Tag: اوکاڑہ

  • سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ

    سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ

    اوکاڑہ: پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اوکاڑہ میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، دریائے ستلج و راوی کے سیلاب سے متاثرہ 32 دیہات کے اسکول 7 ستمبر تک بند رہیں گے۔

    چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے جاری کیا، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نارووال حسن رضا نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق نارووال بھر کے اسکول یکم ستمبر سے 5 ستمبر تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ جاری ہنگامی صورتحال کے دوران طلباء، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا۔

    ضلعی حکام نے تصدیق کی کہ بندش کا اطلاق سرکاری اور نجی اداروں دونوں پر ہوگا، والدین اور طلباء کو مزید اپ ڈیٹس کے لیے اسکول انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    حکام نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ضلع بھر میں سیلاب کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، کیونکہ شدید بارشوں اور پانی کی بڑھتی ہوئی سطح نشیبی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے۔

    حکام نے بتایا کہ طوفانی بارشوں اور پنجاب کے دریاؤں میں غیر معمولی سیلاب نے کم از کم 33 افراد کی جانیں لے لی ہیں، 2,200 دیہات کو متاثر کیا ہے اور 700,000 سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔

  • سسرالیوں نے شادی شدہ لڑکی فروخت کر دی

    سسرالیوں نے شادی شدہ لڑکی فروخت کر دی

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے ایک نواحی گاؤں میں سسرالیوں نے شادی شدہ لڑکی کو فروخت کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ تھانہ صدر کی حدود 22 جیڈی میں ایک اندوہ ناک واقعہ پیش آیا ہے، 20 سالہ لڑکی کو اس کے جیٹھ، دیور اور سسرالیوں نے 50 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔

    اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ سدرہ نامی لڑکی کو خانیوال کے علاقے کچا کھوہ میں جسم فروش گروہ کو فروخت کیا گیا، لڑکی کو ایک ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا، موقع ملنے پر وہ فرار ہو کر گھر پہنچ گئی۔

    اوکاڑہ شادی شدہ لڑکی فروخت ماں فروخت
    شادی شدہ لڑکی اور دو بچوں کی ماں سدرہ کو فروخت کرنے والے ملزمان کے والدین

    متاثرہ لڑکی کے شوہر اکرام کی جانب سے مقدمے کے لیے ڈی پی او کو درخواست دی گئی ہے، تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی شادی شدہ اور 2 بچوں کی ماں ہے۔

    غیر مقامی کرایہ داروں کے حوالے سے اہم ہدایت جاری

    ملزمان کے والدین نے بھی پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بیٹوں آصف اور اکرم نے ان کی بہو کو فروخت کیا۔ ایک ویڈیو بیان میں والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹوں نے بہت غلط اور گندا کام کیا ہے، جس کی انھیں سزا ملنی چاہیے چاہے وہ سزائے موت ہی کیوں نہ ہو۔ والد نے بھی کہا کہ ان کے ملزمان بیٹوں کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے۔

    دریں اثنا، راولپنڈی میں تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ والد طارق محمود کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں ابراہیم خان، فہد رشید اور جواد ایاز کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق طارق محمود نے بتایا میری بیٹی شام کے وقت گھر واپس آ رہی تھی، ابراہیم زبردستی گھر کے اندر لے گیا، ملزم فہد رشید نے منہ پر کپڑا باندھا، جواد ایاز قابل اعتراض ویڈیو بناتا رہا، ملزمان نے میری بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

  • پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک

    اوکاڑہ(4 اگست 2025):سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ڈکیت فرار ہوگئے۔

    سی سی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نعیم اللہ اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، مفرور ڈاکوؤں میں ساجد اور شان شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک  ڈاکوؤں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور گولیاں برآمد ہوئیں، ڈاکو قتل، ڈکیتی، رہزنی کے 50 سے زائد مقدمات میں ملوث تھے، ڈاکوؤں کیخلاف سی سی ڈی پر حملہ، مزاحمت، اسلحہ برآمدگی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-defence-robbers-robbing-14-lacs/

