Tag: اوڈیسا

  • یوکرینی بندرگاہ پر روسی میزائل روکنے کی ویڈیو

    یوکرینی بندرگاہ پر روسی میزائل روکنے کی ویڈیو

    کیف: یوکرینی بندرگاہ اوڈیسا پر گزشتہ روز روس نے میزائل داغے تھے، جن میں سے دو میزائل فضا میں روکے جانے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین جنگ کی کوریج کرنے والے ایک رپورٹر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جو کسی خاتون نے بنائی تھی، ویڈیو میں میزائلوں کو روکنے کا منظر دکھائی دیتا ہے۔

    ٹویٹ میں کہا گیا کہ ساحل سے خاتون نے جب یوکرین کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو اوڈیسا کی بندرگاہ کو نشانہ بنانے والے 2 روسی میزائلوں کو روکتے ہوئے دیکھا تو کہا ‘واہ بہت خوب۔”

    واضح رہے کہ یوکرینی فوج کے آپریشنل کمانڈ ساؤتھ نے ہفتے کے روز ٹیلی گرام پر لکھا تھا کہ دشمن نے اوڈیسا سمندری تجارتی بندرگاہ پر کلیبر کروز میزائلوں سے حملہ کیا، 2 میزائلوں کو فضائی دفاعی فورسز نے مار گرایا جب کہ 2 نے بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔

    یوکرینی فوج کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان بحیرۂ اسود کی بندرگاہوں کو دوبارہ کھولنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے ایک دن بعد روسی میزائلوں نے یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا میں انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

    بندرگاہ اوڈیسا پر گرنے والے میزائل کی ویڈیو

    یوکرین کی مقامی میڈیا کے مطابق جو میزائل بندرگاہ پر انفرا اسٹرکچر تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ان سے بھی کوئی خاص نقصان نہیں ہوا۔

    یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اس حملے کو ’بربریت‘ قرار دیا، یاد رہے کہ ترک صدر کی ثالثی سے 2 روز پہلے یوکرین اور روس کے درمیان اناج کی برآمدات کے لیے معاہدہ ہوا تھا۔

  • اوڈیسا : ٹریڈ یونین بلڈنگ میں لگی آگ کے واقعے کو ایک سال مکمل

    اوڈیسا : ٹریڈ یونین بلڈنگ میں لگی آگ کے واقعے کو ایک سال مکمل

    اوڈیسا: یوکرین کےاوڈیسا شہر کی ٹریڈ یونین بلڈنگ میں لگی آگ کے واقعے کوایک سال مکمل ہو گئے، آگ سے اڑتالیس افراد جاں بحق اور دوسو سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یوکرین کے شہراوڈیسا میں دو فروری کا دن انتہائی المناک یادیں لئے آتا ہے، گزشتہ سال دو فروری کواوڈیسا کی ٹریڈ یونین کی عمارت میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی تھی، جب شہر میں جاری فسادات کے دوران نامعلوم افراد نے آتشگیر کیمیکل پھینکا تھا۔

    فسادات کی وجہ سے ریسکیو کا عمل بھی تاخیر سے شروع ہوا تھا، بلڈنگ میں پھنسے بیشتر افراد دم گھٹنےاور کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے سے ہلاک ہوئےتھے ۔

    مرنے والوں کی یاد میں اوڈیسا کے شہری قبروں پر پھول چڑھاتے ہیں اورشمعیں روشن کرتے ہیں۔