Tag: اوکے

  • کیا آپ OK کا مکمل مطلب جانتے ہیں؟

    کیا آپ OK کا مکمل مطلب جانتے ہیں؟

    اوکے یا OK ہماری روزمرہ کی بول چال کا سب سے عام لفظ ہے لیکن کیا آپ اس لفظ کا مطلب یا مکمل معنی جانتے ہیں؟

    اوکے 2 فیک الفاظ پر مبنی ہے یا کم از کم یہی سمجھا جاتا ہے، 1830 کی دہائی میں لوگ مذاق میں آل کریکٹ (all correct) کو oll korrekt کہتے تھے اور ممکنہ طور پر اسی کا مخفف اوکے ہے۔

    سنہ 1839 میں بوسٹن کے ایک اخبار میں بھی اوکے لفظ کو استعمال کیا گیا تھا، اس وقت ایڈیٹر اسے آل کریکٹ کو کہنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

    آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق اوکے کے استعمال کا پرانا تحریری حوالہ سنہ 1840 میں امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیمو کریٹ امیدوار کی جانب سے استعمال کیا گیا۔

    ان انتخابات میں ڈیمو کریٹ پارٹی کی جانب سے مارٹن وان بیورن امیدوار تھے جن کی عرفیت اولڈ کنڈرہک (نیویارک اسٹیٹ میں پیدائش کے مقام سے منسوب) تھی اور ان کے حامیوں نے اوکے کلب کو تشکیل دیا۔

    اس کے نتیجے میں اس اصطلاح کو مقبولیت ملی، پھر ٹیلی گراف کی آمد کے بعد مختصر الفاظ کے استعمال نے بھی اسے مقبول کیا۔

    اگر اسپیلنگ کی بات کی جائے تو OK اور Okay دونوں ہی ٹھیک ہیں۔

  • "okay”

    "okay”

    اوکے (ok) دنیا بھر میں بولا اور لکھا جانے والا وہ لفظ ہے جسے ناخواندہ یا ان پڑھ لوگ بھی بات چیت اور عام گفتگو میں بلا تکلف استعمال کرتے ہیں بلکہ اس میں زیادہ سہولت اور آسانی محسوس کرتے ہیں۔

    زیادہ تر یہ زبانی اظہار کی ایک صورت اور بول چال کے دوران استعمال ہوتا ہے۔ تاہم ضرورت کے مطابق اسے تحریر بھی کیا جاتا ہے۔

    کہتے ہیں کہ یہ لفظ امریکا کی سَرزمین سے نکلا اور دنیا بھر میں رضامندی کے اظہار، اجازت دینے کے لیے، قبولیت و آمادگی ظاہر کرنے، کسی چیز یا فرد کی خوبی کو تسلیم کرنے، کسی بات کی تصدیق اور درست ہونے کی توثیق کے لیے استعمال ہونے لگا۔

    مشہور ہے کہ امریکی صدر اینڈریو جیکسن نے ایک موقع پر all correct کا ہجّا oll kurrect استعمال کیا جو کہ غلط تھا، مگر ہجّے کی اسی غلطی نے ایک لفظ کو جنم دیا جو سکڑ کر ok ہو گیا۔ تاہم ماہرینِ لسانیات اسے درست نہیں‌ مانتے اور اس واقعے کو کسی کی اختراع قرار دیتے ہیں۔ ان کے نزدیک اس کا اصل ماخذ ریڈ انڈین لفظ okeh ہے جس سے مراد ٹھیک ٹھاک ہے۔

    موجودہ دور میں بھی یہ لفظ عام بول چال اور تحریر میں برتا جاتا ہے اور دنیا بھر میں مختلف طریقوں سے لکھا جاتا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ عام ok ہے۔ اسی طرح o.k یعنی دونوں حروف کے درمیان فل اسٹاپ لگاکر لکھنا اور ایک صورت okay بھی ہے۔