  • کاروبار کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے خود کو گولی مار کر ڈکیتی کا رنگ دینے والا ملزم  گرفتار

    کاروبار کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے خود کو گولی مار کر ڈکیتی کا رنگ دینے والا ملزم گرفتار

    اوکاڑہ : کاروبار کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے خود کو گولی مار کر ڈکیتی کا رنگ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں پولیس نے کاروبار کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے خود کو گولی مار کر ڈکیتی کا رنگ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم ناصر نے گیس سلنڈر ریفلنگ کے کاروبار میں 3 لاکھ سے زائد رقم ادا کرنی تھی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع اڈہ کسان پر ملزم نےخودپرگولی چلائی اورون فائیو پر ڈکیتی کی کال کردی۔

    پولیس نے کہا کہ حالات و واقعات کا جائزہ لینے پر واقعہ مشکوک پایا گیا۔

    یاد رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری پکڑا گیا تھا، شہری نے والد سے پانچ لاکھ روپے کا نقصان چھپانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ شہری نے پانچ لاکھ روپے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی تھی، شہری نے والد سے پانچ لاکھ روپے کا نقصان چھپانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا تاہم ملزم سے رقم برآمد کرلی ہے.

  • پسند کی شادی کرنے پر باپ کی بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش

    پسند کی شادی کرنے پر باپ کی بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش

    اوکاڑہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔

    اوکاڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں لڑکی کے والد نے بیٹی کو پسند سے شادی کرنے پر قتل کرنے کی کوشش کی ہے، بیٹی نے والدین کی مرضی کیخلاف اپنی پسند سے شادی کی تھی۔

    ترجمان ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو ایک کال موصول ہوئی، کالر نے بتایا بیٹی کا باپ اسلحہ لیکر اسے مارنے شوہر کے گھر آیا ہے۔

    پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کی فیملی پر گولیاں چلا کر گھر کو آگ لگادی

    جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرکے لڑکی اور اس کے شوہر کو بحفاظت بچالیا اور لڑکی کے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

    ترجمان ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہی فوری 15 کال یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے شکایت درج کروائیں۔

  • انتظامیہ نے بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی

    انتظامیہ نے بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی

    لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی انتظامیہ نے ڈیڈ، ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں اوکاڑہ سرکل میں رینجرز معاونت کرے گی، لیسکو کی جانب سے ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن ہو گا۔

    جارہ کردی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوکاڑہ سرکل  کے سرحدی دور دراز گاؤں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ہو گا، آپریشن میں لیسکو اسٹاف کے ساتھ رینجرز بھی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق لیسکو انتظامیہ رینجرز کے ہمراہ اوکاڑہ  کے بعد قصور، شیخوپورہ، ننکانہ سرکل تھری نارنگ منڈی میں بھی آپریشن کرےگی، جس کے لیے لیسکو افسران سے ڈیفالٹرز کی فہرستیں 2 روز میں مانگ لی گئیں ہیں۔

  • شوہر نے بیوی کو نشہ آور شہ کھلاکر قتل کیا، لاش پنکھے سے لٹکا دی

    شوہر نے بیوی کو نشہ آور شہ کھلاکر قتل کیا، لاش پنکھے سے لٹکا دی

    اوکاڑہ: اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم شوہر نے بیوی کو نشہ آور شہ کھلا کرقتل کیا اور لاش پنکھےسے لٹکا کر فرار ہوگیا۔

    تھانہ کینٹ کی حدود میں شادی شدہ خاتون کا قتل ہوا ہے یا اس نے خودکشی کی ہے یہ ایک معمہ بن گیا، مقتولہ کے اہلخانہ نے کہا کہ قتل ہونے والی اقصیٰ بی بی 4 ماہ کے بچے کی ماں تھی، قاتل شوہر افتخارساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

    خاتون کی والدہ کی مدعیت میں داماد سمیت 3 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی بھانجی کی شادی بیوی کے بھائی سے ہوئی تھی۔

