Tag: اوورسیز پاکستانی

  • پیرس میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب: اوورسیز پاکستانیوں نے  دو لاکھ یورو چندہ دیا

    پیرس میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب: اوورسیز پاکستانیوں نے دو لاکھ یورو چندہ دیا

    پیرس : بھاشا اور ڈیم فنڈ کے لئے اوورسیز پاکستانی بھی دل کھول کر چندہ دینے لگے، پیرس میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دو لاکھ یورو جمع ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں اب تک اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے،۔

    اس کارخیر میں بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانی بھی پیچھے نہیں ہیں، بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لئے بیرون ملک پاکستانی بھی اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔

    پیرس میں پاکستانی فیسٹیول کے دوران فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی جس میں سینیٹر فیصل جاوید اور ابرار الحق نے شرکت کی، اوورسیز پاکستانیوں نے دو لاکھ یورو جمع کرادیے۔

    ایونٹ میں ابرار الحق نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شرکاء کے دل موہ لیے۔ اس سے پہلے برسلز میں بھی پاکستانیوں نے دل کھول کر عطیات دیے تھے۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہم ناممکن کو ممکن کر کے دکھائیں گے، آسٹریا اور دیگر یورپی ممالک میں بھی اوورسیز پاکستانی ڈیم کے لئے چندہ دے رہے ہیں۔

  • بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹرزکے لیے رجسٹریشن کرانے کا آج آخری دن

    بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹرزکے لیے رجسٹریشن کرانے کا آج آخری دن

    اسلام آباد : بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹرز کے لیے رجسٹریشن کرانے کا آج آخری دن ہے، الیکشن کمیشن نے رجسٹریشن کے لیے مقررہ تاریخ میں 17 ستمبر تک توسیع کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرون ممالک پاکستانیوں کی ووٹ رجسٹریشن کا عمل یکم ستمبر سے شروع کیا تھا جس کا آج آخری دن ہے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں تاکہ وہ اگلے ماہ کی 14 تاریخ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

    یاد رہے کہ یکم ستمبر کو الیکشن کمیشن کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل کا کہنا تھا کہ یہ ایک آزمائشی منصوبہ ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی آئندہ ضمنی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے اپنے ووٹ رجسٹر کراسکتے ہیں۔

    ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ سات لاکھ سے زائد بیرون ملک مقیم پاکستانی اس نئے نظام کے ذریعے اپنے ووٹ کا اندراج کراسکیں گے۔

    سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 17 اگست کو سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا تھا، اوورسیز پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ایک سازش لگتی ہے: مولانا فضل الرحمان

    اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ایک سازش لگتی ہے: مولانا فضل الرحمان

    مانسہرہ: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سمندر پار پاکستانیوں‌ کے حق رائے دہی پر شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایک سازش لگتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے کسی لابی کا راستہ تو نہیں کھولا جارہا ہے؟

    مولانا نے کہا کہ ایک شخص حق کی بات کرتا ہے لیکن ہم فرائض کی بات کرتے ہیں، ہم ریاست کو مانتے ہیں اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر سیاست کر رہے ہیں، لیکن ریاست کو چلانے والے ناکام ہوگئے ہیں۔

    انھوں‌ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جماعت نے خیبر پختونخواہ کو تباہ کردیا ہے اور کے پی حکومت پر تین سو ارب روپے کا قرضہ چڑھ گیا ہے۔

    الیکشن وقت پر ہونے کے بارے میں کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں: مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اگلا الیکشن تحریک انصاف کا آخری الیکشن ہوگا، عوام ووٹ کا درست استعمال سمجھیں۔

    انھوں‌ نے کہا کہ ہماری سیاست اور معیشت ستر سال سے ناکام لوگوں کے قبضے میں‌ ہے، عوام کو اپنا ووٹ باطل کے مقابلے میں‌ استعمال کرکے حق کا ساتھ دینا چاہیے۔

     واضح رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو مقامی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کا کرنے کا حق دیا  جائے گا، ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے بہت صبر کرلیا ہے، اب ہم انھیں ووٹ دینے کا حق دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سپریم کورٹ نےاوورسیز پاکستانیوں کے ریلیف سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

    سپریم کورٹ نےاوورسیز پاکستانیوں کے ریلیف سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

