Tag: اوکاڑہ

  • دبئی ٹیسٹ:ذوالفقاربابرکے گھر میں جشن کا سماں

    دبئی ٹیسٹ:ذوالفقاربابرکے گھر میں جشن کا سماں

    اوکاڑہ: دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ میچ میں لیفٹ آرم اسپنرذوالفقار بابر کی شاندار کارکردگی پر اہلخانہ اورمحلہ داروں نے جشن منایا۔

    میچ کے دوران ذوالفقار بابر کے والدین، بیوی اور بچے تسبیح کرتے رہے۔ پاکستان میں کرکٹ کا جادو سر چڑھ کربولتا ہے۔ اورذوالفقاربابرکھیل رہا ہو تو اوکاڑہ کی عوام کی دلچسپی اور جوش میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے۔

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے دوران ذوالفقار بابر کے گھر کے باہر جشن منعقد ہوا اوران کے والد پاکستان اور بیٹے کی کامیابی پر مٹھائی تقسیم کرتے رہے۔

    والد ہی نہیں ذوالفقار بابرکا بیٹا بھی خوشی سے جھومتا رہا۔ اس سے قبل میچ کے دوران ذوالفقاربابراورٹیم کی کامیابی کے لئے ان کے گھر میں قران پاک کی تلاوت اور درود پاک کا ورد سارے دن جاری رہا۔ اور ٹیم کی کامیابی پر ان کی والدہ اور بیوی نے بھی اللہ کا شکر ادا کیا۔

  • اوکاڑہ:مسافر بس پولیس موبائل سے ٹکرا گئی،1اہلکار جاں بحق

    اوکاڑہ:مسافر بس پولیس موبائل سے ٹکرا گئی،1اہلکار جاں بحق

    اوکاڑہ: جی ٹی روڈ پر مسافر بس پولیس موبائل سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو اہلکاروں سمیت اٹھائیس مسافر زخمی ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر اڈہ تبروک کے قریب ہونے والا المناک حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد بد قسمت بس بے قابوہو کر الٹ گئی ۔

    ریسکیو اہلکاروں نےموقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو اوکاڑہ اور کینٹ اسپتال منتقل کیا، حادثے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت اٹھائیس مسافر زخمی ہیں۔

  • اوکاڑہ کے مکینوں نے دہشت گرد کی تد فین نہ ہو نے دی

    اوکاڑہ کے مکینوں نے دہشت گرد کی تد فین نہ ہو نے دی

    اوکاڑہ :گزشتہ دنوں رائے ونڈ میں ہونےوالے آپریشن کےدوران مارے جانے والےدہشت گرد کی تدفین اوکاڑہ میں اہل محلہ نے نہ ہونے دی ,رائیونڈ میں پولیس آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی تدفین معمہ بن گئی۔ اہل علاقہ نے تدفین نہ ہونے دی ۔

    ستاون ایس پی پاکپٹن گاؤں کا رہائشی دہشت گرد ذوالفقار ولد نذیر کی لاش پوسٹ مارٹم کےبعد لاہور سے اس کے ورثا پاک پتن تدفین کے لئے لے آئے ۔جہاں دیہادتیوں نے قبرستان پہنچ کر دہشت گرد کی تدفین نہ ہونےدی ،اس کےورثا ہلاک دہشتگرد ذوالفقار کی میت اس کے سسرالی گائوں لے آئے لیکن وہاں بھی گائوں والوں نے اس کی تدفین نہ ہونےدی ۔

    دیہاتیوں کا کہناتھا کہ وہ دہشت گرد کو کسی بھی صورت اوکاڑہ کی سرزمین پر دفن نہیں ہونے دیں گے ۔ ورثا کو گائوں والوں کی شدید مذمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ جس کےبعد ورثا لاش کو اٹھا کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

  • قرضہ اسکیم نوجوانوں سے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے، نواز شریف

    قرضہ اسکیم نوجوانوں سے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے، نواز شریف

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قرضہ اسکیم نوجوانوں سے کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے۔

    اوکاڑہ میں نوجوانوں کیلئے قرضہ اسکیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انتخابات کے دوران اوکاڑہ میں ملنے والا پیار آج تک نہیں بھولا، قرضہ اسکیم کے ذریعے نوجوانوں سے کیا گیا وعدہ پورا کررہا ہوں۔ 

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ یقین ہے نوجوان پاکستان کو ترقی کی منزلوں تک لے جائیں گے، نوجوانوں میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہے اور قرضہ اسکیم کچھ کر گزرنے والے نوجوانوں کو مواقعے فراہم کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم پر اعتبار کرنا سیکھنا ہوگا، مجھے یقین ہے کہ نوجوان قرض کی ایک ایک پائی واپس کریں گے۔