Tag: اوول ٹیسٹ

  • اوول ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں‌سے شکست دیدی

    اوول ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں‌سے شکست دیدی

    ایجیسٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم نے جشن آزادی پر قوم کو جیت کا تحفہ دے دیتے ہوئے اوول میں انگلینڈ کو دس وکٹوں‌سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز برابر کردی، وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو فتح کی مبارک باد دیتے ہوئے اسے قوم کو تحفہ قرار دیا جبکہ عمران خان، شہریار خان اور دیگر نے بھی مبارک باد پیش کی ہے..


    Pakistan conquer England on their Independence Day by arynews

    پاکستانی شاہینوں نے مانچسٹر اور برمنگھم کی شکست کا بدلہ اوول میں لے لیا،انگلش کھلاڑیوں نے چوتھے دن ہی ہتھیار ڈال دیئے،جشن آزادی پر اوول کا میدان پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھا۔ قومی ٹیم نے پاکستان کی آزادی کا جشن انگلستان کی سرزمین پر سبز ہلالی پرچم بلند کرکے دوبالا کردیا۔

    cricket1

    وننگ شاٹ نائب کپتان اظہر علی کے حصے میں‌ آیا جس میں انہوں‌ نے چھکا مار کر قوم کو کامیابی دلائی جبکہ مین آف دی میچ یونس‌ خان کو قرار دیا گیا۔

    249811

    یاسر شاہ نے ایک بار پھر لنکا ڈھادی،اوول کی وکٹ پر انگش بیٹسمینوں کو پھرگھمادیا،انگلینڈ اننگز کی شکست سے تو بچ گیا لیکن اوول میں انگلینڈ ہار کی روایت نہ بدل سکا۔میچ میں‌ یونس خان کی ڈبل سنچری نے پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھی اور مردان کے پٹھان نے انگلش بولرز کو تھکادیا بعدازاں انگلینڈ کے تابوت میں آخری کیل بولرز نے ٹھوکی اور انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا۔

    cricket2

    آج کے میچ میں‌چوتھے روز پاکستانی بولرز کی تباہ کُن باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کی ٹیم 253 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے محض 40 رنز کا ہدف دیا تھا جسے شاہینوں‌نے بآسانی حاصل کرلیا.

    پاکستان کی جانب سے لیگ اسپینر یاسر شاہ نے 5 کھلاڑیوں جبکہ وہاب ریاض نے 2 ، سہیل خان اور افتخار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی تاہم میچ کے آخری حصے میں ڈینجر زون میں بھاگنے کی وجہ سے وہاب ریاض پر مزید باؤلنگ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ اپنی جادوئی باؤلنگ کے باعث سریز میں دوسری بار 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

    249933
    اظہر علی نے وننگ چھکا لگایا تو شائقین میں جوش بڑھ آیا، ٹیم کی اہم کامیابی پر میدان کے باہر ٹیم کے پرستار خوشی سے جھوم اٹھے، انگلینڈ میں انگلینڈ کی ہار پر پاکستانی سپورٹرز نے ٹیم کو خوب داد دی۔

    Cp1I8nEWYAEmtB3

    Cp1I6c2XEAA06Ic

    Cp1PqIBWIAAIIyk

    پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیم کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونس خان نے گیم چینجر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کیا، یونس خان چیمپیئن ہیں بہترین کھیل پیش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کھیل کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا کھلاڑی کو فٹ ہونا چاہیئے، ایک سوال کے جواب میں کپتان کا کہنا تھا کہ دو میچ ہارنے کے بعد سنبھلنا بہت مشکل تھا، لیکن آخری ٹیسٹ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہت اچھی رہی، یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے بہت عمدہ باؤلنگ کی۔

    Cp1ReGAWgAAnmhb

    مصباح الحق نے کہا کہ شائقین پچھلی شکست سے بہت مایوس تھے لیکن ان کو ٹیم پر بھروسہ بھی تھا۔

    علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے شہر یار خان کی جانب سے کپتان مصباح الحق ، ہیڈکوچ میکی آرتھر، مینجرانتخاب عالم سمیت ساری ٹیم کو چوتھا ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا ہے ۔

    جیت قوم کیلئے تحفہ ہے ، جشن آزادی کی خوشی دوبالا ہوگئی، وزیراعظم
    وزیر اعظم نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو فتح کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی پر کامیابی قومی کو تحفہ ہے،کھلاڑی، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کامیابی کے مستحق ہیں، جیت نے جشن آزادی کی خوشیوں‌کو دوبالا کردیا

