Tag: اوپن مارکیٹ

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کیا رہی؟ اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹ

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کیا رہی؟ اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹ

    کراچی : ملک میں معاشی استحکام کیلئے کیے جانے والے حالیہ حکومتی اقدامات کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر12پیسے مہنگا ہوکر278.33روپے پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر6پیسے کمی کے بعد279.49روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں یورو85پیسے مہنگا ہوکر301.33روپے کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں رواں ہفتے برطانوی پاؤنڈ1.40روپے بڑھ کر354.36روپے جبکہ ایک ہفتے میں یو اے ای درہم7پیسےبڑھ کر75.98روپے کا ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں سعودی ریال9پیسے بڑھ کر74.20 روپے کا ہوگیا، بیرونی قرض کی مد میں 6کروڑ30لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر9.15ارب ڈالر سے9.09 ارب ڈالر پر آگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں 20.70کروڑ ڈالرکی کمی ہوئی۔

    مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر5.42ارب ڈالر سے کم ہوکر5.22ارب ڈالر اور ملکی مجموعی ذخائر27کروڑ ڈالر کمی سے14.31ارب ڈالر رہ گئے۔

  • پاکستان میں امریکی ڈالر  6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا

    پاکستان میں امریکی ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا

    کراچی : پاکستان میں ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 50 اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 50 پیسے سستا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہے ، جس کے باعث ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔

    ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا اور ڈالر 5 روپے 50 پیسے کمی سے 282 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ، گزشتہ ہفتے ڈالر 287 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 288 روپے سے کم ہوا اور 281 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں یورو کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی اور یورو 306 روپے سے کم ہوکر 298 روپے کا ہوگیا جبکہ اسی عرصے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 5 روپے کمی ہوئی ، برطانوی پاؤنڈ 353 روپے سے کم ہوکر 348 روپے میں فروخت ہوا۔

    ایک ہفتے میں سعودی ریال میں ایک روپے کمی کے بعد 76 روپے 20 پیسے سے کم ہوکر 75 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ امارتی درہم 2 روپے 60 پیسے سستا ہوکر 79 روپے 80 پیسے سے کم ہوا اور 77 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    کراچی: فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایکسچینج کمپنیز کے باہر سادہ لباس اہلکار تعینات کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کی وجہ سے ڈالر کے ریٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ملک بھر میں ایکسچینج کمپنیز کے اندر قانون نافذ کرنیوالے اہلکارسادہ لباس میں تعینات کردیئے گئے۔

    ملک بوستان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سے خود درخواست کی ایکسچینج کمپنیز کے باہر سادہ لباس اہلکارتعینات کریں، ممبرز نے شکایات کی تھی بلیک مافیا ایجنٹ لوگوں کو پریشان کرتے ہیں اور بلیک مافیا ایکسچینج کمپنیز میں ڈالر خرید و فروخت کرنےآنیوالوں کو باہر سے پکڑ لیتے ہیں۔

    ،فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کےصدر نے بتایا کہ تعیناتی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے، آج مارکیٹ میں ڈالر وافر مقدار میں موجود ہے ، آج مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے زیادہ اور خریدنے والے کم ہیں، کریک ڈاؤن کی وجہ سے بلیک مافیا کے ایجنٹ روپوش ہوچکےہیں۔

    ملک بوستان نے دعویٰ کیا کہ کریک ڈاؤن جاری رہا تواوپن مارکیٹ میں ریٹ تیزی سے نیچے آئے گا۔

    ایکسچینج کمپنیزکے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ کاسادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس حوالے اسٹیٹ بینک کو تحریری شکایت درج کردی ہے ، کسی قانون کے تحت اہلکار ایکسچینج کمپنیز کے اندر نہیں بیٹھ سکتے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ پر بھی ایسوی ایشن دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے کم ہوا ہے ،ظفر پراچہ

  • امریکی ڈالر کی اونچی چھلانگ ، 314 روپے میں بھی دستیاب نہیں

    امریکی ڈالر کی اونچی چھلانگ ، 314 روپے میں بھی دستیاب نہیں

    کراچی : امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ذرائع نے بتایا کہ مارکیٹ میں ڈالر314 روپے میں بھی دستیاب نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر کو مسلسل کمی کا سامنا ہے، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے سینتالیس پیسے مہنگا ہو کر 298 روپے ساٹھ پیسے پر پہنچ گیا۔

    بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر دوسو ننانوے روپے دس پیسے پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہو کر 312 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فری مارکیٹ میں ڈالر 314 روپے میں بھی دستیاب نہیں ہے، جس کے پاس ڈالر ہے وہ بیچ نہیں رہا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی سپلائی میں کمی اور طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ ایکسپورٹرز نے بھی ڈالر باہر روک رہے ہیں جس کی وجہ سے سپلائی میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

  • اوپن مارکیٹ میں ایکسچینج کمپنیوں کی من مانی، 3 دن میں ڈالر 5 روپے سے زائد مہنگا

    اوپن مارکیٹ میں ایکسچینج کمپنیوں کی من مانی، 3 دن میں ڈالر 5 روپے سے زائد مہنگا

    کراچی : اوپن مارکیٹ میں ایکسچینج کمپنیوں نے آئی ایم ایف اور اسٹیٹ بینک کی ہدایت کو نظر انداز کردیا، تین دنوں میں ڈالر5 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایکس چینج کمپنیوں کی من مانی جاری ہے، تین دنوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرپانچ روپے سے زائد مہنگا ہوگیا۔

    آئی ایم ایف کے بعد گورنراسٹیٹ بینک نے بھی ایکس چینج کمپنیوں کوانٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں فرق ایک اعشاریہ دو پانچ فیصد رکھنے کی ہدایت کی تھی جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا فرق نو روپےسے زائد ہوگیا ہے، جس پراسٹیٹ بینک خاموش ہے۔

    گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالرمیں صرف چھیالیس پیسے کا اضافہ ہوا تھا مگراوپن مارکیٹ میں تین روپےکا اضافہ کردیا گیا۔

    آج بھی انٹربینک میں اب تک ڈالرسینتالیس پیسےمہنگا ہوکر دوسو ستاسی روپے نوے پیسے پرجا پہنچا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر دوسوچھیانوے روپے کا کر دیا گیا ہے۔

    منی چینجرز گرے مارکیٹ میں ڈالر تین سو ایک روپے سے بھی اوپر فروخت کر رہے ہیں۔

  • گندم کی قیمت میں بڑا اضافہ

    گندم کی قیمت میں بڑا اضافہ

    لاہور: پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں50  روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  پنجاب میں گندم کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد صوبے کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 4800 روپے سے تجاوز کر گئی۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق پنجاب میں گندم کی قیمت میں 50 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے سے تجاوز کرگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گوداموں سے گندم کی ریلیز پر تاحال پابندی عائد ہے، دکاندار  20 کلو آٹے کا تھیلا 2930 روپے کا فروخت کررہے ہیں جبکہ  10 کلو آٹے کا تھیلا 1470 روپے کا فروخت ہونے لگا ہے۔

    پنجاب کے سیکریٹری خوراک کا کہنا ہے کہ گندم مافیا کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز ان کیخلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر بے قابو

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر بے قابو

    انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی سامنے آئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بے قابو ہوکر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں مسلسل اضافے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 35 پیسے پر بند ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 285 روپے 35 پیسے کا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر آج 7 پیسے کم ہوا ہے۔

    انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا، علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپیہ بڑھ کر 312 روپے کا ہوگیا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 188 پوائنٹس کے اضافے سے41 ہزار 528 پر آ گیا۔گزشتہ روز100 انڈیکس 41 ہزار 340 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، امریکی ڈالر 306 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

    آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، امریکی ڈالر 306 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

    کراچی : امریکی ڈالر 306 روپے کی ریکارڈ سطح سے بھی تجاوز کرگیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے امریکی ڈالر ایک بار پھر بے قابو ہو چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپے 03 پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے 86 پیسے پر آگیا جبکہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر دو سو اٹھاسی روپے تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر پانچ روپے مہنگا ہو کر پہلی بار تین سو چھ روپے سے بھی زیادہ کا فروخت ہو رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے نویں جائزہ رپورٹ میں تاخیر کی وجہ سے امریکی ڈالر انٹر بینک میں ایک بار پھر بے قابو ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر دستیاب ہی نہیں اور ڈیلرز من مانے ریٹ پر ڈالر فروخت کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے مہنگا ہوکر 328روپے کا اور برطانوی پاؤنڈ 5 روپے مہنگا ہوکر 379 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

    اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 1.10روپے مہنگا ہوکر 83.80 روپے کی بلند سطح پرآگیا۔

  • اسٹیٹ بینک کے دباؤ پر ڈالر کا ریٹ کم ، اوپن مارکیٹ میں  243 روپے کا ہوگیا

    اسٹیٹ بینک کے دباؤ پر ڈالر کا ریٹ کم ، اوپن مارکیٹ میں 243 روپے کا ہوگیا

    کراچی : اسٹیٹ بینک کے دباؤ پر ڈالر کے ریٹ میں کمی دیکھی گئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 243 روپے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایکسچینج کمپنیز نے اسٹیٹ بینک کے دباؤ کی وجہ سے اوپن مارکیٹ ڈالر کا ریٹ واپس تبدیل کردیا۔

    ایکس چینج کمپنیز نے ڈالر کا ریٹ 234 روپے 50 پیسے پر بند کیا ، آج اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر دو روپے پچیس پیسے مہنگا ہوا۔

    اوپن کرنسی میں ڈالر 240 روپے 60 پیسے میں خریدا گیا جبکہ 243 روپے پچاس پیسے تک میں فروخت کیا گیا۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر پر کیپ ہٹانے کے بعد پہلا ریٹ دو سو باون روپے پچاس پیسے پر کھلا تھا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر اننچاس پیسے مہنگا ہو کر 230 روپے نواسی پیسے پر بند ہوا جبکہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر دو سو اکتیس روپے بیس پیسے تک میں فروخت کیا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے گرے مارکیٹ کو ختم کرنے کیلئے آج سے ڈالر کیپ ہٹانے کا اعلان کیا تھا، جس کی وجہ سے ڈالر بارہ روپے مہنگا ہو گیا۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 سے 10 روپے مہنگا، اسٹیٹ بینک خاموش

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 سے 10 روپے مہنگا، اسٹیٹ بینک خاموش

    کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر آٹھ سے دس روپے مہنگا فروخت ہونے لگا ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو بینکنگ چینلز کو بڑا نقصان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آٹھ سے دس روپے مہنگا ہونے پر اسٹیٹ بینک خاموش ہے، فری مارکیٹ میں ڈالر227 روپے سے 229 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو بینکنگ چینلز کو بڑا نقصان ہو سکتا ہے، غیر ممالک سے لوگ بینکنگ چینلز سے ڈالر بھیجنے کے بجائے ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے پیسے بھجنا شروع کر دینگے۔

    فاریکس ڈیلز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر انسٹھ پیسے مہنگا ہو کر 219 روپے ستاون پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    خیال رہے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو قرض ملنے کے باوجود روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک ہفتے بعد دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ 31 اگست کو آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرض کی قسط موصول ہوئی تھی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف 1.16 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