Tag: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ: دو گروپوں کےدرمیان مسلح تصادم‘ 4 افراد جاں بحق

    اوکاڑہ: دو گروپوں کےدرمیان مسلح تصادم‘ 4 افراد جاں بحق

    اوکاڑہ: صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گاؤں شنکرداس میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا جس دوران اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

    ڈی ایس پی صدر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری شنکرداس پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمی اور لاشوں کو ریسکیو ٹیموں کی مدد سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    لاہور: دو گروپوں میں فائرنگ‘ 3 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ رواں ماہ 12 دسمبرکو لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 18 مارچ کو لاہور میں مینار پاکستان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی آج اوکاڑہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    پی ٹی آئی آج اوکاڑہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    اوکاڑہ : صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پاکستان تحریک انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کے گی، عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج اوکاڑہ میں عوامی طاقت کا مطاہرہ کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت پارٹی کے دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

    پی ٹی آئی نے جلسے سے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، جلسہ گاہ میں 90 فٹ لمبا اور 25 فٹ چوڑا 6 کنٹیروں پرمشتمل اسٹیج تیار کرلیا۔

    جلسہ گاہ میں کارکنوں کے لیے ہزاروں کرسیاں لگادی گئی ہیں اور پنڈال کو بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا، جلسے کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔


    جب تک زندہ ہوں نوازشریف کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، عمران خان


    یاد رہے کہ دو روز قبل ٹنڈو محمد خان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک زندہ ہوں نوازشریف کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب کےسابق چیئرمین نے کمزورکیس بنا کرشہباز شریف کو بچالیا، اداروں کو تباہ کرنے والے کبھی ادارے ٹھیک نہیں کرسکتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو ہلاک

    اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو ہلاک

    اوکاڑہ : صوبہ پنجاب کے شہرسرگودھا میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ بصیرپور میں پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

    پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ رواں ماہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودوی مواد اورموٹرسائیکلیں برآمد کی گئی تھیں۔


    سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی‘ 4 دہشت گرد گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ملتان میں کارروائی کرکے محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ملک چلانا مخالفین کا کام نہیں، وہ صرف کرکٹ ہی کھیل سکتے ہیں، نواز شریف

    ملک چلانا مخالفین کا کام نہیں، وہ صرف کرکٹ ہی کھیل سکتے ہیں، نواز شریف

    اوکاڑہ: وزیر اعظم نواز شریف نے اوکاڑہ کے قصبے شیر گڑھ میں ریلوے اسٹیشن بنانے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ ملک چلانا اور سیاست کرنا سیاسی مخالف کا کام نہیں، وہ صرف کرکٹ ہی کھیل سکتے ہیں جا کر کرکٹ کھیلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ پہنچے جہاں شیر گڑھ میں انہوں نے گندم کٹائی مہم کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں اوکاڑہ میونسپل اسٹیڈیم میں انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیر گڑھ کے لیے ریلوے اسٹیشن بنانے کا اعلان کیا۔

    جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ پاکستان بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ملک میں سڑکیں اور موٹر ویز بن رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موٹر وے ملتان، سکھر اور پھر حیدر آباد تک جائے گی۔

    وزیر اعظم نے ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ دہراتے ہوئے کہا کہ سنہ 2018 میں ملک سے لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔

    مخالفین پر وار کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا کام احتجاج کرنا ہے، اور ہمارا کام عوام کی خدمت کرنا ہے۔ ہم سٹرکیں بناتے رہیں گے، وہ لوگ سٹرکیں ناپتے ہیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ  اوکاڑہ کے جذبے کو دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا، اوکاڑہ کے لوگوں مانگو کیا مانگتے ہو؟ نواز شریف وعدہ کرتا ہے تو بھولتا نہیں،سابقہ جلسہ یاد ہے یا نہیں ؟اس جلسے میں کہا تھا  کہ اوکاڑہ سے موٹروے گزرے گی، موٹروے انشااللہ یہاں سے گزرے گی۔

    انہوں ںے اعلان کیا کہ اوکاڑہ کا اسپتال 200 سے بڑھا کر 500 بیڈ کا کیا جارہا ہے، اوکاڑہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ بنائیں گے، عوام کا جذبہ بتا رہا ہے کہ اوکاڑہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن کا ہوگا۔

