Tag: اوورسیز کی خبریں

  • زلفی بخاری کی برطانیہ میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم

    زلفی بخاری کی برطانیہ میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے برطانیہ میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے سلسلے میں زلفی بخاری نے برطانیہ میں مہم کا آغاز کر دیا، اس سلسلے میں بریڈ فورڈ میں وارثی فاؤنڈیشن کی طرف سے فنڈ ریزنگ تقریب منعقد کی گئی۔

    [bs-quote quote=”پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ مہم میں برطانوی پاکستانیوں کو اہم کردار ادا کرنا پڑے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”زلفی بخاری” author_job=”معاون خصوصی برائے وزیر اعظم”][/bs-quote]

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، پی ٹی آئی حکومت پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

    وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ مہم میں برطانوی پاکستانیوں کو اہم کردار ادا کرنا پڑے گا، وزیرِ اعظم نے دنیا میں پاکستانی کمیونٹی کو متحرک کرنے کا کہا ہے۔

    زلفی بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ اہم ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی مدد سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  یقین دلاتا ہوں، پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہوگی: عمران خان

    خیال رہے کہ ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ کی صورت میں جاری ہونے والے بانڈز کے ذریعے سمندر پار رہنے والے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں گے، بانڈز کی مدت تین اور پانچ سال ہوگی، تین سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ دو پانچ فی صد جب کہ پانچ سالہ بانڈز پر شرح منافع چھ اعشاریہ سات پانچ فی صد ہوگی۔

  • وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کا دوسرا اجلاس: زلفی بخاری کو شاباش مل گئی

    وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کا دوسرا اجلاس: زلفی بخاری کو شاباش مل گئی

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کابینہ کا دوسرا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، پہلے اجلاس کی طرح دوسرے میں بھی وزرا کی کارکردگی تسلی بخش قرار دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کے دوسرے خصوصی اجلاس میں بھی عمران خان نے پی ٹی آئی وزرا کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

    [bs-quote quote=”اوورسیز پاکستانیوں کے لیے شکایات سیل، ٹیلنٹ بینک اور کالنگ پاکستان سروس شروع کی گئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”زلفی بخاری”][/bs-quote]

    اجلاس میں زلفی بخاری کو شاباش مل گئی، معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے وزیرِ اعظم کو 100 روزہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پہلی مرتبہ لا تعداد سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جب کہ شناختی کارڈ نائیکوپ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

    معاونِ خصوصی نے بریفنگ میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے شکایات سیل، ٹیلنٹ بینک اور کالنگ پاکستان سروس شروع کی گئی۔

    زلفی بخاری نے مستقبل کے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ بیرون ملک غریب مزدوروں کے لیے ملازمتوں کے مواقع بڑھائے جائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  7 ماہ میں کئی بار مایوس ہوا مگر عمران خان نے حوصلہ دیا، زلفی بخاری


    وزیرِ اعظم عمران خان نے اوورسیز کے لیے مثبت اقدامات پر زلفی بخاری کو شاباش دی۔ انھوں نے ہدایت کی زرِ مبادلہ ذخائر بڑھانے کے لیے کوششیں شروع کی جائیں۔

    خیال رہے کہ دو دن قبل زلفی بخاری نے کہا تھا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے پر 7 ماہ میں کئی بار مایوس ہوا مگر عمران خان نے حوصلہ دیا۔