    ایف آئی آر کے متن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپنی بھانجی کو طلاق ہونے کی پاداش میں ملزم نے بیوی کو قتل کیا۔

    ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لےلیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چل سکے گا خاتون کا قتل ہوا یا خودکشی کی۔

  • نوجوان نے بیوی کو قتل کرکے چھری………….. خوفناک واردات

    نوجوان نے بیوی کو قتل کرکے چھری………….. خوفناک واردات

    اوکاڑہ : نوجوان نے بیوی کو قتل کرکے اپنے گلے پر چھری پھیر لی جبکہ بہن کو بچانے کی کوشش میں سالی بھی زخمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے فریدآباد میں نوجوان نے بیوی کو قتل کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا، بہن کو بچانے کی کوشش میں سالی بھی زخمی ہوئی ، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت ثقلین کےنام سے ہوئی، ثقلین کی بیوی روٹھ کراپنی بہن کےگھر اوکاڑہ موجودتھی، ثقلین بیوی کو منانے گیا اورتلخ کلامی پربیوی کو قتل کیا۔

    واقعہ روٹھی بیوی کومنانےمیں ناکامی پر سالی کےگھرپیش آیا، ملزم کی چھری سمیت گرنے کی سی سی ٹی وی ٖفوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

    ملزم ثقلین خون الود چھری اپنے گلے پر پھیرتا ہوا گلی میں آگیا تاہم ڈسٹرکٹ اسپتال میں میاں بیوی کی لاشوں کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔

    لواحقین مقتولہ کی لاش چیچہ وطنی اورملزم کے لواحقین لاش لیکر کامونکی روانہ ہوگئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ثقلین سالی کےگھرموجوداپنی روٹھی بیوی کومنانےکیلئےآیا تھا، ساتھ جانے سے انکار پر ملزم نے انتہائی قدم اٹھایا۔

    ڈی پی او طارق عزیز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

  • دکاندار کی ساڑھے 3 سالہ بچی سے زبردستی زیادتی

    دکاندار کی ساڑھے 3 سالہ بچی سے زبردستی زیادتی

    اوکاڑہ : دکاندار نے ساڑھے 3سالہ بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک اور بچی جنسی درندگی کا شکار ہوگئی، اوکاڑہ کے علاقے محبوب ٹاؤن میں دکاندار نے ساڑھے تین سال کی بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے بتایا کہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ کے رہائشی بچی انابیہ گھر کے قریب دکان سے چیز لینے گئی تھی، جہاں دکاندار زاہد نے بچی سے زبردستی کی تاہم ملزم دکاندار جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    پولیس نے ملزم کیخلاف متاثرہ بچی کے ماموں مرشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور بچی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد کو گرفتارکر لیا۔

    ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے ورثا کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • نویں کلاس کی طالبہ امتحانی سینٹر کے باہر سے اغوا

    نویں کلاس کی طالبہ امتحانی سینٹر کے باہر سے اغوا

    اوکاڑہ : نویں کلاس کی طالبہ کو امتحانی سینٹر کے باہر سے اغوا کرلیا گیا،موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اغوا کے بعد طالبہ سے زیادتی بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں نویں کلاس کی طالبہ امتحانی سینٹر کے باہر سے دو موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کرلیا۔

    اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ موٹرسائیکل سوارملزمان نے اغوا کے بعد زیادتی کی اور ملزمان موبائل فون پرویڈیو بھی بناتے رہے۔

    اہلخانہ کا کہنا تھا کی ملزمان کی طرف سے جان سے مار دینےاور ویڈیو وائرل کرنےکی دھمکی بھی دی گئی تاہم طالبہ کی چیخ و پکار پرعلاقہ مکینوں کے آنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

    لڑکی کے والد کی مدعیت میں ابوسفیان،مبشرحسن کیخلاف تھانہ ستگھرہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے، پولیس کا کہنا ہے لڑکی کا میڈیکل کرالیا، رپورٹ آنا باقی ہے۔

    لڑکی کی والدہ نے وزیراعلیٰ اورآئی جی پنجاب سےانصاف فراہم کرنےکی اپیل کی ہے۔