Tag: اوورسیز پاکستانی خاتون

  • تحریک انصاف کو ڈونیشن دینے والی ایک اور اوورسیز پاکستانی کا الیکشن کمیشن کے نام  پیغام

    تحریک انصاف کو ڈونیشن دینے والی ایک اور اوورسیز پاکستانی کا الیکشن کمیشن کے نام پیغام

    اسلام آباد : تحریک انصاف کو ڈونیشن دینے والی اوورسیز پاکستانی مہوش علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چھوڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستانی نہیں ہوں، الیکشن کمیشن کو ایسے فیصلے دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے.

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو ڈونیشن دینے والی اوورسیز پاکستانی مہوش علی نے الیکشن کمیشن کے نام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو چھوڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستانی نہیں ہوں، پندرہ سال سے کینیڈا میں ہوں۔

    مہوش علی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ایسے فیصلے دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاتون کی ویڈیو شیئر کردی اور لکھا اس والی ایجنٹ کے پاس تو پاکستانی پاسپورٹ، نادرا کا شناختی کارڈ بھی ہے، اب الیکشن کمیشن کیا کرے گا، کہیں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ واپس تو نہیں لینا؟

  • مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے پلاٹ پر دوبارہ قبضہ، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

    مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے پلاٹ پر دوبارہ قبضہ، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

    مری : وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس کے بعد کمشنر ،ڈی سی راولپنڈی نے مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کو زمین کا قبضہ واپس دلادیا تاہم ضلعی انتظامیہ کےجانے کے بعد پلاٹ پر دوبارہ قبضہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضے کے معاملے کا نوٹس لینے کے بعد کمشنر ،ڈی سی راولپنڈی نے مری میں خاتون کو زمین کا قبضہ واپس دلادیا۔

    ذرائع ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قبضہ میں ملوث راجہ حنیف اور بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے ، پولیس کی مدد سے خاتون کو اراضی کا قبضہ دلایاگیا۔

    اوورسیز پاکستانی خاتون حاجرہ پروین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی مشکور ہوں کہ فریاد سنی ، وزیر اعظم قبضہ گروپ کے خلاف بھرپور ایکشن لیں۔

    دوسری جانب مری میں اوورسیز پاکستانی متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کےافسران کے جانے کے بعددوبارہ قبضہ ہوگیا، راجہ حنیف اور اسکے ساتھیوں نے رشتے داروں پرحملہ کیا۔

    حجرہ پروین نے کہا کہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، ہم زخمی ہیں فوری مدد کی جائے۔

    گذشتہ روز مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا ، جس کے بعد وزیراعظم آفس میں قائم سیٹیزن پورٹل کے زریعے فوری طور پر خاتون سے رابطہ کیا گیا اور وزیراعظم کےنوٹس پرمقامی انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ قبضہ کرنے والےافراد حکومتی شخصیت کے قریبی رشتہ دارہیں جبکہ حکومتی شخصیت نے معاملےسے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