    جیت قوم کے لیے شاندار تحفہ ہے، عمران خان کی مبارک باد

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی کرکٹ ٹیم اور قوم کو اوول ٹیسٹ میں‌ فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیت قوم کے لیے ایک شاندار تحفہ ہے

  • اوول ٹیسٹ : تیسرا روز، پاکستان کے پانچ سو بیالیس رنز، انگلینڈ کو مشکلات

    اوول ٹیسٹ : تیسرا روز، پاکستان کے پانچ سو بیالیس رنز، انگلینڈ کو مشکلات

    اوول : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید ایک سو چھبیس رنزدرکار ہیں۔ پاکستان کے پاس سیریز برابر کرنے کا سنہری موقع ہاتھ آگیا۔

    post-1

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں کے بعد اب باؤلر بھی انگلش بلے بازوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے ہیں۔ اس میچ میں شکست انگلینڈ کا دروازاہ کھٹکھٹانے لگی۔

    پاکستان نے پہلی اننگ میں 214 رنز کی بڑی لیڈ حاصل کی ۔ جواب میں انگلینڈ نےتیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پرچار وکٹوں پر 88رنز بنا لئے ہیں۔

    post-2

    انگلینڈ کو اننگ کی شکست سے بچنے کیلئے اب بھی مزید 126 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ شاہین اوول ٹیسٹ جیت کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دینے کےقریب ہیں۔

    تیسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز تین سو چالیس رنزچھ کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو سرفراز احمد چوالیس رنزپر ہمت ہارگئے۔ یونس خان کابلا رنزاگلتا رہا۔ پہلے ایک پچاس رنزمکمل کیے۔ معین علی کو شاندارچھکا لگا کرکیرئیر کی چھٹی ڈبل سنچری بنائی۔

    post-3

     

    پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں پانچ سو بیالیس رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ یونس خان دو سو اٹھارہ اوراسد شفیق ایک سو نو رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ دوسو چودہ رنزخسارے میں جانے کے بعد انگلش بیٹنگ لائن دباؤ میں تھی۔

    ایلسٹر کک اورایلکس ہیلز کی محتاط بیٹنگ نے پاکستان کو پہلی وکٹ دلوائی۔ بلےباز وکٹ پر جمنے ہی والے تھے کہ یاسرشاہ کی گھومتی گیندوں نےپہلے ہیلز اورپھر جیمز ونس کو پویلین بھیج دیا۔

    post-4

     

    ڈینجرمین جو روٹ کو انتالیس پرآؤٹ کر کے جیت کی راہ میں حائل آخری رکارٹ بھی دور کی۔ پاکستان کوتاریخی فتح کیلئے چھ وکٹیں درکار ہے۔

     

  • اوول ٹیسٹ: یونس خان نے  کیریئر کی شاندار ڈبل سنچری بنا ڈالی

    اوول ٹیسٹ: یونس خان نے کیریئر کی شاندار ڈبل سنچری بنا ڈالی

    اوول : پاکستانی ٹیم کے بہترین بیٹسمین یونس خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوول ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکورکر ڈالی۔

    Younis Khan scores first double century against… by arynews

    تفصیلات کے مطابق اوول ٹیسٹ میں پاکستان کے مرد بحران یونس خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یونس خان نے 280 گیندوں پر 200 رنز بنا کر ناقدین کے منہ بند کر دیئے۔

    khan-post-1

    انہوں نے اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز چھکا مار کر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ اپنے کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری بنا کر یونس خان دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں جاوید میانداد، سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ ، وریندر سہواگ اور مارون اتاپاتو کے برابر آگئے ہیں، ان تما م کھلاڑیوں نے چھ چھ ٹیسٹ سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔

    khan-post-2

     

    یونس خان کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان اس میچ میں انتہائی مضبوط پوزیشن میں آگیا ہے۔ واضح رہے کہ یونس خان اس سیریز میں مکمل ناکام ہوگئے تھے جس پر ان کیخلاف شدید تنقید کی جا رہی تھی لیکن اوول میں انہوں نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کا شاندار تحفہ دے کر تمام شکوے دور کر دیئے۔

     

