Tag: اوکاڑہ

  • ڈکیتی کے دوران خوف سے خاتون کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

    ڈکیتی کے دوران خوف سے خاتون کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران خوف سے ایک خاتون حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے جبوکہ روڈ، بستی مول گھر میں ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران خوف سے خاتون جاں بحق ہو گئی، ڈکیتوں کے فرار کے بعد گھر والوں نے خاتون کو دیکھا تو وہ جاں بحق ہو چکی تھی۔

    اہل خانہ کے مطابق ڈکیت گھر سے زیورات اور 9 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوئے، مقتولہ کی شناخت نواب بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

    ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا لرزہ خیز قتل

    ورثا نے مقتولہ کی لاش اسپتال کے باہر رکھ کر شدید احتجاج کیا، پولیس نے اہل خانہ کے احتجاج کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

  • اوکاڑہ میں بارہ سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی

    اوکاڑہ میں بارہ سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی

    اوکاڑہ کے علاقے القدوس ٹاؤن میں بارہ سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے القدوس ٹاؤن میں بارہ سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق کمسن گھریلو ملازمہ کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    ملزم حسنین نے ملازمہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی تھی، اس سے قبل راولپنڈی میں گھر یلو ملازمہ اور اس کی تیرہ سالہ بیٹی کو گھر کے مالک اور اس کے بھتیجے نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    خاتون نے الزام عائد کیا کہ گھر کے مالک نے میرے ساتھ متعدد مرتبہ زیادتی کی تاہم اس کے بھتیجے نے میرے سامنے میری تیرہ سالہ بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنایا۔

  • تین سال قبل لا پتا ہونے والے نوجوان کے ساتھ بیوی نے کیا کیا تھا؟

    تین سال قبل لا پتا ہونے والے نوجوان کے ساتھ بیوی نے کیا کیا تھا؟

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں 3 سال پہلے لاپتا ہونے والے نوجوان رزاق کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اسے اپنی ہی بیوی نے بدترین طریقے سے قتل کر دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں تین سال قبل لاپتا ہونے والے رزاق نامی نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ مقتول کی قاتل اس کی بیوی اور اس کا ساتھی نکلا۔

    تین سال بعد مقتول کے ورثا نے مقامی تھانے میں مقتول کی بیوی کے خلاف درخواست دی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے تفتیش کی۔

    ڈی پی او کے مطابق مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا نے پولیس حراست میں رزاق کے قتل کا اعتراف جرم کر لیا ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

    قاتلوں نے بتایا کہ رزاق کو مارنے کے بعد اس کی لاش کو ایک برقی کٹر کے ذریعے ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا اور پھر وہ ٹکڑے نہر میں بہائے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • سیکنڈ ایئر کی طالبہ کالج سے واپسی پر اغوا

    سیکنڈ ایئر کی طالبہ کالج سے واپسی پر اغوا

    اوکاڑہ : سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو کالج سے واپسی پر نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ، مغویہ کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطاق اوکاڑہ میں دیپالپورتھانہ سٹی کی حدود سے سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو اغوا کرلیا گیا، ضیاالدین کالونی کی رہائشی طالبہ کوکالج سے واپسی پر ضیاالدین کالونی سے کار سواروں نے اغوا کیا۔

    طالبہ کے اغوا سےمتعلق سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، سی سی ٹی وی میں طالبہ کواغواکرتےدیکھا جا سکتا ہے۔

    اوکاڑہ میں طالبہ کےاغوا کا مقدمہ نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، مغویہ کے بھائی سہیل مصطفیٰ کی مدعیت میں تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

  • آٹھویں جماعت کی  طالبہ نے خود کو اغوا ہونے سے بچالیا

    آٹھویں جماعت کی طالبہ نے خود کو اغوا ہونے سے بچالیا

    اوکاڑہ : آٹھویں جماعت کی طالبہ نے خود کو اغوا ہونے سے بچالیا ، ملزم نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی تو لڑکی کے شور مچادیا، جس پر ملزم بھاگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم کے ملنگ ٹاؤن میں آٹھویں جماعت کی یتیم طالبہ نے شور مچا کر اغواء کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی ، طالبہ کی والدہ نے پولیس کو ایک ملزم کے خلاف تحریری درخواست دے دی ہے۔

    پولیس کو بتایا گیا بہاول شیر نامی اوباش نے چودہ سال کی بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی تو لڑکی کے شور مچانے پر لوگ جمع ہو گئے اور ملزم بھاگ گیا۔.

