسین لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بیرون ملک واپس جانے کیلئے فائزر ویکسین لگوانی لازم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے ایف نائن ماس ویکسینیشن سینٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے میں مختلف شہروں سے آئے اوورسیز پاکستانی شریک ہوئے ، بینرز اور پلے کارڈز تھامے مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

    مظاہرین نے حکومت سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائزر ویکسین لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا وباء کے دوران چھٹیوں پر بیرون ممالک سے پاکستان آئے تھے، بیرون ملک واپس جانے کیلئے فائزر ویکسین لگوانی لازم ہے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ماس ویکسںنیشن سنٹر میں فائزر ویکسین نہیں لگائی جا رہی ، فائزر ویکسین نہ لگوانے پر مطلوبہ ممالک داخلے پر پابندی ہے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فائزر ویکسین کا فوری انتظام کرے۔

    یاد رہے چند روز قبل حکومت نے فائزرکوروناویکسین کے استعمال کی حکمت عملی تبدیل کردی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے والے افراد ، اسٹڈی، ورک ویزہ پر جانے والوں کوفائزر ویکسین نہ لگانےکافیصلہ کیا ہے ، فائزرویکسین صرف حجاج اور دائمی امراض کے شکارافراد کولگائی جائےگی۔

    ذرائع نے کہا تھا کہ فائزرکی دوسری کھیپ ملنےپربیرون ملک جانےوالوں کولگائی جائےگی، ابھی بیرون ملک جانےوالوں کیلئےآسٹرازنیکاویکسین دستیاب ہے، آسٹرازنیکا ویکسین سعودی عرب،یو اے ای سمیت یورپ میں تسلیم شدہ ہے۔

  • انصاف کی فراہمی،  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ

    انصاف کی فراہمی، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ

    لاہور : اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ، گورنر پنجاب نے کہا اوورسیز پاکستانی قوم کا سر مایہ ہیں انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت پر غور کیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور انکے حل کے اقدامات پر بر یفنگ دی۔

    گور نر   پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیسزکے فیصلوں کیلئے وقت کی حد بھی مقرر کی جائے گی، اوورسیز پاکستانی قوم کا سر مایہ ہیں انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے، پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کا کردار قابل تحسین ہے، اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ ظلم اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

    وائس چیئر مین اوورسیز کمیشن نے کہا حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو کسی بھی فورم پر تنہا نہیں چھوڑ ے گی۔

  • ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافہ:  وزیر اعظم  اوورسیز پاکستانیوں کے شکر گزار

    ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافہ: وزیر اعظم اوورسیز پاکستانیوں کے شکر گزار

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے دسمبر میں ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ماشاء اللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا کہ دسمبر میں ریکارڈ ترسیلات زر پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکر گزار  ہوں، دسمبرمیں ریکارڈ2.4بلین ڈالرزکی ترسیلات ہوئیں، یہ پہلی بار ہےکہ 6ماہ میں مسلسل ترسیلات 2بلین ڈالر سے اوپر ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپر6ماہ میں 14.2بلین ڈالرز کی ترسیلات ہوئیں، یہ پچھلے سال کے مقابلے24.9فیصد زیادہ ہیں، ماشاء اللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔

    یاد رہے دسمبر میں وزیر اعظم عمران خان نے مسلسل چھ ماہ تک ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ نومبر میں ترسیلات زر دو ارب 34 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو مسلسل 6 ماہ تک دو ارب ڈالر سے زائد رہیں گیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں ترسیلات زر میں 2اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں اس سال ترسیلات زر 28.4 فیصد بڑھیں۔

  • پاکستانی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی

    پاکستانی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی

    اسلام آباد: اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن میں پاسپورٹ آفس قائم کردیا گیا ، اوورسیزپاکستانی نادراکے علاوہ پاسپورٹ سروس بھی حاصل کر سکیں گے ، زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کواوپی ایف سے بہترسہولتیں میسر ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن میں پاسپورٹ آفس قائم کردیا گیا ، جس کے تحت اوورسیزپاکستانی نادراکے علاوہ پاسپورٹ سروس بھی حاصل کر سکیں گے ، پاسپورٹ آفس کھولنے کا مقصد اوورسیز کو ایک جگہ پرسہولتیں فراہم کرناہے۔

    اوورسیز پاکستانیوں کےخاندان کےافرادبھی اس سہولت سےمستفیدہوسکیں گے، اوورسیزپاکستانیوں کےاہلخانہ کوپاسپورٹ کیلئےآبائی علاقوں کو نہیں جانا پڑتا تھا۔


    معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوورسیزپاکستانی فاؤنڈیشن میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا، اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا اوپی ایف کیساتھ رجسٹرڈ اوورسیز کو ایک چھت کے نیچے سہولتیں ملیں گی، اوورسیز پاکستانیوں کواوپی ایف سے بہترسہولتیں میسر ہوں گی۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سمندرپارپاکستانیوں کومزیدسہولتیں فراہم کریں گے، اوورسیز کے زمین کے تنازعات سب سے بڑا مسئلہ ہیں اس کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں اورجلد کورٹس کا قیام لایا جائے گا ۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کل وزیراعظم نےبھی کہاتھااوورسیزپاکستانیوں سےفراڈکیاجاتاہے، حکومت پاکستان فراڈ سوسائٹیز کے خلاف بڑا کریک ڈاون کرنے والی ہے ، اوورسیزانویسمنٹ کرتے ہیں بعدمیں پتہ چلتاہےفراڈہوگیا، میری وزارت فارن منسٹری کوایک مراسلہ بھی بھیجے گی، اس حوالے سے دو ہفتے میں فارمولہ آجائےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوورسیزکےووٹنگ رائٹس سےمتعلق سمری بھی بھیجی ہے، قوانین بھی بنائے جارہے ہیں این سی سی میں ڈیجٹلائزیشن کا آغاز کیاجارہاہے، سسٹم ڈیجیٹل ہوگیا تو نوے فیصد مسائل حل ہوجائیں گے، چاہتےہیں پاکستانی کہیں بھی ہو اس کے پاس اپنےملک کاپاسپورٹ ہو۔