  • اوول ٹیسٹ: دوسرا روز، پاکستان کے چھ وکٹوں پر340 رنز

    اوول ٹیسٹ: دوسرا روز، پاکستان کے چھ وکٹوں پر340 رنز

    اوول : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری اوول ٹیسٹ کا دوسرا روز پاکستان کےنام رہا، چوتھے ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے انگلینڈ کی برتری ختم کردی۔

    پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو چالیس رنز بنا لیے، یونس خان اورسرفرازاحمد وکٹ پر ناٹ آؤٹ موجود ہیں۔

    MATCH POST 1

    تفصیلات کے مطابق اوول ٹیسٹ میں شاہینوں نے شاندار کم بیک کیا۔ پاکستان کی نہ چلنے والی بیٹنگ چل گئی۔ دوسرے روز وائٹ واچ مین یاسرشاہ اوراظہرعلی نے کھیل کا آغاز کیا تو پراعتماد بیٹنگ کی۔

    یاسرشاہ چھبیس رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ اظہرعلی ایک رن کی کمی سے نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ ایک سو ستائیس رنز پر پاکستان کی تین وکٹیں گرچکی تھیں، آؤٹ آف فارم یونس خان اوراسد شفیق وکٹ پر آئے اورڈٹ گئے۔

    MATCH POST 2

    اسد شفیق اوریونس خان نے بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ ایک سو پچاس رنزکی شراکت جوڑ کرمیچ پر اپنی گرفت مضبوط کی۔ پہلےاسد شفیق نے کیرئیر کی نویں سنچری بنائی۔ پھریونس خان نےقسم توڑ دی اورسنچری بنا ڈالی۔

    اسد شفیق ایک سو نو رنزبنا کراسٹیون فن کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔ کرس ووکس نے ایک اوورمیں پہلے مصباح اور پھر افتخاراحمد کو آؤٹ کیا۔

    دوسرے دن کے کھیل کےاختتام پر پاکستان نے چھ وکٹ پرتین سو چالیس رنز بنا لئے ۔ پاکستان کو انگلینڈ پربارہ رنزکی برتری حاصل ہے، یونس خان ایک سو ایک اور سرفراز سترہ رنزپرناٹ آؤٹ ہیں۔

     

  • اوول ٹیسٹ،سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اور فاتحہ خوانی

    اوول ٹیسٹ،سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اور فاتحہ خوانی

    اوول : سانحہ کوئٹہ کے لواحقین سے یک جہتی کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم آج بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرمیدان میں اتری۔

    تفصیلات کے مطابق اوول ٹیسٹ کے آغاز سے قبل سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جب کہ پاکستانی ٹیم نے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

    اس موقع پر پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں گراؤنڈ میں کھڑی تھیں جبکہ اسٹیڈیم میں موجود تماشائی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے،پاکستان کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں۔

    یہ خبر پڑھیں : کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکا، 70افراد جاں بحق، 112 زخمی

    یاد رہے دو روز قبل سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکے کے نتجیے میں 75 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جب 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے،دھماکہ اس وقت ہوا جب بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدرکی لاش اسپتال لائی گئی تھی اور وکلاء ان کی میت گھر لے جانے کے لیے اکھٹے ہوئے تھے کہ خودکش دھماکہ کر دیا گیا۔

    یہ خبر بھی پڑھیں : اوول ٹیسٹ،انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    واضح رہے آج پاکستان کرکٹ ٹیم  اپنے دورہ برطانیہ میں اپنا چوتھا ٹیسٹ انگلینڈ کے خلاف اوول میں کھیل رہی ہے،چار ٹیست میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو برتری حاصل ہے پاکستانی ٹیم یہ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

  • اوول ٹیسٹ: بھارتی ٹیم پہلی اننگزمیں صرف ایک سو اڑتالیس رنز بنا سکی

    اوول ٹیسٹ: بھارتی ٹیم پہلی اننگزمیں صرف ایک سو اڑتالیس رنز بنا سکی

    اوول ٹیسٹ کا ابتدائی روز اانگلش ٹیم کے نام رہا۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگزمیں صرف ایک سو اڑتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ آج باسٹھ رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز دوبارہ شروع کرے گرے گا۔اوول میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

    بھارتی ٹیم کھیل کے ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی۔ مہمان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ کپتان دھونی کے علاوہ کوئی بیٹسمین بھی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔

    بھارت کے سات کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو اڑتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے باسٹھ رنزبنالئے ہیں۔