Tag: اوڑی حملہ

  • اوڑی حملہ بھارت کا اپنا پلان تھا،خواجہ آصف

    اوڑی حملہ بھارت کا اپنا پلان تھا،خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مرکز پر حملہ بھارت کا اپنا منصوبہ تھاجو اسے بہت مہنگا پڑے گا۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث رہا ہے اور اوڑی حملہ بھی بھارت کا اپنا بنایا ہوا منصوبہ تھا۔

    وفاقی وزیر دفاع نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کی جس میں انہوں نے اوڑی حملے کو تناؤ بڑھانے کے ساتھ کشمیر کے موضوع سے دھیان ہٹانے کا ہتکنڈہ قرار دیا۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہندوستان ہر طرح سے پاکستان کے خلاف بات کررہا ہے، لیکن اس سب کے باوجود بھی کسی ملک نے اس کی تائید نہیں کی، جبکہ ہمارے مؤقف پر چین ساتھ کھڑا ہوا۔

    اُوڑی حملے کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب تک ایک بھی ثبوت پاکستان کے خلاف سامنے نہیں آیا جس سے یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ یہ سب کچھ خود ہندوستان کا مرتب کردہ ایک منصوبہ تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے کہا  تھاکہ بھارت کی جانب سے اوڑی حملے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کی پرانی عادت ہے کہ ہر حملے کا الزام پاکستان پرلگاتا ہے۔

    مزید پڑھیں کشمیر کے بغیر بھارت سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں،وزیراعظم نواز شریف

    واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان پڑوسی ملک ہندوستان کے ساتھ امن اور اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

     

  • اوڑی حملے کی عالمی تحقیقات کرائی جائے،سرتاج عزیز

    اوڑی حملے کی عالمی تحقیقات کرائی جائے،سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ اوڑی حملے کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کے لیے عالمی تحیقیات کرائی جائے۔

    تفصیلات کےمطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ کسی بھی حملے کے بعد بھارت ہمیشہ تحقیقات سے قبل پاکستانی ایجنسیوں پر الزام لگا دیتا ہے۔

    مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اوڑی میں بھارتی فوج اتنی بڑی تعداد میں تعینات ہے کہ وہاں سے کسی قسم کی دراندازی ناممکن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں کا الزام بھی بھارت نے پاکستان پر لگایا لیکن اب تک ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے۔اس کے باوجود پاکستان حملے کی تحقیقات میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان بھارتی حکام کے بے بنیاد الزامات کی تردیدکرتاہے،سرتاج عزیز

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

    واضح رہے کہ سرتاج عزیز کاکہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی صورتحال پر سے توجہ ہٹانے کی واضح کوشش ہے۔

  • اوڑی حملہ : پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

    اوڑی حملہ : پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی الزامات کو بے بنیاد اورغیرذمے دارانہ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والےاوڑی حملے میں ملوث ہونے کے حوالے سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہ وطیرہ بنالیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے ہر واقعے کی ذمہ داری تحیقیقات کیے بغیر پاکستان ڈال دیتا ہے یہاں تک کہ بہت سے دہشت گردی کے واقعات میں خود ہندوستان ملوث نکلا تاہم اس کا الزام بھی پاکستان پر لگایا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے، دنیا کی توجہ اس پرمرکوز ہے اور بھارتی مظالم کیخلاف دنیا کے کونے کونے سے آوازاٹھ رہی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے مقبوضہ وادی میں سو سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور ہزاروں زخمی ہیں، پیلٹ گن کے استعمال سے سات سو سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم پر اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کےکمشنر نے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھائیں گے۔