    اسلام آباد : اوورسیز پاکستانیوں سے شناختی کارڈ کی اضافی فیس پرازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اوور سیزپاکستانیوں کے ریلیف سے متعلق اسی ہفتے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اجرا کی فیس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وزیرداخلہ احسن اقبال سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس نے احسن اقبال سے اسفسار کیا کہ آپ بڑے غصے میں بیٹھے ہیں، آپ نے حجرہ شاہ مقیم کیس دیکھا؟ سیاسی لوگ کیا کررہے ہیں، انہیں دیکھ کرہمیں شرم آتی ہے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اس مسئلے کو حل کرنا آپ لوگوں کا کام ہے، آپ لوگوں نے اس ملک کو قیادت دینی ہے، وزیرداخلہ احسن اقبال نے جواب دیا کہ ناراض ہوکر ہم نے کہا جانا ہے، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، آپ کی تشویش درست ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ میں بھی آپ کے نوٹس پرایک بات لانا چاہتا ہوں، نارروال میں ایک بوائزاور ایک گرلز کالج منظور کرایا تھا، بوائزکالج بن گیا، گرلزکالج پرہائی کورٹ نے 7 سال سے اسٹے دے رکھا ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے ہائی کورٹ سے فائل طلب کر لی، انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں یہ مسئلہ حل کر دیتے ہیں، آپ عدالتوں کو دشمن سمجھتے ہیں،عدالتیں دشمن نہیں دوست ہیں۔

    وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ میں میں عدالتوں کو دوست ہی سمجھتا ہوں، اس لیے مسئلہ آپ کے نوٹس میں لایا ہوں۔

    چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہمیں یقینی بنانا ہے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے، سمندرپار پاکستانی ملک سے بے حد محبت کرتے ہیں۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اوور سیزپاکستانیوں کو ہرحال میں ریلیف دیا جائے، اوورسیزپاکستانی بے تحاشا زر مبادلہ ملک لے کر آتے ہیں، سپریم کورٹ نےسمندرپارپاکستانیوں کے ریلیف سے متعلق اسی ہفتے رپورٹ طلب کرلی۔

    خیال رہے کہ 19 مارچ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اجرا کی فیس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو طلب کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اوورسیز پاکستانیوں‌ کی بھیجی گئی رقومات میں‌ 33 کروڑ ڈالر کی کمی

    اوورسیز پاکستانیوں‌ کی بھیجی گئی رقومات میں‌ 33 کروڑ ڈالر کی کمی

    اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی گئی رقم میں مزید کمی آگئی،پہلے 9ماہ میں ترسیلات زر میں 33 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

    اطلاعات کے مطابق سعودی عرب، دبئی، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں کی جانب سے وطن بھیجی گئیرقوم میں مزید کمی آگئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر کا حجم 14 ارب5 کروڑ ڈالر رہا جب کہ گزشتہ سال کے دوران اسی مدت میں 14 ارب 38 کروڑ ڈالر کی رقم بھیجی گئی۔


    یہ پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقومات میں‌ کمی


    قبل ازیں اقتصادی ماہرین نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی وضع کی جانے والی سخت پالیسیوں اور تیل کی گرتی ہوئی عالمی قیمت کی وجہ سے مستقبل میں امریکا اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مزید کمی آسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ان ممالک کی کرنسی میں ہی رقم وطن بھیجتے ہیں جیسے خلیجی ممالک کے افراد ریال اور درہم جب کہ امریکا، برطانیہ و یورپ میں مقیم پاکستانی ڈالر، پاؤنڈ اور یورو میں رقم بھیجتے ہیں تاہم تمام رقم کا حساب کتاب ڈالر کے حساب سے کیا جاتا ہے۔

    اسی کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کا زر مبادلہ بھی ڈالر کی شکل میں ہی شمار کیا جاتا ہے اسی اعتبار سے ریمی ٹینسز کو بھی شمار کیا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں سے زائد فیس کی وصولی،چیف جسٹس کا نوٹس

  • اوورسیز پاکستانیوں سے زائد فیس کی وصولی،چیف جسٹس کا نوٹس

    اوورسیز پاکستانیوں سے زائد فیس کی وصولی،چیف جسٹس کا نوٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اوور سیز پاکستانیوں سے شناختی کارڈ (پی او سی) کی مد میں زائد فیس کی وصولی کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس میاں نثار نے نادرا کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پی او سی (پاکستان اوریجن کارڈ )جاری کرنے کی مد میں زائد فیس کی وصولی کا نو ٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    مذکورہ نوٹس انہوں نے بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی کی آئینی درخواست پر لیا ہے۔

    ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی نے درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جاری کیا جانے والے پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کی فیس پہلے سو ڈالر مقرر  تھی۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بعد ازاں اس فیس کو بڑھا کر 150 ڈالر اور اب 22 ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ شناختی کارڈ منسوخی کے بھی 31 ہزار روپے لیے جا رہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے چیئرمین نادرا سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