    نواز شریف نے کہا کہ احتجاج کرنے والے کہتے ہیں کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، سال 2018 میں لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردیا جائے گا، آنے والے دنوں میں ہر مہینے ایک کارخانہ تیار ہورہا ہے،اب جو بجلی آئے گی وہ پھر کبھی نہیں جائے گی، آپ کا فرض بنتا ہے لوڈ شیڈنگ کاعذاب دینے والوں سے سوال پوچھیں۔

    انہوں نے کہا کہ  بجلی بھی ہم دے رہے ہیں،موٹر وے بھی ہم بنارہے ہیں، موٹروے کو لاہور سے ملتان، سکھر،حیدرآباد اورکراچی تک لے جارہے ہیں،بجلی آئے گی بھی اور عوام کو سستی بھی ملے گی،  ہم سٹرکیں بناتے جائیں گے وہ سٹرکیں ناپتے جائیں گے۔

    انہوں ںے عمران خان کے گزشتہ روز کے جلسے پر تنقید کی اور کہا کہ مخالفین چھوٹے چھوٹے جلسے کررہے ہیں، ان کی جلسی اور ہمارا جلسہ، زمین آسمان کا فرق ہے۔

    ہم اب ان کے کہنے پر استعفیٰ دیں گے؟

    وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پلے احتجاج کے سوا کچھ نہیں، ہر بات پر کہتے ہیں کہ استعفی دو، اب نواز شریف ان کے کہنے پر استعفیٰ دے گا؟

    سیاست کرنا تمہارا کام نہیں، جا کر کرکٹ کھیلو

    وزیراعظم نے کہا کہ یہ سیاست کرنا اور ملک چلانا تمہارا کام نہیں، تم صرف کرکٹ ہی کھیل سکتے ہو وہی کھیلو اور اب تو وہ بھی نہیں کھیل سکتے، جو کھیلنی تھی وہ کھیل لی، اللہ کے فضل سے ہم نے کرکٹ بھی کھیلی اور حکومت بھی کی۔

    کل کے جلسے میں بہنیں  کیا کررہی تھیں؟

    وزیراعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کے کل کے جلسے میں موجود خواتین پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ آج اس طرح کا جلسہ نہیں ہے جیسا مخالفین کا ہوتا ہے، یہاں موجود بہنوں کا شکریہ جو کونے میں کھڑی ہیں،کل بھی لوگوں نے ٹی وی پر دیکھا کہ بہنیں وہاں کیا کررہی تھیں؟

  • اوکاڑہ، چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    اوکاڑہ، چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    اوکاڑہ : اوکاڑہ میں مکان کی چھت گر نے سے خاتون اور دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جب کہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ایک تاحال لاپتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں مکان کی چھت گرنے سے گھر میں موجود پانچ افراد جاں بحق اور 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مکان کے ملبے تلے دبے سات افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دبنے والے ساتھ زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں جب کہ دوافراد شدید زخمی ہیں۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق گھر کی چھت مخدوش حالت کی وجہ سے گری اور ملبے تلے ابھی ایک بچے کی موجد ہونے کا خدشہ ہے جس کو نکالنے کے لیے ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی کام جاری ہے۔

     

  • اوکاڑہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،چھ دہشت گرد ہلاک

    اوکاڑہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،چھ دہشت گرد ہلاک

    اوکاڑہ : حساس اداروں کی اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک،اسلحہ برآمد کر لیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او فیصل رانا کے مطابق حساس اداروں اور پولیس نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرایک مکان پر چھاپا مارا جس دواران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی اور حساس ادارے کے دو اہلکاروں کو زخمی کر دیا تاہم جوابی فائرنگ سے چھ دہشت گرد مارے گئے.

    اُن کا مزید کہناتھا کہ دہشت گرد مقامی شخص نعیم جھکڑ کے ڈیرے پر رہ رہے تھے,ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ڈی پی او آفس کے نقشے برآمد ہوئے ہیں جبکہ کلاشنکوف،بارودی مواد،راکٹ لانچر اور ڈیٹو نیٹر بھی ملے ہیں.

