کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باجود پیٹرولیم مصنوعات چھے روپے لیٹر تک مہنگی کئے جانے کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں گذشتہ اٹھارہ روز میں خام تیل سات ڈالرسستا ہونے کے باوجود اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے،جس کے مطابق پٹرول پانچ روپے پینتیس پیسے اورہائی آکٹین چھے روپے دس پیسے فی لیٹرمہنگا ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے تینتالیس پیسے فی لیٹر مہنگا کئے جانے کا امکان ہے،جبکہ مٹی کا تیل تین روپے سترہ اور لائٹ ڈیزل تین روپے تریسٹھ پیسے فی لیٹر مہنگا کیاجاسکتا ہے۔