    طالبہ کی والدہ کا کہنا ہے تحریری درخواست کے باوجود پولیس ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کر رہی۔

  • معروف برانڈز کے نام سے پانی کی جعلی بوتلیں سپلائی ہونے کا انکشاف

    معروف برانڈز کے نام سے پانی کی جعلی بوتلیں سپلائی ہونے کا انکشاف

    اوکاڑہ: معروف برانڈز کے نام سے پانی کی جعلی بوتلیں سپلائی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی پانی کی بوتلوں کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے شہزار پارک میں ایک واٹر پلانٹ پر چھاپا مار کر 750 لیٹر پانی کی جعلی بوتلیں ضبط کر لیں، اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واٹر پلانٹ کو بند کر دیا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق واٹر پلانٹ میں معروف برانڈز کے نام سے جعلی بوتلوں میں پانی کی فلنگ کی جا رہی تھی، یہ غیر معیاری پانی شہر بھر میں سپر اسٹورز اور کریانہ اسٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا، فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کر کے پانی کی بوتلیں اور پیکنگ مٹیریل ضبط کر لیا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جعل ساز مافیا کو عوام کی صحت سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

  • قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی میں نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ

    قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی میں نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ

    بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے بعد قصور، اوکاڑہ، پاکپتن اور وہاڑی میں نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب تصور چوہدری نے کہا کہ بھارت نے پہلے دریائے راوی میں پانی جسر کے مقام پر چھوڑا تھا، دریائے راوی میں 61 ہزار کیوسک کا ریلا پاکستان میں داخل ہوا ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم نے بتایا کہ دریائے چناب میں ڈھائی لاکھ کیوسک کے قریب پانی چھوڑا گیا، ہیڈمرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب تھا۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزید بتایا کہ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا گیا، جس سے قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی میں نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب تصور چوہدری کا کہنا ہے کہ دریا کنارے آبادیوں کے لئے ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

  • ون فائیو پر اطلاع، پولیس نے ناکہ لگائے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، 3 ہلاک، تین فرار

    ون فائیو پر اطلاع، پولیس نے ناکہ لگائے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، 3 ہلاک، تین فرار

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ناکہ لگائے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ہلاک اور تین فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں صدر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے، ایک شہری نے ون فائیو پر اطلاع دی تھی کہ 6 ڈاکو یونیورسٹی روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق شہری کی اطلاع پر جب پولیس اہل کار جائے واردات پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے، جب کہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کام یاب ہو گئے۔

    پولیس اہل کاروں کو دو افراد بندھے ہوئے ملے، معلوم ہوا کہ ڈاکوؤں نے جائے وقوع پر 2 شہریوں کو لوٹ مار کے بعد باندھ رکھا تھا۔ موقع سے 2 موٹر سائیکلیں، مال مسروقہ، نقدی اور غیر قانونی بھی اسلحہ برآمد ہوا۔

  • پٹاخے چلانے سے کیوں منع کیا، بااثر افراد کا گھر میں گھس کر بیوہ خاتون پر تشدد، آنکھ ضائع

    پٹاخے چلانے سے کیوں منع کیا، بااثر افراد کا گھر میں گھس کر بیوہ خاتون پر تشدد، آنکھ ضائع

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پٹاخے چلانے سے منع کرنے پر برہم ہونے والے بااثر افراد نے گھر میں گھس کر بیوہ خاتون پر تشدد کے اسے شدید زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی حدود میں کچھ با اثر افراد نے گھر کے باہر پٹاخے چلانے سے منع کرنے پر ایک بیوہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

    ملزمان زاہد، اشفاق، کامران اور عباس نے پٹاخے چلانے سے منع کیے جانے پر بیوہ خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کیا، ملزمان کے تشدد سے بیوہ خاتون کی آنکھ ضائع ہو گئی، اور ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر پولیس نے بااثر افراد کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی، جس پر متاثرہ بیوہ نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

  • وکیل کے بھائی کے مبینہ قاتلوں کی رہائی پر وکلا کا ہڑتال کا اعلان

    وکیل کے بھائی کے مبینہ قاتلوں کی رہائی پر وکلا کا ہڑتال کا اعلان

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں وکیل کے بھائی کے مبینہ قاتلوں کی رہائی پر وکلا نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے ایک رکن عاطف بلوچ ایڈووکیٹ کے بھائی کے قتل کے ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر رہا کرنے پر اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

    وکلا ایسوسی ایشنز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں بار ایسوسی ایشنز کے وکلا احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

    اعلامیے کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ مقیم نے ملزمان سے ساز باز کر کے انھیں بے گناہ قرار دیا اور رہا کر دیا، وکلا نے نے کہا کہ ملوث پولیس افسران کی معطلی تک وکلا کی ہڑتال جاری رہے گی۔

    اوکاڑہ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ پولیس افسران نے عاطف بلوچ ایڈووکیٹ کے بھائی کے قاتلوں کو رہا کیا ہے، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پولیس کے اس رویے کی شدید مذمت کرتی ہے۔