    کارروائی کے دوران دھماکے سے مکان کی چھت بھی گر گئی تاہم دہشت گردوں کی لاشیں مکان سے نکال لی گئی ہیں جو دیکھنے میں افغانی معلوم ہوتے ہیں.

  • اوکاڑہ : پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک،چارساتھی فرار

    اوکاڑہ : پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک،چارساتھی فرار

    اوکاڑہ:پولیس مقابلے کےدوران دو ڈاکو مارے گئے،ڈاکوؤں کے چارساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او فیصل رانا کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ میں دربار قربان شاہ کے قریب ڈاکو راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے،پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی.

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو یاسین اور اللہ رکھا مارے گئے، جبکہ چارساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

    ڈی پی او فیصل رانا کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو قتل،اقدام قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے. اُن کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کاروائی جاری ہے.ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا.

  • انکوائری کمیشن میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائےگا، پرویزرشید

    انکوائری کمیشن میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائےگا، پرویزرشید

    اوکاڑہ : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پانامہ دستاویزات پر اپوزیشن منفی پروپیگنڈا کررہی ہے، وہ پاناما لیکس کے معاملے کی انکوائری نہ کروا کرالزامات کی سیاست کا بازار گرم رکھنا چاہتی ہے، انکوائری کمیشن میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائےگا.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن من گھڑت الزامات کی سیاست کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے کردار پرکوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز نے حلال کمائی سے بیرون ملک قوانین کے مطابق کاروبار کیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پانامالیکس کے معاملے کی انکوائری نہ کروا کرالزامات کی سیاست کا بازار گرم رکھنا چاہتی ہے کیونکہ تحقیقات کی صورت میں وزیراعظم کے خاندان پر اچھالا جانے والا کیچڑ دھل جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن میں بھی دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف پرمشرف دورمیں بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

     

  • اوکاڑہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، جے یو پی کا مقامی عہدیدار قتل

    اوکاڑہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، جے یو پی کا مقامی عہدیدار قتل

    اوکاڑہ: جمیعت علمائے پاکستان اوکاڑہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شہزاد انجم انصاری کو نامعلوم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، وزیراعلی پنجاب نےڈی پی او سے رپورٹ طلب کرکے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    جے یو پی اوکاڑہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شہزاد انجم انصاری اپنے گھر منصورہ آباد جارہے تھے کہ گلی میں مسلح افراد نے ان پرفائرنگ کر دی جس سےشہزاد انجم انصاری مو قع پر ہی جابحق ہو گئے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم اور ایس پی ڈاکٹر فر خ رضا ملک ،ڈی ایس پی ہیڈکو اٹر طارق ظفر موقع پر پہنچ گئے۔

    ڈی پی او محمد فیصل رانا کے مطابق مقتول کا جائیداد کے تنازعہ پر اپنے خاندان کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا ، انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد گر فتار کر لیا جائے گا ۔

    وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے شہزاد انجم کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئےڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیر اعلی پنجاب نے مقتول کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ: پہلہ دن مکمل ، پاکستان نے 2 وکٹوں پر304 رنز بنالیے

    ابوظہبی ٹیسٹ: پہلہ دن مکمل ، پاکستان نے 2 وکٹوں پر304 رنز بنالیے

    ابوظہبی: آسٹریلیا کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل مکمل ہوگیا، یونس خان اور اظہر علی کی شاندارسنچریوں کی بدولت پاکستان نے دو وکٹوں پر تین سو چار رنز بنالیے ہیں۔

    شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔محمد حفیظ پینتالیس اور احمد شہزادپینتیس رنز بناکر پویلین واپس پہنچے تو گراؤنڈ میں اظہر علی اور یونس خان نے قدم رکھا، مڈل آرڈر کے دونوں بلے بازوں نے شاندار سنچریاں اسکور کیں، تیسری وکٹ کی شراکت میں دونوں کھلاڑیوں نے دو سو آٹھ رنز اسکور میں جوڑے۔ دن کے اختتام تک یونس خان ایک سو گیارہ رنز اور اظہر علی ایک سو رنز بناچکے ہیں۔