Tag: اووسیز پاکستانی

  • اووسیز پاکستانی ووٹ کے حق سے محروم:  پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان

    اووسیز پاکستانی ووٹ کے حق سے محروم: پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان

    اسلام آباد : تحریکِ انصاف نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے خاتمے اور اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے بل  کوعدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر بابراعوان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شہباز حکومت کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے خاتمے کے بل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جب تک امپورٹڈ حکومت نہیں جاتی اسمبلی کی طرف نہیں دیکھیں گے، آج انھوں نے اسمبلی میں منہ کالا کرنے کی کوشش کی ہے۔

    بابراعوان نے آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال کے خاتمے کے بل کس مسترد کرتے ہوئے کہا یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے، بل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو حق دیا جائے ، ہم نے عملدرآمد کیلئے لکھا بھی تھا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا معاملہ عدالت میں لے جائیں گے۔

    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی 60 فیصد کابینہ ضمانتوں پر ہے، کچھ ضمانتیں عدالتوں اور کچھ وہاں جہاں سے امپورٹڈ مال آیا ہے۔

    اوورسیز کو ووٹ کے حق سے محروم کئے جانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکرپہلا کام یہی ہوگا کہ اوورسیز کا حق دوبارہ بحال کریں، اوورسیز پاکستانیوں نے معیشت کی بہتری کیلئےترسیلات بھیجیں، روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس سے 5ارب سےزائد رقم پاکستان آئی۔

  • سعودی عرب اور یو اے ای میں پاکستانیوں کو مشکلات، قومی اسمبلی نے رپورٹ مانگ لی

    سعودی عرب اور یو اے ای میں پاکستانیوں کو مشکلات، قومی اسمبلی نے رپورٹ مانگ لی

    اسلام آباد: ارکان اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کردیا، سعودی عرب اور یو اے ای میں پاکستانیوں کو اقامہ اور تنخواہ نہ ملنے کے معاملے پر اسپیکر نے متعلقہ وزارت سے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں ارکان اسمبلی نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر بات کی۔

    وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں پاکستانیوں کے پاس اقامہ نہیں ہے، 6ماہ سے نہ پاکستانیوں کو اقامہ دیا جارہا ہے اور نہ ہی تنخواہ دی جارہی ہے۔

    مسلم لیگ کے رہنما و وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    رکن اسمبلی شیر اکبر نے کہا کہ پاکستان کو زرمبادلہ بھیجنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک ناقابل برداشت ہے، کتنے پاکستانیوں کے اقامےختم ہیں بتایا جائے۔

    انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل نہ ہوئے تو قائمہ کمیٹی اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دوں گا۔

    بعدازاں اس معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزارت اوورسیز سے اس ضمن میں تفصیلات طلب کرلیں۔