Tag: اوچ شریف

  • پی پی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی سید علی حسن گیلانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    پی پی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی سید علی حسن گیلانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    بہاولپور: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی سید علی حسن گیلانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں نبی پور کے قریب ٹریفک حادثے میں سابق رکن قومی اسمبلی 52 سالہ مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    حادثہ سڑک پر کھڑے منی ٹرک کو تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے پیش آیا، پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جرنل سیکریٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی ساتھیوں کے ہمراہ احمد پور شرقیہ سے اوچ شریف آ رہے تھے۔

    کار میں سوار 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دوسرے جاں بحق شخص کی شناخت 57 سالہ محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمیوں میں 30 سالہ سلطان، 45 سالہ حنیف اور 55 سالہ جند وڈا شامل ہیں۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے مخدوم سید علی حسن گیلانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2 بار ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ مرحوم فروری 2024 کے انتخابات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے کے امیدوار تھے، جب کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی رشتے دار بھی تھے۔

  • اوچ شریف: تیز رفتار مسافر بس اُلٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

    اوچ شریف: تیز رفتار مسافر بس اُلٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

    اوچ شریف: موٹر وے ایم 5 جھانگڑہ انٹر چینج کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث مسافر بس اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے صادق آبادجارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

    اس سے قبل بلوچستان سے پنجاب جانیوالی قومی شاہراہ پر مسافر بسیں الٹنے کے دو واقعات میں انتیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    کوئٹہ سے ژوب جانیوالی کوچ قومی شاہراہ پر ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں مزداٹرک کو بچاتے ہوئے کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں پندرہ مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

    مذکورہ حادثہ کے ڈیڑھ گھنٹے بعد اسی شاہراہ پر ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں ایک اور مسافر بس الٹ گئی تھی۔

    مرغی کے گوشت کی قیمت میں غیرقانونی اضافہ، کمشنر کراچی کا اہم اقدام

    زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مسلم باغ لے جایا گیا جہاں سے سات شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

  • اوچ شریف: بچے کی پیدائش کی خوشی میں فائرنگ، 2 بچے شدید زخمی، ملزمان گرفتار

    اوچ شریف: بچے کی پیدائش کی خوشی میں فائرنگ، 2 بچے شدید زخمی، ملزمان گرفتار

    اوچ شریف: جنوبی پنجاب کے شہر اوچ شریف میں بچے کی پیدائش کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے 2 بچے زخمی ہو گئے، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے محلہ بخاری میں بچے کی پیدائش کی خوشی میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے شدید زخمی ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کی حالت تشویش ناک ہے جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کی خوشی میں فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دو افراد ہلاک دو زخمی، دولہا فرار

    یاد رہے کہ 13 اپریل کو شیخوپورہ میں مہندی کی تقریب میں بھی ہوائی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد دولہا اور اس کے دوست موقع سے فرار ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والے افراد دولہا کے عزیز و اقارب تھے، اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ فائرنگ شراب کے نشے میں دھت دولہا کے دوستوں کی جانب سے گئی۔

  • اوچ شریف: پولیس مقابلہ، کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد ہلاک

    اوچ شریف: پولیس مقابلہ، کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد ہلاک

    اوچ شریف: پولیس مقابلہ کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے  تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

    اوچ شریف میں مارے جانے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، تینوں دہشت گرد پولیس اہلکار کے قتل میں مطلوب تھے،  تینوں دہشت گردوں کو گزشتہ روز ان کے ساتھیوں نے پولیس تھانہ نوشہرہ جدید کی حراست سے چھڑا لیا تھا، جس پر سرکل بھر کی پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے ملزمان کا تعاقب کیا گیا تو اوچ شریف کے علاقہ بکھری کے قریب پولیس مقابلہ ہوا۔

    دونوں اطراف سے کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جار ی رہا، جس کے نتیجہ میں تینوں دہشت گرد قاری نذیر ،احسان اللہ فہد اور غلام حسن ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    مذکورہ دہشت گردوں نے تین ماہ قبل نمازِ تراویح کی ڈیوٹی کے دوران دو پولیس اہلکاروں ہیبت خان اور عبد الستار کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

  • اوچ شریف:مسافر کوچ الٹنے سے 8افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

    اوچ شریف:مسافر کوچ الٹنے سے 8افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

    اُوچ شریف: کراچی سے راولپنڈی جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثہ میں دوخواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق اورچالیس کے قریب زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق بس کراچی سے راولپنڈی کے سفر پر رواں دواں تھی کہ اوُچ شریف کے قریب بھلیکے والا پل کے مقام پر تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے الٹ کر پل سے نیچے جا گری، جس کےنتیجے میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ چالیس زخمی ہوئے۔

    جنہیں پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے، زخمیوں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کی وجہ سے بس میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے۔